انتقال

حیدرآباد 20 جنوری (راست)جناب میر احمد علی ولدجناب میر قادر علی مرحوم پٹہ دار موضع شاکوارم ورگل منڈل ضلع میدک حال مقیم فتح دروازہ کا انتقال ہوگیا ۔ 21 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ فتح دروازہ چوراہا میں نماز جنازہ مقرر ہے ۔ تدفین آبائی قبرستان شاکوارم میں عمل میں آئے گی ۔ فاتح سیوم جمعرات بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9502641157, 9000354281 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد امیر ولد جناب شیخ محمد مرحوم کا بعمر 62 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شرف النساء عابد وٹے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین گنٹال صاحب بابا درگاہ وٹے پلی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 21 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد شرف النساء عابد میں مقرر ہے ۔مزید معلومات کیلئے 9618253468 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد سلیم الدین ولد جناب محمد جمال الدین کا 58 سال کی عمر میں 19 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چمپا پیٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ چمپا پیٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9052972910 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد ۔ 20جنوری ( راست ) جناب غلام نبی دورانی موظف ملازم آئی ڈی پی ایل کمپنی ساکن سعیدآباد ‘ عمر 72سال ولد جناب محمد غالب مرحوم کا آج اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 21جنوری بعد نماز ظہر مسجد بخاری شاہ صاحب سعیدآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے مسٹر تقی احمد دورانی سے فون نمبر 9346906117 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔