بی جے پی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی : اوپنین پول

نئی دہلی ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں 217 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی جب کہ کانگریس صرف 73 نشستیں حاصل کرسکتی ہے ۔ اے بی پی نیوز ۔ نیلسن سروے کے مطابق بی جے پی کو 217 اور این ڈی اے کو 236 نشستیں حاصل ہوں گی ۔ اوپنین پول میں خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جنوری میں کئے گئے سرو

سیما آندھرا کے عوام کانگریس اور بی جے پی کو ہرگز نہیں بخشیں گے

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : اے پی این جی اوز اسوسی ایشن کے صدر اشوک بابو نے یہاں احساس ظاہر کیا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے لیے ذمہ دار پارٹیاں کانگریس اور بی جے پی کو سیما آندھرا عوام ہرگز نہیں بخشیں گے ۔ دونوں پارٹیوں نے سیما آندھرا عوام کے ساتھ جو دغا کیا ہے اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ اے پی این جی اوز آفس پر اخباری نمائ

حیدرآباد کی قدیم تصاویر پر مشتمل البم عکس حیدرآباد دوسری جلد کی اشاعت

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) کوئی شہر سیاسی نقشوں پر اپنی شناخت نہیں رکھتا بلکہ اس کی تزئین، آرائش، ذوق تعمیر، آراستگی اور پیراستگی کی وجہ سے انفرادیت کا حامل ہوتا ہے۔ ان خصوصیات کی وجہ سے شہر حیدرآباد عالم میں بے مثال شہر تصور کیا جاتا ہے۔ قطب شاہی دور سے 1955 تک بیرونی سیاحوں نے اسے الف لیلوی شہر سے تعبیر کیا ہے۔ اس شہر کے محلات،

عالمی ترقی کیلئے شفاف فریم ورک کے مقصد کیساتھ G-20 اجلاس کا آغاز

سڈنی 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آج ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے گروپ G-20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا اجلاس شروع ہوا۔ دو روزہ اس اجلاس کا مقصد عالمی ترقی کیلئے ایک حقیقی اور قابل عمل فریم ورک تیار کرنا ہے جس کی کارکردگی میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ آسٹریلیا جوکہ G-20 کا میزبان ہے اِس

ہنگو میں فضائی کارروائی، 9دہشت گرد ہلاک

ہنگو۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام)شمال مغربی پاکستان کے تحصیل ٹل میں فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کر کے 9دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین اہم دہشت گرد بھی شامل ہیں۔دوسری جانب خیبر ایجنسی اور پشاور میں بم دھماکوں میں ایک دہشت گردسمیت دو افراد مارے گئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق فضائی کارروائی تحصی

رینزی ، اٹلی کے نوجوان وزیراعظم

روم 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی تاریخ میں ماٹیو رینزی کو نوجوان ترین وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے جیسا کہ اُنھوں نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ آج حلف لے لیا۔ اٹلی میں نوجوان قائدین پر مشتمل حکومت کے قیام کے بعد سیاسی منظر پر اِن کی تجربہ کاری سوال اُٹھائے جارہے ہیں۔ 16 رکنی کابینہ میں اوسطاً 47.8 سال کی عمر کی وجہ سے اٹلی کی تا

حج سے واپس آنے والے مسلمان کی گرفتاری غیرقانونی

لندن ۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایک مسلمان نے انسداد دہشت گردی قوانین کے خلاف قانونی جنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہائی کورٹ نے ایر پورٹ پر انسداد دہشت گردی قانونکے تحت اس کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے بموجب پولیس نے عبدالرزاق الوستا کو سعودی عرب کے شہر مکہ سے حج کرکے واپسی پر پولیس نے غیر قانونی

پروفیسر کودنڈارام کا شمس آباد ایرپورٹ پر استقبال

شمس آباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں آج دوپہر پولیٹیکل جے اے سی پروفیسر کودنڈارام کی دہلی سے آمد پر استقبال کیا گیا۔ کودنڈارام، سرینواس گوڑ، ناگم جناردھن ریڈی تینوں قائدین کا استقبال کرنے ہزاروں کی تعداد میں عوام پہنچے۔ مقامی پولیس اور ایرپورٹ اسٹاف عوام پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہے تھ

مسلمانوں کی جاسوسی دستور کا حصہ: امریکی جج

ٹرینٹن۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جج نے مسلمانوں کی جاسوسی کو آئین کا حصہ قرار دے دیا۔نیوجرسی میں رہنے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پولیس کی جانب سے بے بنیاد نگرانی کے خلاف عدالت میں درخواست داخل کی تھی جہاں ڈسٹرکٹ جج ولیم مارٹینی نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلمانوں کی جاسوسی کو آئین کے مطابق قرار دیا ہے۔فیڈرل جج نے کہا

Categories زمرے کے بغیر

راج شیکھر ریڈی کا دور ہی ترقی یافتہ تھا : آر سدیشور کا بیان

شمس آباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) آر سدیشور وائی ایس آر ڈسٹرکٹ ایس سی سیل کنوینر نے شاہ آباد منڈل کے موضع سولی پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سدیشور نے کہاکہ موجودہ حکومت سے عوام پریشان ہوچکی ہے اور بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ راج شیکھر ریڈی کے دور میں ہی ریاست کی ترقی ہوئی اور عوام کی فلاح و بہبو

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 23 فروری منعقد شدنی 1083 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن گیارہ بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ایک

مودی ’ گجرات کی خودسری ‘ ملک بھرمیں پھیلائیں گے : رام پنیانی

نئی دہلی ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماجی جہد کاروں پر مشتمل گروپ نے بی جے پی اور نریندر مودی کے خلاف مہم شروع کی ہے اور کہا کہ اگر وہ اقتدار پر آجائیں تو ’ گجرات کی خودسری ‘ ملک بھر میں پھیلائیں گے جس سے جمہوری و سیکولر امیج متاثر ہوگی ۔ سکریٹری آل انڈیا سیکولر فورم رام پنیانی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کو ’ فسطائی مملکت