عرس شریف

حیدرآباد /18 فروری ( راست ) حضرت میراں سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین قدس سرہ کا 291 واں عرس شریف 20 ربیع الثانی مطابق 21 فروری بروز جمعہ انعقاد عمل میں آئے گا ۔ درگاہ شریف حضرت سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین واقع سبزی منڈی ، ٹپہ چبوترہ میں مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین سجادہ نشین و متولی درگاہ شریف کی نگرانی میں بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد مغڑب صندل مالی کی رسم انجام دی جائے گی اور چادر گل پیش کی جائے گی ۔