سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹر کی غیرحاضری

بچکنڈہ ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ میں سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹرس نہ رہنے کی وجہ سے کل رات ایک نوجوان آٹو کے حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ایریا ہاسپٹل بچکنڈہ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ڈاکٹر اور نرس نہ رہنے کی وجہ سے نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔ آج بچکنڈہ اطراف و اکناف کے عوام نے صبح سے شام تک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہ

حصول مقصد کیلئے محنت و جستجو کی ضرورت

مدہول /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علم کی روشنی سے جہالت یک تاریکیاں دور ہوتی ہیں ۔ علم ہی کے ذریعہ ملت کی نشات ثانیہ ممکن ہے ۔ قوموں کا عروج و زوال کا تعلق ہر زمانے میں تعلیم پر موقوف رہا ۔ ایک لڑکی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہوتی ہے اس ہی لئے کہا گیا ہے کہ تعلیم حاصل کرو گور سے گود تک سلسلہ جدوجہد اور سخت محنت منزل مقصود تک پہونچاتی ہے

نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے فروغ پر توجہ دینے پر زور

بیدر /10 فروری ( ای میل ) ممتاز فنکشن ہال بیدر میں جماعت اسلامی ہند بیدر یوتھ وِنگ کا ایک کنونشن بعنوان "خدا کرے کہ جوانی تیری رہے بے داغ”منعقدہوا۔ کنونشن کا آغاز جناب رفیق احمد صاحب معاون ناظم علاقہ گلبرگہ کی تذکیر بالقرآن سے ہوا، انہوںنے سورۂ اعراف کی آیات 26اور27کے ذریعے تذکیر کرتے ہوئے کہا کہ لباس اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے اور جو

یلاریڈی کے دیہاتوں میں پینے کے پانی کاتنازعہ

یلاریڈی /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے اعظم آباد اور اناساگر مواصعات کے گرام پنچایت حدود میں 10 وارڈوں میں رہائش عوام کے درمیان گذشتہ چند دنوں سے پینے کے پانی کا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوگیا ہے ۔ اناساگر حدود میں سات خاندان اعظم آباد موضع میں ایلوئلا علاقہ کو جانے کی راہ کے بازو میں مقیم ہیں ۔ اب تک ا نہیں اعظم آباد موضع کے بور

تلنگانہ بل کی صدرجمہوریہ نے توثیق کردی پہلے راجیہ سبھا میں متعارف کرنے حکومت کا منصوبہ ، پارلیمنٹ میں مسلسل چوتھے دن بھی ہنگامہ

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے تلنگانہ بل کی توثیق کردی جسے کل پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے آج رات بتایا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید بل کو صدارتی منظوری کے ساتھ وزارت داخلہ کو واپس بھیجا جارہا ہے ۔ یہ بل امکان ہے کہ کل راجیہ سبھا میں متعارف کیا جائے گا ۔ اس بل کو آند

اترپردیش پولیس میں مسلمانوں کا تناسب انتہائی کم

لکھنو ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اترپردیش کی جانب سے پولیس فورس میں مسلمانوں کی نمائندگی کے تعلق سے حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار اقلیتوں کی ترقی کے بارے میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کے بلند بانگ دعوؤں کی نفی کرتے ہیں ۔ ان اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش پولیس میں صرف 2 فیصد سب انسپکٹرس ، 3 فیصد ہیڈ کانسٹیبلس اور 4 فیصد کانسٹیبلس

ہم ساتھ ساتھ ہیں: گاندھی نگرمیں بی جے پی ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب میں اڈوانی اور نریندر مودی اختلافات کے باوجود میڈیا کے سامنے

ہم ساتھ ساتھ ہیں: گاندھی نگرمیں بی جے پی ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب میں اڈوانی اور نریندر مودی اختلافات کے باوجود میڈیا کے سامنے پیش ہوئے۔

بی سی سی آئی صدر سرینواس کے داماد بٹنگ میں ملوث

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی نے بی سی سی آئی صدر این سرینواس کے داماد گروناتھ مائپین کو آئی پی ایل میچس کے دوران سٹہ بازی اور اطلاعات ٹیم تک پہنچانے میں ماخوذ قرار دیا ہے ۔ یہ انکشاف سسر سرینواسن کیلئے پشیمانی کا باعث بن گیا اور چینائی سوپر کنگس کی برقراری کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ سابق پنجاب ا

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر عاشق جوڑوں کو بجرنگ دل کا انتباہ

حیدرآباد۔10فبروری ( این ایس ایس ) مغربی تہذیب کے مطابق 14فبروری کو منائے جانے والے ویلنٹائن ڈے ( یوم عاشقاں) سے قبل شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک دیواری پوسٹر جاری کیا ہے جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ وہ لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان محبت کے مخالف نہیں ہے لیکن ہندوستانی نوجوانوں پر مغربی تہذیب کے غلبے کے سخت مخالف ہیں اور وی

اسمبلی میں علی الحساب بجٹ کی پیشکشی

حیدرآباد۔/10 فروری(سیاست نیوز) کرن کمار ریڈی حکومت نے آج ایوان اسمبلی میں مالی سال 2014-15 کے لئے علیٰ الحساب موازنہ پیش کیا جو غالباً متحدہ آندھرا پردیش ریاست کا آخری موازنہ ہوگا۔ وزیر فینانس آنم رام نارائن ریڈی نے474 کروڑ روپے کی فاضل آمدنی کے ساتھ 1,83,129 کروڑ روپے کا مجموعی موازنہ پیش کیا۔ ریاستی اسمبلی کی تاریخ کی مختصر ترین موازنہ تق

تلنگانہ مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے بی جے پی قائدین کو وزیر اعظم کی دعوت

نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل اندازی کے دوران وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بی جے پی کے اعلی قائدین کو 12 فبروری کو ڈنر پر مدعو کیا ہے تا کہ اہم تلنگانہ بل اور دیگر انسداد کرپشن قانون سازیوں کی پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے ان کی تائید حاصل کرسکے ۔ وزیر اعظم نے شخصی طور پر سینئر بی جے پی قائد ایل کے ا

چیف منسٹر کی گورنر سے اچانک ملاقات، تشکیل تلنگانہ کی سمت پیشرفت پر استعفیٰ کی افواہیں

حیدرآباد۔10فبروری( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی تقسیم اور لوک سبھا میں کسی بھی وقت ’’آندھراپردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013ء ‘‘ ( تلنگانہ مسودہ بل ) کی امکانی پیشکشی کے تناظر میں چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج صبح راج بھون پہنچ کر ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران ریاست کی تقسیم کے مسئل

عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ کیلئے جگن کی درخواست

حیدرآباد۔10فبروری ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت میں آج یہاں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے 12فبروری کو عدالت میں شخصی حاضری سے استثنی کی اپیل کی ہے۔ جگن نے اپنے وکیل کے ذریعہ دائر کردہ درخواست میں کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ انہیں پارلیمنٹ کے روا

حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات کی گورنر کو سپردگی پر مجلس کا اعتراض

حیدرآباد۔10فبروری( این ایس ایس ) ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے آندھراپردیش تنظیم جدید بل میں پیش کردہ ایک تجویز کے مطابق ریاست کی تقسیم کے بعد حیدرآباد میں امن و قانون کے اختیارات گورنر کے سپرد کرنے مرکز کے فیصلہ کی آج سخت مخالفت کی ۔ بزنس اڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد میڈیا پوائنٹ سے اخباری نم

’’کرن کمار ریڈی بہت جلد چنچل گوڑہ جیل میں ہوں گے‘‘ : شنکر راؤ

حیدرآباد۔10فبروری ( این ایس ایس ) کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے آج چیف منسٹر کرن کمار ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں اور آزادانہ طور پر بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھے ۔ ڈاکٹر شنکر راؤ نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جیسے ہی تلنگانہ بل منظور ہوجا

ودیوت سودھا پر ملازمین برقی کا دھرنا

حیدرآباد۔10فبروری ( این ایس ایس ) برقی شعبہ کے 23یونینوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ملازمین نے آج ودیوت سودھا پر آندھراپردیش پاؤر الکٹریسٹی ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت میں دھرنا منظم کیا ۔ قبل ازیں احتجاجی ملازمین زبردستی ودیوت سودھا میں داخل ہوگئے لیکن سیکیورٹی آفیسرس کے علاوہ وہاں تعینات پولیس نے انہیں روک دیا جس پر احت

سونیا گاندھی سے چندرشیکھرراؤ کی ملاقات

نئی دہلی ۔10فبروری(پی ٹی آئی) تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں پیشکشی سے قبل تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے آج ہوئی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس دوران یہ اطلاعات بھی گشت کررہی ہیں کہ دونوں جماعتیں انضمام کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق چندر شیکھر راؤ نے آج شام س

وفاقی محاذ کی تشکیل کیلئے نائیڈو ۔ممتا ملاقات

کولکتہ 10 فبروری (پی ٹی آئی )صدر تلگودیشمپارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے آج صدر ترنمول کانگریس و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کی تا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وفاقی محاذ کی تشکیل کیلئے بات چیت کی جائے ۔ملاقات کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ایک وفاقی