ایرانی نیوکلیر پروگرام پر کمزور سمجھوتہ ناقابل قبول
ریاض ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبداللہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک اپنی حکمت عملی کے مفادات کے گہرے ساجھیدار ہیں۔ اوباما نے اس موقع پر ایران اور شام سے متعلق اپنی پالیسیوں پر سعودی عرب کی تنقید و برہمی کا ازالہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ امریکی صدر نے سعودی شاہ عبدا