اے پی ٹیٹ 16 مارچ کو مقرر

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کا اہلیتی امتحان اے پی ٹیٹ جو بار بار ملتوی ہوا تھا ۔ اب قطعی طور پر 16 مارچ کو ہوگا۔ اس کے ہال ٹکٹ بھی ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں ۔ صبح اور دوپہر کے اوقات میں پیپر I اور پیپر II ہوگا ۔ اس کے ماڈل ٹسٹ پیپر اردو / انگلش میں دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے صبح 10تا 5 بجے حاصل کرسکتے ہیں ۔ جس سے پرچ

تلنگانہ ریاست میں مفت تعلیمی نظام پر زور،انتخابی منشور میں شامل کرنے کا مطالبہ ، پروفیسر ہرا گوپال

حیدرآباد۔13مارچ(سیاست نیوز)تعلیمی شعبوں میںسرمایہ دارانہ نظام کی غیرمعمولی اجارہ داری ریاست کے تعلیمی نظام میںبگاڑ کی اصل وجہہ بنی ہے بالخصوص معاشی طور پر پسماندہ نونہالوں کی تعلیم سے محرومی بھی تعلیمی شعبوں میںسرمائے دارانہ نظام کا داخلہ ہے آندھرا پردیش سیو ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے انتخابی منشور کی ضرورت پر منعقدہ گول میز ک

سنڈیکیٹ بینک کی جانب سے خواتین کو قرضہ جات کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : عالمی یوم خواتین کے موقع پر سنڈیکیٹ بینک بہادر پورہ برانچ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ مسٹر ایم موہن ریڈی ڈی جی ایم ریجنل آفس (سٹی) نے صدارت کی ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے سنڈیکیٹ بینک بہادر پورہ برانچ نے خواتین کے لیے قرضہ جات منظور کئے ہیں ۔ چنانچہ مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ تقریبا 2

ایڈیشنل اے ایس پی کرشنا پرساد قتل کیس کے ملزمین باعزت بری

حیدرآباد ۔ /13 مارچ (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے چوتھے ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج نے آج ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشنا پرساد قتل کیس کے ملزم محمد نجیب احمد عرف سکندر علی کو باعزت بری کردیا ۔ /29 نومبر 1992 ء میں کرشنا پرساد اور ان کے گن مین وینکٹیشور راؤ کو مجیب احمد ‘ لیئق احمد اور دیگر نے ٹولی چوکی علاقہ میں مبینہ طور پر اس و

سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رنگاریڈی حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ کل رات پیش آیا ۔ جس میں 20 سالہ محمد حنیف اور اس کا ساتھی 24 سالہ یو گریدھر دونوں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ جہاں مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لار

والدہ کی ڈانٹ پر بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) بوئن پلی کے علاقہ میں معمولی بات پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ظہیر جو پنشن لائین علاقہ کا ساکن تھا ۔ وہ اکثر جھگڑا کرتا تھا ۔ اس دوران ظہیر کی والدہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لے لی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہ

واورنکا کو شکست‘ فیڈرر اور جوکووچ کی پیشقدمی

انڈین ویلس۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کروشیا کے مارین سیلک کو ایک مسابقتی مقابلہ میں شکست دیتے ہوئے انڈین ویلس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں 24ویں مقام پر فائز مارین نے پہلا سیٹ صرف 20منٹوں میں اپنے نام کرتے ہوئے جوکووچ کیلئے مقابلے میں م

ہاج کے چھکے ‘آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلہ میں فاتح

ڈربن ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) براڈ ہاج نے آخری اوور میں متواتر دو چھکے لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں دوسرے ٹوئنٹی 20کے سنسنی خیز مقابلہ میں آسٹریلیا کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ گذشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان منعقدہ دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلہ کو فی اننگز 7اوورس تک محدود کردیا گیا تھا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جن

حفیظ ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ کے کامیاب آغاز کے خواہاں

کراچی ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹیم کا اثاثہ ہیں اور ہمیں فٹ اور ان فارم شاہد آفریدی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہندوستان سے ہے اسے جیت کر ٹورنمنت کا کامیاب آغاز کی کوشش کرینگے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک