عام آدمی پارٹی سے میرے اختلافات ذرائع ابلاغ کی پیداوار : کمار وشواس

امیتھی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد کمار وشواس نے آج کہاکہ اروند کجریوال زیرقیادت عام آدمی پارٹی سے اُن کے مبینہ اختلافات ذرائع ابلاغ کی ’’پیداوار‘‘ ہیں، جس کا ایک گوشہ مبینہ طور پر پارٹی کو ’’رسوا‘‘ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ عام آدمی پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی کی خبر جیسے ہی نشر ہوئی، وہ اروند کجریوال اور

کرناٹک میں ریاگنگ کے دوران زخمی طالب علم فوت

کوچی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور کالج میں مبینہ ریاگنگ کے دوران سر پر شدید زخم آنے کے باعث طالب علم فوت ہوگیا۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ آرکٹکچر آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ایک اور ریاگنگ کے واقعہ میں پولیس نے ایم بی بی ایس کے 8 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ یہ طلبہ گجرات میں ضلع پٹن میں ایک میڈیکل کالج ہاسٹل کے 18 جونیر

لیبیا کے معزول وزیراعظم کے طیارہ کا مالٹا میں توقف

روم 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مفرور سابق وزیراعظم علی زیدان نے مالٹا میں مختصر وقت کے لئے توقف کیا تاکہ اُن کے طیارہ میں ایندھن بھرا جاسکے۔ اُنھیں اقتدار سے معزول کردیا گیا ہے۔ مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقط نے آج کہاکہ طیارہ مالٹا میں ایندھن بھرنے کے لئے دو گھنٹے رُکا رہا۔ بعدازاں وہ دوسرے یوروپی ملک کے لئے روانہ ہوگیا۔ وزیراع

صدر ایران کا تعلقات میں اضافہ کیلئے عمان کا دورہ

مسقط 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے مسقط میں سلطان قابوس کے ساتھ بات چیت کی اور اپنے دو روزہ دورۂ ایران کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں دیرینہ حلیف ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہے۔ حسن روحانی سلطان قابوس سے ملاقات کیلئے گئے جنھوں نے مغربی ممالک اور اسلامی جمہوریہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی قا

دو ایرانی نیوکلیر پلانٹس کی تعمیر سے روس کا اتفاق

تہران 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کم از کم دو مزید نیوکلیر برقی توانائی پلانٹس کی ایران کے ساحلی شہر بوشہر میں تعمیر سے اتفاق کرلیا۔ ایران کے سرکاری خبررساں ادارہ ارنا کی خبر کے بموجب یہ معاہدہ تہران کے ایک دورہ کے موقع پر ہوا۔ روس کے سرکاری ایٹمی توانائی ادارہ روساٹم کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ایران اور روس کم از کم دو نئے ن

یوکرین کی سینئر تاتاری شخصیات کی ماسکو میں روس سے بات چیت

ماسکو 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کریمیا کی تاتار اقلیت کے انتہائی سینئر نمائندے توقع ہے کہ آج روس کے ساتھ بات چیت کریں گے جبکہ روس کے یوکرین پر قبضہ کے بعد مسلم برادری کے حشر کے بارے میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ سابق صدر اسمبلی ترکی تاتار اقلیت کریمیا مصطفی زیمیلیف فی الحال یوکرین کی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ تمام تاتاری سینئر قائدین کل ہی بذ

افغانستان میں تشدد ، فوج کے ہاتھوں 3 حملہ آور ہلاک

قندھار 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 3 زبردست مسلح شورش پسندوں نے سابق ہیڈکوارٹرس محکمہ سراغ رسانی نے جو جنوبی افغانستان میں واقع ہے، زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تینوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ قندھار میں اِس حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔ یہ حملہ افغان فوج کی آزمائش ثابت ہوا کیونکہ امری

صدر شام بشارالاسد کی دمشق کے باہر بے گھرافراد سے ملاقات

دمشق 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے دارالحکومت کے باہر ایک نایاب دورہ کرتے ہوئے ملک کی 3 سال طویل خانہ جنگی کے دوران بے گھر ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔ صدر بشارالاسد بے گھر افراد کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کررہے ہیں اور اُن کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارہ ثنا نے کہا کہ بشارالاسد ادر

روس پر تحدیدات کیلئے امریکی کانگریس کا مطالبہ

واشنگٹن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس نے مطالبہ کیاکہ روس کو یوکرین سے اپنی فوج فوراً واپس طلب کرلینی چاہئے اور صدر بارک اوباما پر زور دیا کہ بصورت دیگر روس پر تعزیری معاشی تحدیدات عائد کی جائیں۔ امریکی سنیٹ نے یوکرین کی تائید میں سخت لب و لہجہ والی قراردادیں منظور کیں۔ جن میں روس کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی ہے جسے عالمی

امریکہ میں ہندوستانی نژاد امریکی شہری کو گولی ماردی گئی

ہوسٹن ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں 31 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی شخص کو اس کی سالگرہ سے ایک قبل گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ جنوب مغربی ہوسٹن کے ایک اپارٹمنٹ کامپلکس میں دو افراد نے اسٹینلی بابو کومبنٹل کو مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ ہوسٹن کرانیکل اخبار نے اطلاع دی کہ اس قتل کے ملزمین 19 سالہ ڈونالڈ ہین

امریکہ، افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: ڈانفورڈ

واشنگٹن ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔ جنگ زدہ ملک سے امریکی افواج کی واپسی کا وقت متعین ہے اور اس کی تیاریاں بھی ہورہی ہیں۔ افغانستان میں ناٹو فورس اور امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈانفورڈ نے کہا کہ افغانستان میں اگر ہمار

شمالی پاکستان میں برف کا تودا گرنے سے 4فوجی ہلاک

اسلام آباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج نے کہاکہ شمالی پہاڑوں سے برف کا ایک تودا گر پڑنے سے 4 فوجی ہلاک اور دیگر 22 زخمی ہوگئے جنھیں فوج نے جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچالیا۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل رات دیر گئے ضلع استور کے قریب برف کا زبردست تودا گرنے سے 26 فوجی اُس کے نیچے دب گئے تھے۔ شدید موسم کے باوجود 22 فوجیوں کو ب

پاکستانی روپئے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابل تیز رفتار اضافہ

اسلام آباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس پاکستان اسحاق ڈر نے آج کہاکہ پاکستانی روپئے کی قدر آج مزید مستحکم ہوگئی کیونکہ امریکی ڈالر کے مقابل کھلی کرنسی مارکٹ میں اِس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا۔ فی الحال بین بینکس تجارتی شرح امریکی ڈالر کے مقابل 97.30 پاکستانی روپئے ہے۔ گزشتہ ہفتہ یہ 105 تھی۔ منگل کے دن اِس میں 1.10 روپئے کا اضافہ

کراچی میں حریف گروہوں کی جھڑپیں، 12 ہلاک

کراچی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 12 افراد بشمول 4 خاتون اور دو بچے ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے جبکہ ایک گروہی قائد کے بھائی کے کراچی میں قتل کے بعد حریف گروہوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ غفار ذکری کے بھائی شیراز ذکری گروہی جنگوں کی کلیدی شخصیت تھے۔ اُنھیں پولیس اور رینجرس کے عملہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے علاقہ لیاری میں قت

رام کرپال یادو کی بالآخر بی جے پی میں شمولیت

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ار جے ڈی کے باغی قائد رام کرپال یادو نے آج بی جے پی میں شمولیت احتیار کرلی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی ستائش شروع کردی اور لالو پرساد کو پاٹلی پتر حلقہ انتخاب کیلئے اپنی بیٹی میسا بھارتی کو ٹکٹ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے پارٹی صدر راج نات

راجہ اور مارن کے خلاف عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان

چینائی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی جس کا سب سے بڑا انتخابی مدعا بدعنوانی کا خاتمہ ہے، نے آج اعلان کیا کہ وہ 2G اسپکٹرم اسکام کے ملزمین و سابق وزراء اے راجہ اور دیاندھی مارن کے خلاف ٹاملناڈو میں 24 اپریل کو منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی امیدواروں کو نامزد کرے گی ۔ عام آدمی پارٹی کے ٹاملناڈو کنوینر ڈیوڈ برو

ملائم سنگھ کو اعظم گڑھ سے ٹکٹ دینے کی کوئی تجویز نہیں : شیوپال

لکھنو ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی نے آج ان تمام قیاس آرائیوں کا یہ وضاحت کر کے خاتمہ کردیا کہ پارٹی کے پاس اعظم گڑھ نشست کیلئے پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو انتخابی میدان میں اتارنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ کابینی وزیر اور ملائم سنگھ کے بھائی شیوپال یادو نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتا جی (ملائم ) کو اعظ

تیستا ستیلواداین جی اوفنڈ کا غلط استعمال کر رہی ہیں

احمد آباد ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) استغاثہ نے آج الزام عائد کیا کہ این جی او سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس جسے تیستا ستیلواد چلا رہی ہیں، نے فنڈ کا غلط استعمال کیا ہے۔ گجرات فسادات سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے اس این جی او کثیر تعداد میں بیرونی فنڈ مل رہا ہے لیکن تیستا نے اس کا غلط استعمال کیا ہے ۔ 2007 ء میں جسٹس اینڈ پیس کو فنڈ کی شکل میں ب

رائے بریلی سے میرا کوئی تعلق نہیں:شاذیہ علمی

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف مقابلہ نہ کرنے اپنے فیصلہ کی بھرپور مدافعت کی اور کہا کہ رائے بریلی سے تعلق رکھنے والے عوام کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے علمی نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں رائے بریلی سے مقابلہ نہیں کرنا چ