قومی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرت میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ حکومت اس اسکیم کے تحت اجرتوں کو اقل ترین اجرت کے قانون کے تحت لانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مہاگاندھی قومی دیہی ضمانت روزگار اسکیم کے تحت اجرتوں میںاس وقت اضافہ کیا گیا تھا جب حکومت نے کنزیومر پرائس انڈیکس کو اس سے مربوط کردیا تھا ۔ اس

شمال مشرق کے طلبا کا دہلی میں احتجاج جاری

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرق کی مختلف طلبا تنظیموں کے نمائندوں نے آج چیف منسٹر دہلی مسٹر ارون کجریوال سے ملاقات کرتے ہوئے اروناچل پردیش کے طالب علم نیڈو ٹانیہ کیلئے تیز رفتار انصاف کیلئے زور دیا جو کچھ دوکانداروں کے حملہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ طلبا تنظیموں کے وفد نے مرکزی مسنٹر آف اسٹیٹ اقلیتی امور نینونگ ایرنگ کے ساتھ

منشیات ۔ دہشت گردی کا ریاکٹ بے نقاب

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ایک پولیس کانسٹیبل اور ٹاملناڈو کے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے 35 کروڑ روپئے کی ہیروئین ضبط ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ تینوں ایک بین الاقوامی منشیات ۔ دہشت گردی نیٹ ورک کا حصہ ہے ۔ یہ نیٹ ورک منشیات کی اسمگلنگ کرتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقومات کو پاکستان سے کام کرن

دہلی حکومت کو گرانے بی جے پی نے 20 کروڑ کی پیشکش کی

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین بشمول نریندر مودی نے انہیں خریدنے اور پارٹی حکومت کو گرانے کیلئے 20 کروڑ روپئے کی رشوت کی پیشکش کی تھی ۔ کستوربا نگر کے رکن اسمبلی مدن لال نے ادعا کیا کہ سب سے پہلے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ایک دن قبل 7 ڈسمبر کو ان سے رابطہ

مرکز میں تیسرے محاذ کی حکومت قائم ہوگی : ملائم سنگھ یادو

گونڈا ( یو پی ) 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس یا بی جے پی میں کسی کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ مرکز میں تیسرا محاذ حکومت تشکیل دیگا اور ان کی پارٹی اس میں اہم رول ادا کریگی ۔ انہوں نے یہاںپارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی

بغداد میںکار بم دھماکے : 23 افراد ہلاک

بغداد 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد اور اطراف کے علاقوں میں تازہ کار بم دھماکوں کے واقعات میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ محمودیہ ٹاؤن میں ایک کار بم ایک قمامی کونسل کی عمارت کے قریب پھٹ پڑا جس کے بعد قریبی مارکٹ میں ایک دھماکہ ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ اس دھماکہ میں 9 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ع

پارلیمنٹ سشن کا کل سے آغاز ‘ تلنگانہ مسئلہ پر ہنگامہ آرائی کا اندیشہ

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پندرہویں لوک سبھا کے آحری اجلاس کا چہارشنبہ سے آغاز ہو رہا ہے جو امکان ہے کہ انتہائی ہنگامہ خیز ہوگا کیونکہ حکومت کی جانب سے اس سشن میں صرف متنازعہ تلنگانہ بل کی منظوری پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے علی الحساب موازنہ ( عبوری بجٹ ) منظور کیا جائے ۔ حکومت کی ک

مارچ میں اوباما کا دورہ سعودی عرب : شاہ عبداللہ سے ملاقات

واشنگٹن 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما مارچ کے مہینے میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے اور مشرق وسطی سے متعلق امریکی پالیسیوں پر شاہ عبداللہ سے بات چیت کرینگے ۔ وائیٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین باقاعدہ مشاورت کا حصہ ہے ۔ اوباما شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کرینگے ۔ ا

حکومت پاکستان و طالبان کے مابین آج بات چیت

اسلام آباد 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان اور طالبان کی مقرر کردہ کمیٹی کے مابین کل پہلی مرتبہ بات چیت کا آعاز ہوگا ۔ قیام امن کیلئے ہونے والی اس بات چیت میں کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے طالبان کی مقرر کردہ کمیٹی کا حصہ ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی آج یہ واضح کیا کہ ان کی حکومت بات چیت کے

متھوٹ فینانس سے مسروقہ 7کیلو طلائی زیوارت برآمد

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) ظہیرآباد متھوٹ فینانس میں پیش آئی سرقہ کی واردات میں ملوث ایک سارق کو افضل گنج پولیس نے آج مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2 فروری کی شب نامعلوم افراد نے متھوٹ فینانس واقع ظہیرآباد ضلع میدک سے بھاری مقدار میں طلائی زیورات

متھوٹ فینانس سے مسروقہ 7کیلو طلائی زیوارت برآمد

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) ظہیرآباد متھوٹ فینانس میں پیش آئی سرقہ کی واردات میں ملوث ایک سارق کو افضل گنج پولیس نے آج مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2 فروری کی شب نامعلوم افراد نے متھوٹ فینانس واقع ظہیرآباد ضلع میدک سے بھاری مقدار میں طلائی زیورات

پُراسرار قتل : والدین اور مقامی افراد سے پوچھ تاچھ

مچھلی پٹنم ۔3فبروری ( پی ٹی آئی ) ممبئی پولیس کی ٹیم نے آج سافٹ ویر پروفیشنل نوجوان خاتون ایسٹر انوہیاکے مشتبہ قتل کے سلسلہ میں چند مقامی افراد اور والدین سے پوچھ تاچھ کی ۔ یہ ٹیم جو انسپکٹر اشوک پاپھلے کی قیادت میں آئی ہوئی ہے‘ مشتبہ افراد کی تصاویر بھی تحقیقات کے حصہ کے طور پر بعض افراد کو دکھائی ۔ 23سالہ انوہیا کے والدین سے بھی پوچھ

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) حبیب نگر اور جوبلی ہلز کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 43 سالہ شیخ نواز جو ملے پلی علاقہ کے ساکن شیخ رسول کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے لیبر بتایا گیا ۔ شیخ نواز ڈسمبر کے مہینے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ جو

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) فلک نما ریلوے لائین پر پیش آئے دو ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 35 سالہ شخص جو کل ملک پیٹ اور فلک نما ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔

ایل بی نگر اور ایس آر نگر میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر اور ایس آر نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ ساویتری جو این ٹی آر نگر کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ خرابی صحت سے کافی پریشان تھی ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے

شوہر کی زیادتیوں سے بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی اذیتوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون شوہر کے شک و شبہ سے کافی پریشان تھی ۔ اس کا شوہر اس خاتون کے کردار پر شبہ ظاہر کرتا تھا اور اسے کافی پریشان کیا کرتا تھا ۔ اس شخص نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی کو ہراساں کرنا شروع کردیا تھا ۔ جس سے تنگ

آگ کی لپیٹ میں آنے سے لڑکی ہلاک

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک لڑکی مشتبہ طور پر آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ دیوی عرف ششی ریکھا جو کندکور کے ساکن یادیا کی بیٹی تھی ۔ گذشتہ ماہ کی 29 تاریخ کے دن لڑکی اپنے مکان میں مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی کل رات ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیوی مکا