ٹاملناڈو ، پڈوچیری کا انتخابی اعلامیہ جاری ، 24 اپریل کو پولنگ

چینائی ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں 39 لوک سبھا حلقوں اور پڑوسی پڈوچیری کی واحد نشست کیلئے جہاں 24 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، انتخابی عمل کی آج متعلقہ حکام کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ شروعات ہوگئی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے آخری تاریخ 5 اپریل ہے اور تنقیح 7 اپریل کو کی جائے گی۔ نامزدگیوں سے دستبرداری کیلئے

مودی کی کامیابی سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھیں گے

بکسر ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو ایک انتشار پسند لیڈر قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی نے آج اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر نریندر مودی کو مرکز میں اقتدار کے لیے ووٹ دیا گیا تو ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھیں گے ۔ بکسر سے بی ایس پی کے امیدوار داون باروکے حق میں ضلع بکسر میں انتخابی مہم چلا

جنرل سیسی کے خلاف مصر میں مظاہرہ

قاہرہ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے صدارتی انتخاب لڑنے کے خلاف ہزاروں مصریوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلام پسندوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑۃ میں ایک خاتون صحافی کے بشمول تین افراد ہلاک ہوگئے۔

سعودی خواتین کے حقوق کی علمبردار خاتون سے اوباما کی ملاقات

ریاض 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج سعودی خواتین کے حقوق کی علمبردار ایک سرگرم خاتون رکن سے ملاقات کی اور اتفاق سے یہ ملاقات ایسے دن ہوئی جب سعودی خواتین نے اُن پر عائد کی گئی ڈرائیونگ کی پابندی کے خلاف احتجاج کرنے کا عزم کیا ہے۔ یاد رہے کہ اوباما کا آج دورۂ سعودی عرب اختتام پذیر ہورہا ہے۔ کل شام اُنھوں نے شاہ

امریکہ، ہندوستان اور چین سے روس کو یکا و تنہا کردینے کا خواہاں

واشنگٹن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج روس کی جانب سے کریمیا کے الحاق پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور چین کے ساتھ اپنی سفارتی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ہی ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ روس کو یکجا و تنہا کردیں لیکن یہ خواہش بھی کی ہے کہ روس پر کوئی تحدیدات عائد نہ کی جائے۔

امریکہ، ہندوستان اور چین سے روس کو یکا و تنہا کردینے کا خواہاں

واشنگٹن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج روس کی جانب سے کریمیا کے الحاق پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور چین کے ساتھ اپنی سفارتی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ہی ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ روس کو یکجا و تنہا کردیں لیکن یہ خواہش بھی کی ہے کہ روس پر کوئی تحدیدات عائد نہ کی جائے۔

طالبان موافق دستاویزی فلم کی اسکریننگ پر دو بھائی گرفتار

لاہور 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دو بھائیوں کے خلاف طالبان موافق ایک دستاویزی فلم دکھائے جانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے کیونکہ اُنھیں اس طرح ممنوعہ تنظیم طالبان کے نظریات کی تشہیر کرنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائی شفیق الرحمان اور انیس الرحمان جن کا تعلق ضلع سیالکوٹ کے موضع نترانوالی س

لاپتہ ہندوستانی نژاد نوجوان لڑکی مردہ پائی گئی

لندن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ سال ڈسمبر سے ویلز سے لاپتہ ایک ہندوستانی نژاد نوجوان لڑکی کی موت کی پولیس نے توثیق کردی۔ متوفیہ 19 سالہ ندا نصیر آخری بار 28 ڈسمبر کو رات 8 بجے اپنے مکان موقوعہ لنٹن اسٹریٹ، نیو پورٹ میں دیکھی گئی تھی اور اُس کے بعد سے اس کا موبائیل فون بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ حالانکہ 28 ڈسمبر کو ندا نصیر صرف اپنے گھر

پوٹن کی اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت

واشنگٹن ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی اور کریمیا کے مسئلہ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی صدر بارک اوباما سے ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ وہائٹ ہاوز نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بحران کی یکسوئی کے لیے سفارتی حل سے متعلق امریکی تجاویز پر اوبا

افغان الیکشن کمیشن کی عمارت میں پانچ حملہ آور ہلاک

کابل ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغان پولیس نے کابل میں الیکشن کمیشن پر راکٹوں سے داغے جانے والے دستی بموں اور مشین گنوں سے حملہ کرنے والے تمام پانچ عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ جس کے ساتھ ہی چار گھنٹوں سے جاری تعطل و تصادم ختم ہوگیا ۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ عسکریت پسند تحریک کی طرف سے کئے جانے والے

پاکستان میں صحافی کی کار پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک

لاہور 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو نامعلوم بندوق برداروں نے پاکستان کے ایک سینئر تجزیہ نگار اور قلمکار رضا رومی پر فائرنگ کردی جو طالبان کے زبردست ناقد ہیں۔ اتفاق کی بات یہ ہوئی کہ حملہ میں رضا رومی بچ گئے لیکن اُن کا ڈرائیور ہلاک اور گارڈ زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء لاہور پولیس ترجمان نایاب حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ گارڈن ٹاؤن کے قریب راج

بنکاک میں شناوترا کیخلاف ایک اور احتجاجی ریالی

بنکاک 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنکاک میں آج ہزاروں اپوزیشن احتجاجیوں نے وزیراعظم ینگلوک شناوترا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا۔ یاد رہے کہ شناوترا کو اُن کی مبینہ لاپرواہی کی بنیاد پر تاحیات امتناع کا سامنا ہے۔

لاس اینجلس میں زلزلہ کا معمولی جھٹکا

لاس اینجلس 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں آج زلزلہ کا معمولی جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 5.1 نوٹ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے سے معمولی نقصانات اور ڈزنی لینڈ میں جھولوں کو روک دیئے جانے کی اطلاع ہے۔ ایمرجنسی خدمات نے بھی بتایا کہ اُنھیں گیس کے اور پانی کے اخراج کے علاوہ ایسی شکایتیں

فلپائن میں خود مختار مسلم وطن کے قیام کا معاہدہ

سلطان قدرت 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں خود مختار مسلم وطن کے قیام کے معاہدہ کے بعد مورو اسلامک لبریشن کا ہیڈکوارٹرس اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھا اور فلپائن کے جنوبی علاقہ میں مسلمانوں نے جشن منایا۔ دوسری جانب خود مختار قرار دیئے گئے علاقہ میں قیام امن کے حوالے سے اب بھی خدشات موجود ہیں۔ بانگز مورو اسلامک فریڈم فائٹرس اور ا

جنوبی سوڈان میں تصادم10 لاکھ افراد بے گھر

جوبا ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : جنوبی سوڈان میں گذشتہ تین ماہ سے جاری لڑائی کے درمیان کم سے کم 10 لاکھ افراد مجبوراً اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کو فرار ہوگئے ۔ اس دوران اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے ۔ رابطہ برائے انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ ’ جنوبی سوڈان میں تصادم کے آغاز کے 100 د

بی جے پی کو دوسری سُبکی ، شمولیت روکدینے صابر علی کی خواہش

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ آج اپنے ہی ہاتھوں بدترین الجھن و پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا جب بی جے پی نے انتہائی جلد بازی کے ساتھ جے ڈی (یو) سے خارج شدہ متنازعہ رکن پارلیمنٹ صابر علی کی رکنیت کو کالعدم کردیا ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے شدید اعتراضات کے بعد صابر علی نے اس پارٹی میں اپنی شمولیت ک