دو مزدور پتھر کے نیچے دب کر ہلاک

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ میں ایک ماربل شوروم میں پیش آئے حادثہ میں دو مزدور ہلاک و دیگر ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 24 سالہ سریندر سہانی اور 30 سالہ اجے نامی مزدور ہلاک اور کشور سہانی شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتاے کہ عزیز باغ کے علاقہ میں واقع ایک بڑے ماربل کے شوروم

ٹرین حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان تینوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 50 سالہ شخص جو حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس

باؤلی سے نعش برآمد

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر پولیس نے باؤلی سے ایک نوجوان کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ پرمجال جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ اوشا پور میں رہتا تھا ۔ 26 جنوری کے دن سے وہ لاپتہ تھا ۔ جس کی نعش کو ایک باؤلی سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پرمجال ہوسکتا ہے خود ہی باؤلی میں گر گیا ہوگا ۔ پولیس نے

میستری تیسرے منزل سے گرکر ہلاک

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) بوئن پلی کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی تیسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ اشوک جو پیشہ سے میستری تھا ۔ بوئن پلی میں رہتا تھا ۔ کل وہ مکان کی تیسری منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ حالت میں بلندی سے نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اشوک برقی شاک کی زد میں آگیا ۔ پولیس مصروف تحقی

کانگریس کا دباؤ بے اثر: دیواکر ریڈی

حیدرآباد /29 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر جے سی دیواکر ریڈی نے کہا کہ کانگریس کا دباؤ بے فیض ثابت ہوا، کیونکہ ایک باغی امیدوار راجیہ سبھا کے انتخابی مقابلہ کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ریٹرننگ آفیسر پر دباؤ ڈالنے اور باغی امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگی کو مسترد کرانے کی ہر ممکن کوشش کی ت

اوقافی جائیدادوں کی موثر صیانت کیلئے خوف خدا ضروری

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر اقلیتی امور رحمن خاں نے آندھراپردیش میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے حالیہ اقدامات کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے آج نئی دہلی میں قومی وقف ترقیاتی کارپوریشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دیگر ریاستوںکے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا

عکس حیدرآباد دوسری جلد کی اشاعت، مزید 600 تصاویر پر مشتمل البم

حیدرآباد /29 جنوری (سیاست نیوز) ادارہ سیاست حیدرآباد گم گشتہ تاریخ، تہذیب، ثقافت، ادب اور طرز معاشرت کی بازیافت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں علامہ اعجاز فرخ اور جناب زاہد علی خاں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں گلمسز آف دی نظامس ڈومنین جیسی قیمتی کتاب، تقریباً 600 تصاویر پر مشتمل عکس حیدرآباد اور مطبخ آصفیہ نے تحقیق او

اسمبلی میں تلنگانہ بل پر مباحث جاری رکھنے پر زور

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی اسپیکر این منوہر سے مطالبہ کیا کہ وہ سیما آندھرا ارکان کی جانب سے تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کو روکنے کی کوششوں کو ناکام کریں۔ پارٹی کے رکن اسمبلی جوپلی کرشنا راؤ اور دوسروں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے دی گئی مہلت کے مطاب

اسمبلی میں رائے دہی کے موقع پر جھگڑے کاخدشہ

حیدرآباد /29 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزراء ٹی جی وینکٹیش اور ای دیاکر راؤ نے اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر رائے دہی کے موقع پر جھگڑے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ارکان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور گڑبڑ کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر چھوٹی آبپاشی ٹی جی وینکٹیش نے تلنگانہ مسودہ بل کو وا

جموں وکشمیر کا خصوصی موقف ناقابل تبدیل: عمرعبداللہ

لندن 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہاکہ کوئی بھی وزیراعظم دستور کی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اِس دفعہ کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی موقف حاصل ہوا ہے کیونکہ اِسی شرط پر اُس نے کسی اعتراض کے بغیر ہندوستان سے الحاق قبول کیا تھا۔ اِس سوال پر کہ بی جے پی کے نریندر مودی کے وزیراعظم بننے

سیکولر اقدار کمزور کرنے والی طاقتوں سے خبردار، سونیا گاندھی کا انتباہ

نئی دہلی 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی سیکولر اقدار کو کمزور کرنے والی طاقتوں کے خلاف عوام کو انتباہ دیتے ہوئے یو پی اے کی صدرنشین و صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں تھوڑی سی بھی خلل اندازی نہیں ہونی چاہئے۔ چھوٹے چھوٹے مقامی واقعات سے بھی کسی جانبداری کے بغیر سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے اُمید ظ

پاسوان کی بہار میں اتحاد کیلئے سونیا سے ملاقات

نئی دہلی 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اُن کی پارٹی اور راشٹریہ جنتادل کے درمیان کشیدگی کے اشاروں کے دوران ایل جے پی کے صدر رام ولاس پاسوان نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی تاکہ اُن پر زور ڈالا جاسکے کہ وہ بہار میں اتحاد کو قطعیت دینے کیلئے نمایاں کردار ادا کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ حلیف پارٹیوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم شفاف اندا

مظفر نگر فسادات کے 9 ملزمین پر فرد جرم عائد

مظفر نگر 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے مظفر نگر فسادات کے 15 ملزمین میں سے 9 پر ضلع شاملی کے دیہات میں 3 نوجوانوں کے قتل کے الزام میں فرد جرم داخل کردیا۔ استغاثہ کے بموجب 15 افراد کے خلاف پولیس نے اِس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے 9 ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ باقی ملزم فرار ہیں۔ تاحال 240 افراد گرفتار، 46 خودسپرد ہوچکے ہیں اور 11

مذہبی جذبات مجروح کرنے کی کمار وشواس کے خلاف شکایت

بھوپال 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے قائد کمار وشواس کے خلاف ایک مباحثے کے دوران مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں آئی ٹی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ مقامی سماجی کارکن ابھینو چکردھر نے جو ایک این جی او چلاتے ہیں، شکایت میں الزام عائد کیاکہ کمار وشواس نے مشاعروں اور کوی سمیلنوں کے ریاست اور ملک گی

رضائے الہی کیلئے سنت رسول ﷺ پر عمل کی تلقین

کرنول/29 ؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اللہ تعالی نے پوری کائنات کومحمدﷺکے صدقے میںپیداکیاہے،اللہ کے آخری رسولﷺکی اطاعت ہی میں دونوں جہاں کی کامیابی مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولاناابرارالقادری نے کیا ۔ جامعہ قمرالہدیٰ ایجوکیشنل سوسائیٹی کرنول کے زیر اہتمام درگاہ حضرت سید کریم اللہ شاہ قادری ؒکے احاطہ میںعظیم الشان جشن میلادال

اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کی سماجی خدمات

دیگلور /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد غریب طبقات سے مربوط اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ہر سال پرائمری اسکولس کو ویزٹ کرکے سماج کے غریب اقلیتی ہونہار طالبات کی تعلیمی ہمت افزائی کیلئے کوشاں ہے ۔ تاکہ لڑکیاں ان پڑھ نہ رہیں بلکہ پڑھ لکھ کر دوسروں کو روشن رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ایس کے اہلاوت سینئیر برانچ من

علحدہ واقعات میں 2افراد ہلاک

کلواکرتی۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں دو افراد علحدہ حادثات میں ہلاک ہوگئے جن میں ایک نامعلوم شخص کی مشتبہ موت ہوئی۔ آج صبح بس اسٹانڈ سے متصل موجود شراب کی دکانات کے پاس بہت سارا خون اور دو عدد پتھر پڑے ہوئے تھے جس کے سبب عوام میں تشویش پیدا ہوگئی۔جانچ پڑتال کرنے پر خون کے نشانات سامنے موجود سیڑھیوں سے چھت تک ملے جہاں