’’شو ابھی ختم نہیں ہوا ‘‘
راجیہ سبھا میں بِل روکنے چرنجیوی کی دھمکی
راجیہ سبھا میں بِل روکنے چرنجیوی کی دھمکی
حیدرآباد 18 فروری (پی ٹی آئی) کانگریس کیلئے صورتحال کو مزید پیچیدہ بناتے ہوئے ٹی آر ایس نے پارٹی کے کانگریس میں انضمام کیلئے مبینہ طور پر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں زائد نشستوں کی مانگ کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹی آر ایس 17 لوک سبھا نشستوں کے منجملہ تقریباً نصف اور ایک تہائی اسمبلی نشستوں کی خواہاں ہے۔ اگرچہ کانگریس نے اِس مع
حیدرآباد 18 فروری (پی ٹی آئی) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج رات پرنسپل سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری کا تبادلہ کردیا۔ یہ دونوں عہدیدار چیف منسٹر آفس میں تعینات کئے گئے تھے۔ اے ستیہ راؤ پریس سکریٹری چیف منسٹر آفس کو صدرنشین آندھراپردیش پریس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے جبکہ اجئے کلم جو چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری تھے اُنھیں پرنسپ
حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی تقسیم اور تلنگانہ بِل کی لوک سبھا میں منظوری پر سکریٹریٹ میں عجیب و غریب صورتحال دیکھی گئی۔ ایک طرف خوشی تو دوسری طرف غم کا ماحول تھا۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین خوشی کے عالم میں مٹھائی تقسیم کررہے تھے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔ دوسری طرف سیما آندھرا سے وابستہ ملاز
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (فیکس) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے اور بتایا کہ سی پی آئی نے قانون ساز اداروں کے اندر اور باہر تلنگانہ کے حق میں جدوجہد کی ہے۔ علحدہ ریاست کیلئے تقریباً 1000 طلباء نوجوانوں نے اپنی جانیں نچھاور کردی ہیں اور نئی ریاست ان قربانیوں کا نتیجہ
حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) مرکزی حکومت نے آج حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں کے علاوہ سیما آندھرا کے بعض حساس علاقوں میں سخت چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دارالحکومت حیدرآباد میں خاطر خواہ پولیس فورس تعینات کرنے کا حکم دیا۔
حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج خود کو کیمپ آفس تک محدود رکھا اور اُن کا موبائیل فون بھی سوئچ آف تھا۔ آج کسی کو بھی اُن سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ کرن کمار ریڈی کے پرسنل اسٹاف کے موبائیل فونس بھی بند تھے۔ چیف منسٹر اور اُن کے رفقاء لینڈ لائن پر ہی ایک دوسرے سے ربط رکھے ہوئے تھے۔
نئی دہلی 18 فروری (این ایس ایس) ٹی آر ایس لیڈر و رکن اسمبلی کے تارک راما راؤ نے آج کہاکہ سیما آندھرا عوام کو کسی طرح خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور ہم سب پرامن طور پر مل جل کر رہیں گے۔ اُنھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد ہم پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی صدر کے چندرشیکھر را
حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے کل امکانی استعفیٰ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کانگریس ہائی کمان پوری طرح تیار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت آندھراپردیش میں صدر راج کے نفاذ سے گریز کرے گی اور فوری طور پر کسی سینئر وزیر کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔ اِس ضمن میں ریاستی و
عوام کی قربانیاں، فوج کے ذریعہ احتجاج کو کچلنے کی کوششیں، مسلم رہنماؤں کا گرانقدر رول
چناریڈی دورکی تلخ یادیں ذہنوں میں ہنوز تازہ، کے سی آر کی قیادت میںثمر آور جدوجہد
محمد مبشرالدین خرم
عوام کی قربانیاں، فوج کے ذریعہ احتجاج کو کچلنے کی کوششیں، مسلم رہنماؤں کا گرانقدر رول
چناریڈی دورکی تلخ یادیں ذہنوں میں ہنوز تازہ، کے سی آر کی قیادت میںثمر آور جدوجہد
محمد مبشرالدین خرم
دبئی 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارتخانے ہر کام کے دن کھلے اجلاس منعقد کریں گے تا کہ خدمات کو زیادہ شفاف اور ہندوستانی نژاد شہریوں کی رسائی کے قابل بنایا جاسکے ۔ ہندوستانی سفارتخانہ برائے ابو ظہبی اور قونصل جنرل ہندوستان برائے دبئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے احاطہ میں کھلے اجلاس منعقد کریں گے جس کے دور
یروشلم 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )اسرائیل کی ایران کے خلاف سفارتی جنگ کے دوران ایک تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ بعض اسرائیلی اسلحہ کے ڈیلرس نے غیر قانونی طور پر طیاروں کے اہم فاضل پرزے اسلامی جمہوریہ ایران کو منتقل کرنے کی کوشش کی تھی۔ امریکہ ۔ یونان مشترکہ تحقیق کے بموجب اسرائیلی ہتھیاروں کے ڈیلرس نے کوشش کی تھی کہ ایف ۔4 فینٹم طیارے کے ف
حیدرآباد /18 فروری ( راست ) حضرت میراں سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین قدس سرہ کا 291 واں عرس شریف 20 ربیع الثانی مطابق 21 فروری بروز جمعہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ درگاہ شریف حضرت سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین واقع سبزی منڈی ، ٹپہ چبوترہ میں مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین سجادہ نشین و متولی درگاہ شریف کی نگرانی میں بعد نماز ع
ریاض ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے صوبہ مکہ معظمہ میں ایک گاڑی کی ٹکر سے 3 سالہ ہندوستانی بچہ فوت ہوگیا۔ زیان رحمن کا تعلق کرناٹک سے تھا جو اسکول بس سے گر پڑا اور دوسری گاڑی نے اسے روند دیا۔ وہ برسرموقع فوت ہوگیا۔ زیان ضیاء الرحمن نے کہا کہ ان کا بچہ اسکول بس سے گھر واپس ہورہا تھا۔ اس واقعہ میں مکہ معظمہ میں کمیونٹی اسکول کے ق
صاحبزادہ میرحسن علی خان آصف جاہی فرزند حشمت جاہ بہادر مرحوم آصف جاہی کا انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان کوٹلہ عالی جاہ سے کل دن کے 10 بجے اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ اڈوہ سرطوق مبارک میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9296804027 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد /18 فروری ( راست ) جناب اطہر علی احمد حال مقیم دوبئی کے فرزند مسٹر شرجیل علی ایم بی اے کی شادی جناب کرامت حسین ( مرحوم) کی دختر کے ساتھ پون گارڈن گڈی ملکاپور رنگ روڈ مہدی پٹنم میں انجام پائی ۔
حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی میں قرض کے بوجھ سے پریشان دو کسانوں نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات پدامول اور بنتاورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ۔ پدامول پولیس کے مطابق 44 سالہ کے ایلایا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ پدامول میں رہتا تھا اس نے قرض لیا تھا تاہم فصلوں کی پیداوار میں نقصان سے وہ پریشان ہوگیا تھا اور قرض کی ادائیگی کے م
شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد ریلوے کمان کے قریب نومولود لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب نامعلوم شخص نے آج دوپہر ریلوے کمان کے قریب دو یا تین دن کی لڑکی کی نعش کپڑے میں لپٹی ہوئی پائی گئی ۔ اس شرمناک حرکت کو دیکھتے ہوئے عوام تعجب کا اظہار کرنے لگے ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ نومولود لڑکی کی نعش کو ظالم ماں نے کچرے میں پھ
شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن شمس آباد میں پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پربھاوت ساویا 45 سالہ ساکن شاہ پور آج ان کی بیوی کے لکشمی کے ساتھ پٹریاں عبور کر رہا تھا کہ لکشمی پٹریوں سے پلیٹ فارم پر چڑھنے میں کامیاب ہوگئی اور اس کا شوہر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا