تقسیم کی مخالفت کیلئے بی جے پی سے مدد کی درخواست

نئی دہی /14 فروری ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی نے آج بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور آندھراپردیش کی تقسیم کی کوششوں کے خلاف ان سے مدد طلب کی ۔ بی جے پی ، اگرچہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے منصوبہ کی حمایت کرتی ہے لیکن جگن موہن ریڈی نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی ملاقات کے بعد وہ توقع کرتے ہی

وجے واڑہ ایم پی نے جمہوری اقدار کو پامال کردیا

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن راجیہ سبھا ایم اے خان نے کل پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعہ کو جمہوریت کا خون ہونے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کے سامنے ہندوستان کو شرمسار ہونا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل پیش کرنے کے لئے ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب کیا ہے، مگر کانگریس رکن پارلیمنٹ ایل راجگوپال اور تلگودیش

سی ای ڈی ایم کے پراجکٹس کیلئے تین کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز ( سی ای ڈی ایم ) کے تحت 3مختلف پراجکٹس پر عمل آوری کیلئے 3کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری سید عمر جلیل نے جی او آر ٹی 50جاری کیا۔ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس اے شکور نے حکومت سے خواہش کی تھی کہ تین پراجکٹس پر عم

راجگوپال کی وضاحت، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی نے کل پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعہ کو بدنما داغ قرار دیا اور خود کا بھگت سنگھ سے تقابل کرنے والے لگڑا پارٹی راجگوپال پر مجاہد آزادی بابو جگجیون رام کی دختر اسپیکر لوک سبھا کی توہین کا الزام عائد کیا۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کانگریس رکن پارلیمنٹ

تلنگانہ ایڈوکیٹ جے اے سی قائدین کی ڈی جی پی سے ملاقات

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایڈوکیٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے آج ڈائرکٹر جنرل پولیس پرساد راؤ سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے آندھرا پردیش کے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایڈوکیٹ جے اے سی نے اس سلسلہ میں ڈی جی پی کو ایک یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تلنگا

شادی

حیدرآباد۔/14فبروری، ( راست ) حافظ محمد عبدالرحیم بانعیم مظاہری امام و خطیب مسجد الرحمن جدہ سعودی عرب و مہتمم مدرسہ الہیہ بارکس و جامعہ الہیہ مہیشورم کے فرزند مولوی انس محمد بانعیم فاضل دارالعلوم ذکریا ساؤتھ آفریقہ کا عقد نکاح مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم الرحمانیہ حیدرآباد کی دختر کے سات

حضرت غوث اعظمؒ کی حیات مبارکہ عشق الٰہی ، محبت رسولؐ سے عبارت

حیدرآباد ۔ 14 فبروری ۔ ( پریس نوٹ ) اﷲ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضور خاتم الانبیاء سیدالمرسلین رحمتہ للعلمین محمد رسول اﷲ ﷺ کی امت کے نفوس کی اصلاح ، قلوب کے تصفیہ اور ظاہر و باطن کے تزکیہ کے اہم تعین کام کے لئے چھٹی صدی ہجری میں حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظمؒ کو بطور خاص مامور فرمایا تھا۔ محبت الٰہی ، اطاعت حق تعالیٰ اور رسول

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ زیب النساء اہلیہ جناب ایم اے غفور مرحوم ساکن الاپتی نگر مہدی پٹنم کا 13 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد (مراد نگر چھوٹی مسجد ) بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9246373127 پر ربط کریں ۔۔

لگڑا پاٹی راجگوپال پارلیمنٹ میں حملہ آور افضل گرو سے زیادہ خطرناک

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر لیبر ڈی ناگیندر نے لگڑا پارٹی راجگوپال کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے افضل گرو سے زیادہ خطرنا قرار دیتے ہوئے لوک سبھا واقعہ کے ذمہ دار قائدین پر تاحیات مقابلہ کرنے پر امتناع کا مطالبہ کیا۔ آج سی ایل پی آفس اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے لگڑا پارٹی راجگوپال کو جوکر اور ڈرا

اقلیتوں کیلئے سبسیڈی اسکیم ، تاریخ میں توسیع کی کوشش

حیدرآباد۔/14فبروری، ( سیاست نیوز)خود روزگار اسکیم کے تحت اقلیتی بیروزگار افراد کو اقلیتی فینانس کارپوریشن سے بینک سے مربوط سبسیڈی کی فراہمی اسکیم سے استفادہ کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 10فبروری مقرر کی تھی تاہم امیدواروں کو سرٹیفکیٹس کے حصول میں دشواریوں کو دیکھتے ہوئے

پارٹی سے زیادہ عوام عزیز، کے ایس راؤ مرکزی وزیر

حیدرآباد /14 فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ نے کہا کہ پارٹی سے زیادہ ہمیں عوام عزیز ہیں، اب ہم مرکزی وزیر کی بجائے بحیثیت ارکان پارلیمنٹ پوڈیم کے قریب پہنچ کر تلنگانہ بل کو روکنے کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی پابند نہیں ہے۔ تمام جماعتوں نے ماضی میں تلنگانہ کی تائید کی تھ

میلار دیو پلی میں اور علی نگر کے نوجوانوں کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت

شمس آباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے عطا پور ڈیویژن کے علاقہ میلار دیوپلی اور علی نگر کے نوجوانوں نے جناردھن ریڈی وائی ایس آر ضلع کنوینر سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جناردھن ریڈی نے کہا کہ عطا پور ڈیویژن میں کئی مسائل ہیں جن میں سڑکوں کی مرمت ، پینے کے پانی کا مسئلہ ، ڈرینج وغیرہ کے علاوہ دی

راشن دکانات کے غیر معینہ اوقات سے صارفین کو مشکلات

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے راشن شاپس کے اوقات کار میں خدمات کی عدم انجام دہی سے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے منظورہ ارزاں فروشی کی دکانات کی جانب سے وقت کی پابندی نہ کئے جانے کے سبب عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ پرانے شہر کے بیشتر علاقوں میں عوام کی قطاریں ار

تاج کرشنا میں ’ دلہن ‘ کے ملبوسات کی نمائش

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ملبوسات کی دنیا میں ممتاز نام رکھنے والا شوروم ’ دلہن ‘ کی جانب سے ہوٹل تاج کرشنا میں نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف قسم کے ڈیزائن اور منفرد اور پرکشش انداز والے بے شمار ملبوسات کا ذخیرہ رکھا گیا جو لائق پسندیدہ ہے ۔ دلہن کی جانب سے 75 سے زائد ڈیزائن جس میں لہنگا ، چولی ، چوڑی دار ، شلوار ، قمیص ،

شیرخوار کا اغواء سعیدآباد میں سنسنی

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں پیش آئے سنسنی خیز واردات میں ایک گیارہ ماہ کے بچے کا اغواء کرلیا گیا ۔ گیارہ ماہ کے لڑکے ویراٹ کو خود اس کے چچا نے اغواء کنندا کے حوالے کردیا ۔ جب وہ پانی بھر نے کی کوششیں کر رہا تھا ۔ انسپکٹر سعیدآباد سرینواس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد اغواء کنندہ کا خاکہ تیار کرتے ہوئے حی

پانی کے کھڈ میں گرنے سے تین کمسن بچوں کی موت

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں پیش آئے المناک واقعہ میں تین کمسن طلباء ایک پانی کے کھڈ میں مشتبہ طور پر غرقاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کومپلی علاقہ کے ساکنان یہ تین کمسن لڑکے کل اسکول کے لئے گھر سے نکلے تھے جو اسکول نہیں پہونچے اور نہ ہی گھر واپس ہوئے۔ پریشان حال والدین نے پولیس سے رجوع ہوکر مسئلہ کو پیش ک

ملک پیٹ اور میرپیٹ میں دو افراد کی خودسوزی

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) ملک پیٹ اور میرپیٹ کے علاقوں میں دو افراد نے خودسوزی کرلی۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ نرسمہا نے جو سلیم نگر کالونی کے سالن لنگیا کا بیٹا تھا 11 فبروری کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ او وینکٹ یادو جو لینن نگر کا ساکن تھا، پیشہ سے اسٹون

جھلس جانے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) کلثوم پورہ اور میرپیٹ کے علاقوں میں پیش آئے علیحدہ واقعات میں دو خواتین مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئیں۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 40 سالہ جنگماں جو ضیاء گوڑہ علاقہ کے ساکن ستیم کی بیوی تھی، 7 فبروری کو پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات دیر گئے فوت ہوگئی۔

سیما آندھرا وزراء ارکان پارلیمنٹ کے رول میں

نئی دہلی /14 فروری ( پی ٹی آئی ) کانگریس ہائی کمان اگرچہ تلنگانہ عمل کیلئے انتہائی مشتبہ انداز زیں تیز رفتار پیشرفت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کی راہ ہموار کردیا ہے ۔ لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزراء اور دیگر کانگریس قائدین اس کیٹلئے تیار نہیں ہیں ۔ معطل شدہ 14 ارکان پارلیمنٹ