کانگریس سے اتحاد یا انضمام پر ٹی آر ایس کی تشکیل کردہ کمیٹی کا خیرمقدم

حیدرآباد /5 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج آندھرا پردیش کانگریس امور ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے ہی اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کل شام انھوں نے دہلی میں دستیاب تلنگانہ کے کانگریس ارکان پارلیمنٹ کو طلب کرتے ہوئے ٹی آر ایس پر تنقید کے معاملے میں احتیاط برتنے اور

کانگریس اور ٹی آر ایس میں خوشگوار تعلقات، اتحاد کیلئے مذاکرات

حیدرآباد /5 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزیر جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس اور ٹی آر ایس میں خوشگوار تعلقات ہیں اور اتحاد کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کرنے سے انکار کے باوجود کانگریس، سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے رابطہ میں ہے اور دونوں جماعتوں میں سیاسی اتحاد کے لئے خوشگوار ماحول میں مذاکرا

تلنگانہ ریاست کی تشکیل کانگریس کی مجبوری : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( این این ایس ) : ٹی آر ایس ٹی قائد و رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے آج کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ نہیں دیا بلکہ صورتحال نے اس کو ریاست تلنگانہ کا اعلان کرنے پر مجبور کردیا ۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی ٹی آر ایس اب علاقہ میں سیاسی چیلنجس سے نمٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں

تشکیل تلنگانہ پر ایم ڈی ایف کا خیر مقدم

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 29 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 9 مارچ 10 بجے دن ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ میں مقرر ہے ۔ جس میں مسلم لڑکے و لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں والدین و سرپرستوں کے لیے دوبدو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج دفتر ایم ڈی ا

کانگریس کو تلنگانہ سے اسمبلی کے 80 اور لوک سبھا کی 16 نشستوں سے کامیابی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی و ایم ایل سی مسٹر ڈی سرینواس نے آج اس بات کا ادعا اور یقین ظاہر کیا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ اور سیما آندھرا علاقوں سے اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ دونوں علاقوں کے چیف منسٹرس بھی کانگریس پارٹی کے ہی ہوں گے اور وہ 2 جون کو ہی حلف لیں گے ۔ وہ یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب کر

سائبرآباد کے حدود میں تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں رائے درگم میڑچل اور الوال کے علاقوں میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر میڑچل کے علاقہ میں 24 سالہ رادھیکا نے خودکشی کرلی ۔ جو وینائک نگر میڑچل علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا 9 ماہ کا لڑکاتھا ۔ شادی کے وقت رادھیک

سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ اروند جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وی آر نگر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اروند شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 18 سال

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول نامعلوم ہلاک

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور نامپلی حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ نرمل کشور جو سبھاش نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا وہ کل نیچرکیور اور صنعت نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو

گراں بار مہنگائی کو نشانہ بنانے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : گوشہ محل حلقہ اسمبلی کا جنرل باڈی اجلاس مسٹر ٹی سرینواس یادو پولیٹ بیورو ممبر و تلگو دیشم پارٹی گریٹر حیدرآباد کی صدارت میں 4 مارچ کو مہیشوری بھون بیگم بازار میں منعقد ہوا ۔ جس میں مسٹر ٹی سرینواس یادو نے مخاطب کرتے ہوئے تلگو دیشم قائدین و کارکنوں کو عام انتخابات منعقد شدنی اپریل 2014 کے لیے پوری طرح تی

پورندیشوری کا بی جے پی میں شمولیت کا امکان

حیدرآباد /5 مارچ (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے خلاف مرکزی وزارت اور کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہونے والی پورندیشوری نے 6 مارچ کو اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ بانی تلگودیشم آنجہانی این ٹی آر کی دختر پورندیشوری ریاست کی تقسیم اور ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عمل کرنے پر بطور احتجاج مرکزی وزارت اور کانگریس پارٹی سے م

ہندوستان اور عراق کے درمیان ویزا فراہمی پر یادداشت مفاہمت

حیدرآباد۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) مغل امپیریر لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ (حیدرآباد) اور المسافر ٹراویلس اینڈ ٹوریزم کمپنی لمیٹیڈ (بغداد) کے درمیان آج ایک معاہدہ طئے پایا جس کے تحت ہندوستان اور عراق کے مابین مسافرین کو سہولتوں کی فراہمی، ویزا کے حصول کے علاوہ رہائش وغیرہ کے معاملات یہ کمپنیاں طئے کریں گی۔ ہندوستان سے عراق کے لئے روانہ ہونے

لوک سبھا انتخابات کا 7 اپریل سے آغاز، تلنگانہ 30 اپریل، سیما آندھرا 7 مئی کو پولنگ

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کا 7 اپریل تا 12 مئی 9 مرحلوں میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اب تک کے رائے دہی کے ایام میں یہ سب سے زیادہ ایام میں ہونے والی رائے دہی ہوگی۔ ان انتخابات میں عملاً صدارتی طرز کے مقابلوں میں نریندر مودی اور راہول گاندھی کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لئے کئی دیگر عہدیدار بھی میدان میں ہوں گے۔ تمام 543 ل

تلگودیشم دونوں ریاستوں میں نئی طاقت ہوگی

حیدرآباد۔/5مارچ، (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی ریاست تلنگانہ اور سیما آندھرا میں ایک نئی طاقت بن کر اُبھرے گی اور انتخابات میں اس کا مظاہرہ غیر معمولی رہے گا۔ صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے نیلور میں منعقدہ ’’ تلگوگرجنا ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں پارٹی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے

تلنگانہ اور سیما آندھرا میں کامیابی یقینی

حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی مجوزہ انتخابات میں دونوں ریاستوں تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے سنہری دور کا احیاء ہوگا۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے کھمم میں جلسہ عام ( جنا بھیری ) سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ آندھرا پردی

دہلی کے اہم مقامات پر 123 جائیدادیں وقف بورڈ کی ملکیت

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کی تواریخ کا اعلان کرنے سے چند گھنٹوں قبل حکومت نے آج دہلی میں اہم مقامات پر واقع 123 جائیدادوں کو وقف بورڈ کے حوالے کردیا۔ ان علاقوں سے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس اور ڈی ڈی اے کے حصول اراضی فیصلہ کو واپس لے لیا ہے۔ مرکزی حکومت نے وقف جائیدادوں کو حصول اراضی قانون سے آزاد کردیا۔ شرائط کے م

غیرمنقسم آندھراپردیش میں ہی انتخابات

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد ایک غیرمنقسم ریاست کے تحت عمل میں آئے گا۔ 2 جون کو تلنگانہ کے قیام کے بعد منتخب امیدوار ازخود اپنے متعلقہ ریاستوں کے نمائندہ متصور ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے وضاحت کی کہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے یوم تاسیس کے اعلان کا انتظار کئ

قطر سے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات کے سفیروں کی طلبی

دبئی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر سے اپنے سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ خلیجی عرب حلیفوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں سیاسی اتھل پتھل پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ سفیروں کی طلبی کے بعد خلیجی عرب حلیف ممالک میں خارجی پالیسی پر داخلی اقتدار کی جدوجہد شروع ہوگئی ہے۔ حکومت اور عمان بھی اس جدوجہد میں شامل ہیں۔

سعودی ، بحرینی اور اماراتی سفیروں کی بازطلبی

ریاض 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ایک عدیم المثال اقدام کرتے ہوئے اپنے داخلی اُمور میں مداخلت کے خلاف بطور احتجاج دوحہ سے اپنے سفیروں کو واپس طلب کرلیا۔ خلیجی عالم عرب کے 3 ممالک نے یہ فیصلہ اخباری اطلاعات کے بموجب کل رات دیر گئے کے 6 رکنی خلیجی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے ریاض میں منعقدہ طوفانی ا