عوام کی توقعات پورا کرنے کی ہر ممکنہ اقدامات

مدہول /20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی ہمدردی کانگریس حکومت کے ساتھ ہے ،کانگریس حکومت کو آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی ہوگی ۔ کانگریس حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ غریب متوسط طبقہ کی ترقی کانگریس حکومت کا اولین نصب العین ہے ۔ آندھرا ، سیما آندھرا کے لیڈرس کے ہنگامہ سے علحدہ

مذہبی رواداری کے ذریعہ ہی ملک کی ترقی ممکن

کریم نگر /20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی این جی اوز فنکشن ہال کریم نگر میں ایک سمپوزیم منعقد ہوا ۔ جس کے اندر مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کی کارروائی کا آغاز برادر یاسر کی تلاوت سے ہوا ۔ افتتاحی کلمات جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی کریم نگر نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہرمذہب کی اچھی باتوں کو جو ہر مذہب کے پاس

ایوان غزل کے زیر اہتمام ادبی محفل و مشاعرہ

ورنگل/20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) (سیاست ڈسڑکٹ نیوز) زیرِ اہتمام انجمن ترقی اردوشاخ ضلع ورنگل کی جانب سے ادبی محفل ومشاعرہ بمقام ایوان غزل صوبیداری ہنمکنڈہ ضلع ورنگل بصدارت ڈاکڑ بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ آرٹس اینڈ سائینس کالج ورنگل منعقد ہوا ۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی این آر آئی محمد قادر محی الدین سرپرست ایوان

سونیا گاندھی ‘ راہول کی سیاسی قربانی دینا نہیں چاہتیں: نریندر مودی

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر نریندر مودی نے آج کانگریس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس نے راہول گاندھی کو اپنا وزارت عظمی امیدوار اس لئے نامزد نہیں کیا کیونکہ سونیا گاندھی یقینی شکست کے پیش نظر اپنے فرزند کی سیاسی قربانی دینا نہیں چاہتیں۔ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نے ان پر ’’ چائے والا ‘‘ ریمارک پر بھی جوابی ت

بھٹکل کی رہائی کیلئے کجریوال کے اغوا کا منصوبہ: پولیس

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ تنظیم انڈین مجاہدین اپنے اہم رکن یسین بھٹکل کی رہائی کیلئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہ ادعا کیا ہے ۔ پولیس کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی سکیوریٹی ونگ کی ایک ٹیم نے مسٹر کجریوال سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس خطرہ سے واقف کروایا ہ

تعلقات بہتر بنانے پاکستان فراخدلی کا مظاہرہ کرے : خورشید

جئے پور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو ایک ویژن اور فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ وزیر خارجہ مسٹر سلمان خورشید نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے سالانہ جئے پور ادبی فیسٹول کے موقع پر ایک سشن کے دوران کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور ان کے پالیسی سازوں کو چاہئے کہ وہ فرا

یو پی میں خاتون سرپنچ ‘ شوہر ‘ بیٹے اور بھانجے کو گولی مار دی گئی

ٹکم گڑھ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی بی جے پی کی ایک خاتون سرپنچ ‘ اس کے شوہر ‘ بیٹے اور بھانجے کو نامعلوم افراد نے یو پی کے پڑوسی ضلع جھانسی میں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ قتل سیاسی مخالفت کی بنیاد پر کیا گیا ۔ متوفی بابلی تیواری 52 سال کدھار گاوں کی سرپنچ تھیں۔ نواڈہ ( مدھیہ پردیش ) ٹاؤن کے

عام آدمی پارٹی سے لوک سبھا کیلئے مقابلہ ممکن : میدھا پاٹکر

اندور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کیلئے حال ہی میں سرگرم تائید کا اعلان کرنے والی سماجی کارکن میدھاپاٹکر نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر ان کے لوک سبھا انتخابات میںمقابلہ کرنے کا امکان برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قومی اتحاد برائے عوامی تحریک کے کچھ قائدین بھی سیاسی راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرمد

اردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی گرانقدر خدمات

حیدرآباد۔19جنوری ( سیاست نیوز) عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام اردو دانی ‘ زبان دانی اور انشاء کے امتحانات میں تقریباً 11ہزار امیدواروں نے حصہ لیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں 136 مراکز پر امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا ‘ آندھراپردیش کے مختلف اضلاع میں 79 مراکز میں امتحانات منعقد ہوئے ۔ ملک کے دیگر ریاستوں میں 9مرا

متحدہ ریاست کی تحریک آخری مرحلے میںداخل

وجئے واڑہ 19 جنوری ( پی ٹی آئی) وجئے واڑہ کے کانگریس رکن لوک سبھا لگڑا پاٹی راجگوپال نے آندھرا پردیش کے سیما آندھرا علاقہ سے تعلق رکھنے عوام پر زور دیا کہ وہ متحدہ ریاست کی تائید میں جاری اپنی تحریک میں مزید شدت پیدا کردیں۔ آندھرا پردیش جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک راونڈ ٹیبل کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے لگڑا پاٹی نے کہا کہ

تلنگانہ بل پر اسمبلی میں مزید بحث کیلئے سیما آندھرا قائدین کا اصرار

حیدرآباد 19 جنوری ( پی ٹی آئی) تلنگانہ مسودہ بل واپس کرنے کیلئے صدر جمہوریہ کی طرف سے مقرر کردہ مہلت 23 جنوری جیسے جیسے قریب آرہی ہے اس بات پر تجسس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے کہ آیا ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنے والے قائدین مسودہ بل کی واپسی کی مہلت میں توسیع کی درخواست کریں گے یا نہیں۔ صدر جمہوریہ نے اس بل پر بحث کے بعد 23 جنوری تک واپ

’’چند افراد کو میری موت کا بے چینی سے انتظار ‘‘

میدک 19 جنوری ( این ایس ایس ) فلمی اداکارہ سے سیاستداں بننے والی میدک کی رکن لوک سبھا وجئے شانتی نے آج یہاں انتہائی سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چند افراد‘ میری موت کا بے چینی کا انتظار کررہے ہیں۔ میدک میں ریلوے اسٹیشن پر رسم سنگ بنیاد کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وجئے شانتی نے کہا کہ وہ گذشتہ 10 سال سے تلنگانہ کاز کیلئے لڑ ر

احاطہ اسمبلی میں مجسمہ امبیڈکر کی تنصیب ، آج شام نقاب کشائی

حیدرآباد ۔ 19؍ جنوری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی کے احاطہ میں دستور ہند کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن 20؍ جنوری کو شام 4 بجے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے ۔ اسمبلی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں ری

میٹرو ریل سے حیدرآباد ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی تبدیلی

حیدرآباد۔/18 جنوری(سیاست نیوز) ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل اور میوز آرٹ گیلری کے زیر اہتمام حیدرآباد میٹرو ریل کے تعمیری کاموں کی پیشرفت کی تصویروں کی نمائش ”Metro Chronicles thru the Lenz”کا آج شام ہوٹل میریاٹ میں نائب صدرنشین و منیجئنگ ڈائرکٹر آندھرا پردیش انڈسٹریل انوسمنٹ کارپوریشن مسٹر جئیش رنجن نے کیا۔ اس نمائش میں حیدرآباد کے سرکردہ فوٹ

آصفجاہی نظام‘ سیما آندھرا حکمرانی سے ہزار گنا بہتر :یادو ریڈی

حیدرآباد 19 جنوری(آئی این این ) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل یادو ریڈی نے سیما آندھرا قائدین کی جانب سے سابق ریاست حیدرآباد کے فرماں رواں آصفجاہ سابع نواب میر عثمان علی خان بہادر پر سیما آندھرا کے قائدین کی جانب سے کی گئی تنقیدوں کی آج سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ریاستی قانون ساز کونسل میں ریاستی تنظیم جدید بل پر بحث کے دوران مداخلت کرت

ممبئی میں مچھلی پٹنم کی سافٹ ویر انجینئر لڑکی کی موت ،کرن کمار ریڈی کی چوان سے خواہش

حیدرآباد 19 جنوری ( آئی این این ) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے مہاراشٹرا کے اپنے ہم منصب پرتھوی راج چوان سے درخواست کی ہیکہ وہ ممبئی میں آندھرا پردیش کے شہر مچھلی پٹنم سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر انجینئر انوہیا کی ہلاکت کی تحقیقات کے عمل کو تیز رفتار بنانے کیلئے ایک سینئر پولیس افسر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔ مسٹر کرن کمار ر