وجئے واڑہ میں تلنگانہ مزدوروں پر حملہ کی مذمت، ملزمین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے فلور لیڈر ای راجندر نے وجئے واڑہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ سیما آندھرا کے عناصر نے اس حملہ کے ذریعہ اپنی نفرت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سیما آندھرا قائدین متحدہ ریاست کا

دفتر سیاست میں آج خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (راست) اداہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 21 جنوری بروز منگل صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال سیاست عابڈس میں مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ خواتین اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر درج کروائیں۔ حیدرآباد کے ماہر لیڈی ڈاکٹرس ڈاکٹرس یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر من

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے اقدامات میں شدت

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اسپیشل آفیسر وقف بورڈ شیخ محمد اقبال آئی پی ایس نے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے وائسرائے ہوٹل ٹینک بنڈ اور اس سے متصل اوقافی اراضی کے حصول کی کارروائی شروع کی ہے ۔ وقف بورڈ وائسرائے ہوٹل کے تخلیہ کیلئے وقف ٹریبونل سے رجوع ہوگا۔ شیخ محمد اقبال نے آج پری

دفتر سیاست میں خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو،

تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث، چیف منسٹر کی رپورٹ تیار

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اسمبلی میں مسودہ تلنگانہ بل پر مباحث میں حصہ لینے کیلئے 450 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی ہے۔ تقریباً 10 گھنٹے تک تقریر کرنے کا امکان ہے۔ تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث کیلئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے دی گئی مہلت 23 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔ ریاستی حکومت نے مزید 4 ہفتوں کی مہلت م

گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے ہاتھوں اسمبلی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) گورنر آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے آج احاطہ اسمبلی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نصب کردہ مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی۔ متحدہ آندھرا اور علحدہ ریاست تلنگانہ کی تائید میں نعرہ بازی کے دوران منعقدہ اس تقریب میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے بیشتر ارکان اسمبلی موجود تھے۔ احاطہ اسمبلی میں امبیڈکر

تلگو فلموں کی اداکار جوڑی جیوتا اور راج شیکھربی جے پی میں شامل

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) تلگو فلموں کی اداکار جوڑی جیوتا اور راج شیکھر نے آج دہلی میں صدر بی جے پی مسٹر راجناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چند ماہ سے سیاست سے دور رہنے والے اس جوڑے نے آج بالآخر بی جے پی میں شمولیت کو ترجیح دی۔ کانگریس میں سرگرم رہنے والے اس جوڑے نے چرنجیوی کی جانب سے اپنی پارٹی پرجا راج

سیما آندھرا اور تلنگانہ ریاستوں میں مسلم اقلیتوں کیساتھ انصاف رسانی مطالبہ

حیدرآباد۔ 20 جنوری (پریس نوٹ) جناب فاروق حسین ایم ایل سی نے سکریٹری ریاستی قانون ساز مقننہ کو مرکزی حکومت کے موسومہ آندھراپردیش ریاستی تنظیم جدید مسودہ قانون بابت 2013ء پر اپنی تحریری رائے دی ہے، جس میں نئی تشکیل پانے والی دونوں ریاستوں میں مسلم اقلیت کے ساتھ ہر محاذ پر انصاف اور 40 فیصد تحفظات کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا جو مسلسل نا

انجمن محبان اردو کا عالمی مشاعرہ ،راحت اندوری نے مشاعرہ لوٹ لیا

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (راست) انجمن محبان اردو آندھراپردیش کے زیراہتمام پانچواں عالمی مشاعرہ و عابد علی خاں ایوارڈ فنکشن 18 جنوری کو 8 بجے شب للیت کلاتھورانم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت قانون داں عثمان شہید نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد محمود علی ایم ایل سی، فاروق حسین ایم ایل سی، ویشویشور ریڈی، ظفر جاوید، محمد عبدالقادر، سید شاہ نورالحق ق

مکہ مسجد کے سیکوریٹی گارڈس حصول تنخواہ سے محروم

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد کے تحفظ اور صیانت پر مامور ہوم گارڈس کو تنخواہوں کے حصول میں ہر ماہ محکمہ اقلیتی بہبود دفاتر کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے مکہ مسجد ملازمین کی تنخواہیں تو بروقت ادا کی جارہی ہیں لیکن مسجد کی سیکوریٹی جیسے اہم کام پر تعینات کئے گئے ہوم گارڈس بروقت تنخواہ کے حصول سے محروم ہی

بضمن دوبدو پروگرام آج ایم ڈی ایف کا مشاورتی اجلاس

حیدرآباد 20 جنوری (دکن نیوز) مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا مشاورتی اجلاس بضمن دوبدو ملاقات پروگرام 21 جنوری منگل کو3.30 بجے شام دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں مقرر ہے ۔ اس اجلاس کی صدارت جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کریں گے۔

انتقال

حیدرآباد 20 جنوری (راست)جناب میر احمد علی ولدجناب میر قادر علی مرحوم پٹہ دار موضع شاکوارم ورگل منڈل ضلع میدک حال مقیم فتح دروازہ کا انتقال ہوگیا ۔ 21 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ فتح دروازہ چوراہا میں نماز جنازہ مقرر ہے ۔ تدفین آبائی قبرستان شاکوارم میں عمل میں آئے گی ۔ فاتح سیوم جمعرات بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفص

شادی

حیدرآباد۔20جنوری(پریس نوٹ) پیر طریقت معرفت الٰہی حضرت حافظ یوسف زہری بیابانیؒ کے فرزند مسٹر علی امجد زہری ایم بی اے (لندن) کا عقد الحاج عبدالقادر المعروف الیاس کی دختر کے ساتھ مسجد صلاح الدین مغل پورہ میں بحسن خوبی انجام پایا۔استقبالیہ تقریب اسٹار گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں ترتیب دی گئی۔ محفل شادی میں شرکت کرنے والوں میں ایڈی

باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کی موت کا دلخراش منظر

جنگتیال۔20جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنکراتی تہوار کے تعطیلات کے اختتام کے بعد آج مدارس کا آغاز ہوا ۔ طلباء ہنسی خوشی مدارس کو اپنے والدین کیساتھ موٹر سیکل پر یا اسکول بس اور آٹو میں سوار ہوکر جارہے تھے ۔ ایسے میں آج شہر جگتیال میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا ۔تفصیلات کے بموجب شہر جگتیال کے برہمن

ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل آوری میں حکومت ناکام

بودھن ۔ 20جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق نظام شوگر فیاکٹری کے تین یونٹس شکر نگر ‘ میدک ‘مٹ پلی کو حکومت اپنی تحویل میں لینے کی ریاستی وزراء کی کمیٹی نے سفارش کی جبکہ کسانوں کی ایک اپیل پر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی وزراء کی کمیٹی کو معطل کرنے کی حکومت کو ہدایت جاری کی ۔ اس وزراء کی کمیٹی میں علاقہ آندھرا کے تین و

مہاتمابسوا ایشور اور گوتم بدھ کے نظریات میں یکسانیت

بسواکلیان ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بسواکلیان میں مہاراجہ بسوا ایشور سوامی کے نام سے منسوب سہ روزہ بسوا اتسو کارنگ رنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کا آغاز آج 10بجے دن بسواکلیان میں مختلف جھانکیوں کی شکل میں بسوانا کے زندگی سے مطابق نکالی گئی جس میں مختلف اسکولس کے طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر

سدی پیٹ میں انجمن محبان اردو کا مشاعرہ

سدی پیٹ ۔20جنوری ( پریس نوٹ ) انجمن محبان اردو سدی پیٹ کے زیراہتمام 32واں کُل ہندمشاعرہ 19جنوری 9بجے شب سیٹیزنس کلب میدان میں منعقد کیا گیا ۔ مشاعرہ کی صدارت محمد عبدالقادر نے کی جبکہ مہمان خصوصی عبید علی موظف منصف جمال شریف ایڈوکیٹ ‘ محمد لطیف ‘عبدالرزاق پاشاہ ‘ کرشنا کمار شریک تھے ۔ شہید خان نے ابتداء میں خیرمقدمی تقریر کی اور انجم

تلگودیشم تشکیل تلنگانہ کے خلاف نہیں

محبوب نگر ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں عوام دشمن حکومت ہے اور ٹی آر ایس کانگریس میں ضم نہ ہونے سے ہی تشکیل تلنگانہ میں تاخیر ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تلگودیشم تلنگانہ فورم کنوینر ای دیاکر راؤ نے کیا ۔ وہ مستقر محبوب نگر پر اناپورنا فنکشن ہال میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کارکنوں سے مخاطب تھے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی انہوں ن

اوقافی املاک کی تباہی کے لئے وقف بورڈ ذمہ دار

نظام آباد۔ 20؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ جناب الماس خان صدر مسلم متحدہ محاذ ضلع نظام آباد نے ایک صحافتی بیان میں علاقہ تلنگانہ کے تمام اضلاع بالخصوص حیدرآباد میں موقوفہ اراضیات، مکانات کی غیر قانونی فروخت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو تلنگانہ میں پولیس ایکشن سقوطِ حیدرآباد کے بعد ہی سے بیش قیمت موقوفہ جائیدادو

می سیوا کی خدمات میں ضلع محبوب نگر سرفہرست

محبوب نگر /20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ سرکاری دفاتر کے خدمات کو آن لائین سے مربوط کرنے اور می سیوا کے ذریعہ عوام تک پہونچانے میں ساری ریاست میں ضلع محبوب نگر کو پہلا مقام حاصل ہے ۔ تعلیمی میدان میں پیچھے رہنے کے باوجود جدید ٹکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع کے عوام نے مثال پیش کی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مط