ممبئی ، دہلی دنیا کے سستے شہر

لندن 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایسی جانچ میں جو کئی ہندوستانیوں کو اچنبھے میں ڈال سکتی ہے، ممبئی رہائش کیلئے دنیا کا سب سے سستا شہر قرار پایا ہے، جس کے بعد قریبی فرق سے نئی دہلی تیسرے مقام پر ہے۔ اکنامسٹ انٹلی جنس یونٹ کے 2014 ء سروے کے مطابق سنگاپور دنیا کا سب سے مہنگا شہر ہے۔

کجریوال کا آج سے دورۂ گجرات

احمدآباد 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال گجرات کے اپنے 4 روزہ دورہ کا کل آغاز کریں گے تاکہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے ’’ترقیاتی‘‘ دعوؤںکا جائزہ لیں گے۔ نئی پارٹی تشکیل دینے کے بعد اِس ریاست کو اپنے پہلے دورہ میں کجریوال ابتدائی تین یوم گجرات کے کئی مقامات کا سفر کریں گے اور چوتھ

تلنگانہ ریاست کا یوم تاسیس 2 جون

نئی دہلی 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ جو ملک کی 29 ویں ریاست بنی ہے، 2 جون کو اِس کا یوم تاسیس رہے گا اور اُسی روز سے علیحدہ ریاست اپنا کام کاج شروع کرے گی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے آج رات کہاکہ نئی ریاست کا یوم تاسیس 2 جون ہوگا جب تلنگانہ وجود میں آئے گی اور علیحدہ ریاست کے طور پر کام کاج شروع کرے گی۔ مرکزی حکومت پہلے ہی ملک کی 29 ویں ریاس

سبرتا رائے کو سپریم کورٹ نے تہاڑ جیل بھیج دیا

نئی دہلی 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سہارا گروپ کے مالک سبرتا رائے پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انھیں تہاڑ جیل بھیج دیا ہے۔ احاطہ عدالت میں سبرتا رائے سے ناراض ایک وکیل نے اُن پر سیاہی پھینک دی۔ اور اُنھیں ’’چور‘‘ کہا۔ گوالیار سے تعلق رکھنے والے وکیل نے سبرتا رائے پر اُس وقت برہمی کا اظہار کیا جب اُنھیں سپریم کورٹ لا

کرن کمار ریڈی کے احکامات پر گورنر کی نظرثانی‘ بعض تبادلے منسوخ

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) مسٹر کرن کمار ریڈی نے وزارت اعلی سے استعفی سے قبل جو تقررات اور تبادلے عمل میں لائے تھے ان پرنظر ثانی کی جا رہی ہے ۔ ان تقررات اور تبادلوں پر نظرثانی کرکے گورنر کی ہدایت پر آج چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے چند آئی اے ایس عہدیداروں کے دوبارہ تبادلے کرنے احکامات جاری کئے ۔ گذشتہ دو دن قبل بھی چیف سکریٹر

گورنر نرسمہن دہلی روانہ

حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن آج دہلی روانہ ہوگئے ۔ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے بعد ان کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے ۔ امکان ہے کہ وہ دہلی میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی ‘ وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے ‘ وزیر دفاع مسٹر اے کے انٹونی و دوسرو

وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی کی پولیس اسٹیشن کے روبرو خود کشی کی کوشش

اننت پور /4 مارچ ( پی ٹی آئی ) اننت پور ضلع میں رائے درگ کے رکن اسمبلی ( وائی ایس آر کانگریس پارٹی ) مسٹر کے رامچندر ریڈی نے پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف آج پولیس اسٹیشن کے روبرو کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی ۔ انہیں دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔ اننت پور کے ایک سینئر پولیس عہدیدار کے بموجب مسٹر رامچندر ریڈی وائی ایس آر کانگر

وائی ایس آر اور کرن کمار ریڈی کی تصاویر پھاڑ دی گئیں

حیدرآباد /4 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر شنکر راؤ نے سی ایل پی آفس اسمبلی میں بیانرس پر دو سابق چیف منسٹرس ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی اور کرن کمار ریڈی کی تصاویر کو پھاڑ دیا۔ واضح رہیکہ چند دن قبل کانگریس ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون پریس کانفرنس ہال میں کرن کمار ریڈی کی تصویر کی جگہ مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد کی تصویر لگا دی گئی

ڈی لکشمی پارتا سارتھی کو محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی کی اضافی ذمہ داری

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے چیف کمنشر اینڈ اڈمنسٹریشن مسٹر آئی وی آر کرشنا راؤ جوکہ یکم مارچ تا 10 مارچ رخصت پر ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی پر شریمتی ڈی لکشمی پارتا سارتھی بھاسکر اسپیشل چیف سکریٹری ٹرانسپورٹ کو چیف کمشنر اینڈ اڈمنسٹریشن کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ انہیں مسٹر کرشنا راؤ کے رخصت کی مدت کے دوران صدرنشین مح

تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے : تیج دیپ کور کمشنر پرنٹنگ

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ شریمتی تیج دیپ کور مینن ڈی جی پی ایس پی ایف کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر ، پرنٹنگ اسٹیشنری اینڈ اسٹورس پرچیز تعینات کیا گیا ۔ مسٹر اے بی وینکٹیشور راؤ اڈیشنل ڈی جی ( آکٹوپس ) کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی پی ایس پی ایف مقرر کیا گیا شریمتی تیج دیپ کور مین

قرضہ جات کیلئے درخواستیں متعلقہ بینکوں سے رجوع،20 ہزار سے زائد اقلیتی امیدواروں کی دلچسپی ، پروفیسر ایس اے شکور

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن کی خودروزگار اسکیم کے تحت بینکوں سے قرضہ جات کی منظوری کے سلسلہ میں اقلیتی امیدواروں کی درخواستوں کو متعلقہ بینکوں سے رجوع کیا جارہا ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ کارپوریشن کو 20ہزار 215 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جو کہ مقررہ نشانہ سے ک

گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز فلک نما میں طالبات فرش پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ہندوستان میں رابندر ناتھ ٹیگور کے تعلیمی ادارہ شانتی نکتین کو اس بات کا اعزاز حاصل رہا کہ وہاں کے جی سے لے کر پی جی تک کھلے مقامات درختوں کی چھاؤں تلے طلبہ کو تعلیم دی جاتی رہی اور حالیہ عرصہ تک بھی شانتی نکتین کی ان کلاسس پر فخر کیا جاتا رہا لیکن بدلتے دور کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر میں بھی انقلابی