ایسٹرو ٹرف پچس ہندوستانی ہاکی کیلئے فائدہ بخش : بلبیر سنگھ سینئر کا تاثر
نئی دہلی 23 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے افسانوی ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ سینئر نے کہا ہے کہ ٹیم کی وقتا فوقتا ناکامیوں کیلئے ایسٹرو ٹرف پچ کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا استدلال صرف ناقص مظاہرہ کو چھپانے کی کوشش ہوگی کیونکہ ان کے خیال میں ایسٹرو ٹرف پچس ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی