شادی

حیدرآباد۔20جنوری(پریس نوٹ) پیر طریقت معرفت الٰہی حضرت حافظ یوسف زہری بیابانیؒ کے فرزند مسٹر علی امجد زہری ایم بی اے (لندن) کا عقد الحاج عبدالقادر المعروف الیاس کی دختر کے ساتھ مسجد صلاح الدین مغل پورہ میں بحسن خوبی انجام پایا۔استقبالیہ تقریب اسٹار گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں ترتیب دی گئی۔ محفل شادی میں شرکت کرنے والوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سائوتھ زون مسٹر کے بابو رائو‘ ڈی ایس پی (عادل آباد) مسٹر کے پروین کمار‘ بگ باس سیزن 6 کے شراکت دار مسٹر کاشف قریشی کے علاوہ علمائے کرام‘ مشائخین عظام‘ ایم ایل ایز‘ صحافیوں‘ معززین شہر‘ دوست احباب اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد موجود تھی۔نوشہ کے برادران مسرس اعظم زہری‘ مقصود زہری‘ یٰسین زہری‘ حشمت زہری‘ کوثر زہری‘ عظمت زہری‘ اقبال زہری اور نوشہ کے بہنوئی محمد عمران نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔