جے ڈی (یو) کے خارج شدہ لیڈر، صابر علی بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) سے خارج شدہ رکن پارلیمنٹ صابر علی آج بی جے پی میں شامل ہوگئے اور مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے چیف منسٹر ملک کی قیادت کیلئے ایک انتہائی باصلاحیت شخصیت ہیں۔ صابر علی جو حال تک بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے۔ حال ہی میں مودی کی ستائش پر جے ڈی (یو) سے

نئی معلومات ملنے پر لاپتہ طیارہ کی تلاش کا مقام تبدیل

پرتھ ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشین ایئرلائنز کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا علاقہ ’نہایت معتبر نئی معلومات‘ سامنے آنے کے بعد تبدیل کر دیا گیا ہے۔ خراب موسم کے سبب عارضی تعطلی کے بعد تلاش کا کام آج دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ آسٹریلیائی شہر پرتھ سے ملنے والی تازہ معلومات کے مطابق ’نئی قابل بھروسہ معلومات‘ سامنے آنے پر جمعہ کو جب تلاش

فلپائن: حکومت اور مسلم باغیوں میں تاریخی امن معاہدہ

منیلا ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی حکومت اور ملک میں سرگرم مسلمان باغیوں کی سب سے بڑی تنظیم کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت ‘مورو اسلامک لبریشن فرنٹ’ کے جنگجو مسلح جدوجہد ترک کرکے ہتھیار ڈال دیں گے جبکہ فلپائن کی حکومت ملک کے مسلمان اکثریتی جنوبی صوبے کو نیم خودمختاری دے گی۔ جمعرات کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا

ترکی: ٹوئٹر کے بعد یو ٹیوب پر بھی پابندی

استنبول ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کے بعد اب ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یوٹیوب تک رسائی پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ ترکی میں یوٹیوب پر یہ پابندی وزیرخارجہ ،انٹلیجنس چیف ،اعلیٰ فوجی عہدے دار اور وزارت خارجہ کے حکام کی ایک مبینہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد لگائی جارہی ہے۔یوٹیوب پر اَپ

طالبان کا ہائی سکیورٹی علاقہ میں حملہ

کابل، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے کابل میں واقع ہائی سکیورٹی علاقہ میں حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ایسے گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا، جہاں غیر ملکی اور افغانستان کا امیر طبقہ رہتا ہے۔ کابل پولیس کے مطابق کار میں سوار خود کش حملہ آوروں نے گیسٹ ہاؤس کے دروازے کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ بظاہر متعدد خود کش حملہ آ

ٹوکیو قدرتی آفات کے حوالے سے دنیا کا خطرناک شہر

برن ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قدرتی آفات پر یوں تو کسی کا زور نہیں لیکن بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے جس میں دنیا کے 10 شہروں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جس میں سرفہرست جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ماحولیاتی تنظیم سوئس رے کی مرتب کردہ فہ

تلگودیشم ۔ بی جے پی مفاہمت پر بات چیت جاری ‘ اگادی پر اعلان متوقع

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) تلگو دیشم پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان انتخابی مفاہمت تقریباً قطعیت پاچکی ہے اور بہت جلد اس انتخابی مفاہمت کا باضابطہ اعلان ہونے کی توقع ہے ۔ صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے بھارتیہ جنتا پارٹی قومی ترجمان مسٹر پرکاش جاؤڈیکر نے ان کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پر دو گھنٹے طویل م

مزید فلسطینیوں کی رہائی سے اسرائیل کا انکار

تل ابیب ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے دو ٹوک انداز میں فلسطینی اسیران کی چوتھی کھیپ کو امن مذاکرات کے سلسلے میں رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ بات ایک سینئیر فلسطینی رہنما نے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس بارے میں فلسطینی حکام کو بھی بالواسطہ آگاہ کر دیا ہے کہ مزید رہائیوں کی توقع نہ کی جائے۔فلسطینی رہنما جبریل رجب کا کہن

جنا سینا پارٹی انتخابات میں اپنے امیدوار نامزد نہیں کرے گی

حیدرآباد 28 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگو فلم اسٹار و جنا سینا پارٹی کے بانی پون کلیان نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا و اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار نامزد نہیں کریگی ۔ اس طرح انہوں نے کئی جماعتوں اور قائدین کو راحت فراہم کی ہے ۔ پون کلیان نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ووٹوں کی تقسیم ہو ۔ وہ نہیں چاہتے کہ 2009 کا اعادہ ہو جب ان کے بھائی نے پ

چندرا بابو نائیڈو نے پون کلیان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

حیدرآباد 28 مارچ ( این ایس ایس ) ایک غیر متوقع تبدیلی میں تلگودیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے جنا سینا پارٹی سربراہ پون کلیان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے ووٹ تقسیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ نائیڈو نے کہا کہ پون کلیان نے رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ صرف موثر اور کارکرد قائدین کو ہی ووٹ دیں کیونکہ اب تجربوں کا وقت نہ

ریاست میں عام آدمی پارٹی کے 9 لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

حیدرآباد 28 مارچ ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی نے آندھرا پردیش میں 9 لوک سبھا حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے آر سرینواس ( نظام آباد ) ‘ چندنا چکرورتی ( ملکاجگری ) ‘ چنتا سوامی ( ورنگل ۔ ایس سی ) چھایا رتن ( سکندرآباد ) ‘ آر وینکٹ ریڈی ( چیوڑلہ ) ‘ کے وی بی ویرا ورا پرساد ( گنٹور ) ‘ جئے دیو انجراپو ( سریکا کلم ) ‘ ایڈا چینیا (

تقسیم ملازمین کی ذمہ دار کمیٹی کی آج ائمپلائزاسوسی ایشن سے ملاقات

حیدرآباد 28 مارچ ( پریس نوٹ ) سیما آندھرا اور تلنگانہ میں ملازمین کی تقسیم کیلئے رہنما خطوط کی تیاری میں حکومت ہند کی معاون کمیٹی ‘ جس کے سربراہ مسٹر سی آر کمل ناتھن ہیں ‘ 29 مارچ کو سیکریٹریٹ میں محکمہ فینانس کے کانفرنس ہال میں ملازمین کی ان اسوسی ایشنوں سے ملاقات کریگی جو اس سے نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نمائندگیاں تلنگانہ اور آند