آج نصف شب سے سیما آندھرا ملازمین کی ہڑتال

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) سیما آندھرا میں متحدہ آندھرا پردیش کے مطالبہ پر پھر احتجاج شروع کیا گیا جبکہ تقسیم ریاست کے خلاف آندھراپردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن نے ہڑتال کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اے پی این جی اوز اسوسی ایشن نے آج حکومت کو ہڑتال کی نوٹس حوالہ کرنے مسٹر اشوک بابو صدر اے پی این جی اوز اسوسی ایشن

وائی ایس آر کانگریس راجیہ سبھا انتخاب کی پولنگ کا بائیکاٹ کرے گی

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) ریاست میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 7 فبروری کو رائے دہی ہونے والی ہے ایسے میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے راجیہ سبھا انتخابات کی پولنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 7 فبروری کو پولنگ ہونے والی ہے اور اس سلسلہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو راجیہ س

حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا مائیکروسافٹ کے نئے سی ای او

واشنگٹن 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) توقعات کے عین مطابق مائیکرو سافٹ کے بورڈ نے آج حیدرآبادی نژاد ستیہ ناڈیلا کو بل گیٹس کی قائم کردہ اس کمپنی کا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر نامزد کردیا ہے ۔ یہ عہدہ دنیا کا سب سے اعلی ترین کارپوریٹ عہدہ سمجھا جاتا ہے ۔ 46 سالہ ستیہ ناڈیلا مائیکرو سافٹ کے تیسرے چیف ایگزْکیٹیو آفیسر ہونگے ۔ اس کے اولین سی ای او ا

حج 2014 کی درخواستوں کے حصول کیلئے عازمین کا ہجوم 15 مارچ آخری تاریخ

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) حج 2014 کیلئے حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاوز نامپلی میں درخواستوں کے حصول کیلئے عازمین حج کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو دن میں حیدرآباد میں 4ہزار درخواستیں حاصل کی گئیں اور تقریباً 400 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ درخواستوں کی اجرائی اور ادخال کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر کی گئی ہے۔ سنٹرل

ٹیٹ امتحان ملتوی ؟۔ وزیر کی منظوری کا انتظار

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) ریاست بھر میں اساتذہ کے تقررات کیلئے امیدواروں کی اہلیت سے متعلق ’ٹیٹ‘ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم اس سلسلہ میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ 9 فبروری کو ’ٹیٹ‘ منعقد ہونے والا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کے باعث حکومت نے اس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ

بہار کی وزیر سماجی بہبود پروین امان اللہ مستعفی

پٹنہ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں نتیش کمار حکومت کو آج زبردست دھکہ لگا جب وزیر سماجی بہبود پروین امان اللہ نے اُن کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اُنھوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ چیف منسٹر کو روانہ کردیا ہے۔ بعدازاں پروین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ موجودہ نظام کے تحت کام کرنے میں دشواری محسوس کررہی تھیں اور اُنھ

سیما آندھرا تلگودیشم قائدین کادہلی میں احتجاجی دھرنا

نئی دہلی 4 فبروری ( این ایس ایس ) تلگودیشم کے سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی و دیگر قائدین نے آج اے پی بھون کے احاطہ میں امبیڈکر مجسمہ کے پاس دھرنا منظم کیا ۔ وہ ریاست کومتحد رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ تلگودیشم قائدین آج نئی دہلی پہونچے اور وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے تقسیم ریاست کے بل کی تائید ن

دہلی میں چیف منسٹر کے احتجاج کا مقام تبدیل

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش تنظیم جدید بِل کے خلاف چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی دہلی میں شروع کی جانے والی ہڑتال کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔ چیف منسٹر ریاست کی تقسیم کے ہائی کمان کے فیصلہ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے 5 فبروری سے ہڑتال شروع کرنے والے ہیں۔ قبل ازیں اندرا گاندھی گھاٹ، شکتی استھل پر بھوک ہڑتال کا چیف منسٹر نے ار

پبلک ہیلت ورکرس سے ہڑتال ختم کرنے کمشنر جی ایچ ایم سی کی اپیل

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے پبلک ہیلت ورکرس اور یونین سے عوامی مفاد میں ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے کام نہ ہونے سے عوامی صحت کو خطرات لاحق ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے سانٹیشن ورکرس اجرت میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم فروری سے ہڑتال کررہے ہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت

ضعیف مرد و خواتین دو سو روپئے وظیفہ حاصل کرنے چار دن سے پریشان

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : سارے ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ جب کہ متوسط طبقہ بھی ایک خطرناک وباء کی طرح پھیلتی مہنگائی سے شدید متاثر ہورہا ہے ۔ تاہم اپنی عزت کے باعث وہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے گریز کرتا ہے ۔ جہاں تک مہنگائی کا سوال ہے ایک اوسط قسم کا چاول

کانگریس پارٹی میں جگن کو نمایاں اہمیت

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) وجے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال نے کہا کہ کانگریس کے ایک اہم قائد نے دہلی کی ہوٹل میں سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریس ہائی کمان وائی ایس آر کانگریس سے خفیہ ساز باز کرچکی ہے۔ انھوں نے

تلنگانہ کی تشکیل کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،جنتر منتر پر احتجاج بے فیض ثابت ہوگا: وی ہنمنت راؤ

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔ انھوں نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی فیصلہ ساز باڈی سی ڈبلیو سی کے فیصلہ سے قبل ہائی کمان نے آندھرا پردیش کے تینوں علاقوں کے قائدین بشمول چیف منسٹر اور صدر پردیش کا

پاکستانی فنکاروں کی پریس کانفرنس میں شیوسینا کارکنوں کی ہنگامہ آرائی

ممبئی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے درجنوں کارکنوں نے آج ممبئی پریس کلب میں پاکستانی صوفیانہ موسیقی کی ایک ٹیم کی پریس کانفرنس کو درہم برہم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ شیوسینا کے درجنوں کارکن اِس زعفرانی پارٹی کے پرچم لہراتے ہوئے پاکستانی واپس جاؤ اور وندے ماترم کے نعرے لگاکر پریس کانفرنس کو درمیان میں درہم ب

پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری یقینی بنانے حکمت عملی پر غور

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اسٹیرنگ کمیٹی کا آج حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ صدرنشین جے اے سی پروفیسر کودنڈا رام کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں بل کی پیشکشی کے بارے میں صحافت کے گوشوں میں آنے والی خبر

خود روزگار اسکیم کے تحت 9 ہزار درخواستیں موصول

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقات کیلئے حکومت کی اعلان کردہ خودروزگار اسکیم کے تحت ریاست بھر میں اقلیتوں کی جانب سے ابھی تک تقریباً 9000 درخواستیں آن لائن داخل کردی گئیں جبکہ اس اسکیم کے تحت اقلیتی فینانس کارپوریشن کے پاس سبسیڈی کی اجرائی کیلئے 22 ہزار استفادہ کنندگان کا نشانہ ہے۔ چونکہ حکومت نے اقلیتوں اور

سیاست ایس ایس سی انگلش کوئسچن بنک کےعنقریب دوسرے ایڈیشن کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایس ایس سی انگلش میڈیم کے پانچ مضامین کا کوئسچن بنک شائع کر کے مفت تقسیم کیا جارہا ہے ۔ اس کا پہلا ایڈیشن ختم ہوچکا ہے ۔ مسٹر یم این بیگ کے بموجب دوسرا ایڈیشن زیر طبع ہے ۔ جو عنقریب شائع ہوگا ۔ کوئسچن بنک کے دوسرے ایڈیشنل کی اطلاع شائع ہونے پر طلباء اور اسکول انتظامیہ بوناف

آج دفتر سیاست میں ٹیٹ امیدواروں

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس اہلیتی امتحان ٹیٹ 9 فروری کو مقرر ہے۔ اس امتحان میں شریک ہونیو الے امیدواروں کے لیے ایک معلوماتی پروگرام 5 فروری شام 4-30 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار ہال ٹکٹ زیراکس کے ساتھ اس میں شرکت کریں ۔ لکچررس رہبری کریں گے اور امتحانی ٹیکنیک کے طریقہ کار بتائیں گے ۔۔

ملک پیٹ ، عنبر پیٹ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاون

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 5 فروری کو ملک پیٹ کے تمام علاقوں وجئے نگر ، شنکر نگر ، ملک پیٹ مٹن مارکٹ ، بادام گلی ۔ ملک پیٹ گیس پمپ ، پوچماں مندر ، یشودھا ہاسپٹل ، ایم سی ایچ کالونی ، ریس کورس روڈ ، ٹی وی اسٹیشن ، آریا سماج ، اکبر باغ ، ایکس روڈ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن ، واحد نگر ، ایم ایم ایچ ہاسپٹل ، وانی کالج

پارلیمنٹ میں بھی تلنگانہ بل کی مخالفت کی جائے گی

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے کہا کہ جس طرح اسمبلی میں سیما۔ آندھرا کے کانگریس ارکان اسمبلی نے تلنگانہ بل کی مخالفت کی ہے، اسی طرح سیما۔ آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ ایوان پارلیمان میں بھی تلنگانہ بل کی مخالفت کریں گے۔ دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شام میں منعقد ہونے والے کانگر

اردو میڈیم ہائی اسکول بلڈنگ کو علحدہ کرنے کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : وائی ایس آر کانگریس میناریٹی سیل شمس آباد منڈل نے ضلع کلکٹر بی سریدھر سے ملاقات کر کے ضلع پریشد ہائی اسکول بلڈنگ جس میں اردو ، تلگو و انگریزی میڈیم چلائے جارہے ہیں ۔ اردو و انگریزی میڈیم کو علحدہ بلڈنگ کے ساتھ مینجمنٹ بھی علحدہ کرنے کے لیے ایک یادداشت پیش کیں ۔ محمد اکرم خاں میناریٹی سیل قائد کی قی