منیجنگ ڈائرکٹر ٹاٹا موٹرس کا ’خودکشی نوٹ‘

بنکاک ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کارل سلائم منیجنگ ڈائریکٹر ٹاٹا موٹرز جو کل یہاں پراسرار حالات میں فوت ہوئے، انھوں نے شاید خودکشی کی ہے، تھائی پولیس نے آج یہ اشارہ دیا۔ 51 سالہ کارل کی نعش ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے اسٹاف نے 22 ویں فلور سے گرنے کے بعد چوتھے فلور کی بالکونی پر پائی۔ وہ یہاں اپنی کمپنی کے تھائی ذیلی ادارہ کے بورڈ آف ڈائریک

کجریوال حکومت کو مطالبات پورے کرنے 10 دن کی مہلت

نئی دہلی ۔ 27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے برطرف رکن اسمبلی ونود کمار بنی نے پارٹی سے معزولی کے دوسرے دن اروند کجریوال حکومت کے خلاف دھرنا منظم کیا لیکن انھوں نے چار گھنٹے کے اندر احتجاج سے اچانک دستبرداری اختیار کرلی اور حکومت کو انتباہ دیا کہ اُن کے مطالبات بشمول جن لوک پال بل کی آئندہ دس دن میں منظوری عمل میں نہ لائی ج

کسی بھی حکومت نے ایک ماہ میں ہمارے مساوی کام نہیں کیا:کجریوال

نئی دہلی27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے سابق قائد ونود کمار بنی کے پارٹی پر تبصرہ کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے کہا کہ حکومت بچانے کیلئے انہیں سیاسی کھیل کھیلنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایک ماہ کے عرصہ میں کسی بھی حکومت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا ان کی حکومت نے کیا ہے۔ انہو ںنے کہا

مظفر آباد فسادات کے 21 ملزمین کی جائیدادوں کی ضبطی کی کارروائی کا آغاز

مظفر نگر 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک مقامی عدالت نے مظفر نگر فسادات کے لوٹ مار اور آتشزنی میں ملوث 21 ملزمین کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے خصوصی تحقیقات ٹیم (ایس آئی ٹی) کی درخواست پر جو مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 83 کے تحت ملزمین کی جائیداد ضبط کرنے کی کاررو

ہندوستانی نظام تعلیم پر آر ایس ایس سربراہ کی تنقید

تیزپور(آسام)27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )آر ایس ایس کے سربراہ موہن راو بھاگوت نے ملک کے تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی نظام بن گیا ہے۔ نوجوانوں کو معاشرے کی بہت کم فکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے منافع بخش کیرئیر کے پیچھے دوڑ رہے ہیں ۔ انہیں سماجی یا قومی ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں ہے۔ وہ سوامی ویویکا نند کی 150 ویں یوم پیدائش

بھٹکل اور ساتھی کے خلاف تحقیقات کی تکمیل کیلئے پولیس کو 15دن کی مہلت،خصوصی عدالت کے احکام

نئی دہلی 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک مقامی عدالت نے آج انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اور ان کے قریبی بااعتماد ساتھی اسد اللہ اختر کے خلاف تحقیقات کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر خصوصی عدالت نے پولیس کو تحقیقات کی تکمیل کیلئے مزید 15 دن کی مہلت دیدی۔یسین بھٹکل اور اسد اللہ اختر نے مبینہ طور پر یہاں ایک غر قانونی اسلحہ کا کارخانہ ق

ایران میں غیرقانونی طور پر محروس دو ہندوستانی رہا

وڈودرہ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے زنجان شہر میں جن دو ہندوستانیوں کو مبینہ طور پر ایک گیسٹ ہاؤس میں محروس رکھا گیا تھا، انہیں رہا کردیا گیا۔ ایک خانگی انجینئرنگ کمپنی نے انہیں محروس کر رکھا تھا جن میں وڈودرہ کا ساکن 36 سالہ سنکیت پنڈیا اور ہریانہ کا ساکن محمد حسین خان شامل ہیں۔ یہ دونوں ایران میں ایک ہندوستانی کمپنی میں برسرک

پروین طلحہ، پہلی مسلم خاتون بیورو کریٹ جنہیں پدم شری سے نوازا گیا

لکھنؤ ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے اس سال جن لوگوں کو پدم شری کے اعزاز سے نوازا ہے ان میں لکھنؤ کی مسلم بیورو کریٹ کلاس I افسر پروین طلحہ کا نام بھی شامل ہے۔ پروین طلحہ کا تعلق لکھنؤ کے علمی خانوادے سے ہے۔ یوں تو ان کا آبائی وطن قصبہ باون (ہردوئی) ہے لیکن ایک مدت ہوئے ان کا خاندان لکھنؤ منتقل ہوگیا اور لکھنؤ ایک

نڈال کو شکست دینا حیران کن: واورنکا

ملبورن ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن کی شکل میں کیریئر کا پہلا گرانڈ سلام جیتنے کے بعد انتہائی پرجوش نظر آنے والے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینس لاس واورنکا نے کہا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی رافل نڈال کو شکست دے پائیں گے۔ واورنکا کو سال کا پہلا گرانڈ سلام جیتنے کے بعد درجہ بندی م

ہند۔نیوزی لینڈ آج چوتھا ونڈے

ہیملٹن ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ میچوں میں شکست کی راہ پر پہنچ کر میچ ٹائی کرانے والی ہندوستانی ٹیم کا ارادہ منگل کے روز نیوزی لینڈ کو چوتھے ونڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں بنے رہنے اور پہلی کامیابی حاصل کرنا ہوگا اور کسی بھی حال اب ہندوستان کو مابقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔ نیوزی لینڈ نے ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز میں 2-0 سے س

آئندہ ماہ ٹسٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

آکلینڈ ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئی ٹسٹ سیریز میں جس ٹیم کو میدان میں اتارا تھا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کیوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو ٹسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دیدی ت

آئی سی سی کنٹرول کی تجویز قبول کرلیں: رمیز راجہ

کراچی ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ آئی سی سی کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس تجویز پر رائے شماری ہونے کا امکان ہے ، کچھ لوگ اس تجویز کے حق میں ہیں اور کئی سخت خلاف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک پروگرام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ہندوستان ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے آئی سی سی پر قبضہ کرنے کیلئے جو پوزیشن پیپر بنا

راہول ڈراویڈ جونیئر اولمپک اتھلیٹس کے مشیر ہوں گے

بنگلور ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کپتان راہول ڈراویڈ نے آج گو اسپورٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا، جس کا مقصد ہندوستانی جونیئر اولمپک اور پرا اولمپک اتھلیٹس کی ترقی اور انہیں صلاح و مشورہ دینا ہے۔ ڈراویڈ اس غیر منافع بخش تنظیم کے مشیروں کے بورڈ سے جڑیں گے اور ’’راہول ڈراویڈ اتھلیٹ مینٹر شپ پروگرام‘‘

اسپورٹس کامپلکس بارہ دری میں انڈور گیمس کا انعقاد

حیدآباد ۔ 27 ۔ جنوری (راست) گیمس اسپورٹس آوٹ ڈور کے علاوہ انڈور گیمس میں کیرم، ٹینس ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور شطرنج کے مقابلے پرانے شہر کے چندو لعل بارہ دری میں جی ایچ ایم سی کے عصری سہولیات سے لیس اسپورٹس کامپلکس میں اسکولس کے لڑکے ، لڑکیوں کے ساتھ تدریسی عملہ کیلئے رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایتھلیٹک شعبہ میں دوڑ (Run) کے زمرہ میں 100 میٹر

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پہلے ہی دن مشکل میں ڈال دیا

میرپور۔ 27 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے بنگلہ دیش کوپہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن مشکل میں ڈال دیا، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگزمیں 232 رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔میرپور میں ہونیوالے میچ کے پہلے دن بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، مشفق الرحیم نے61 اورشکیب الحسن نے 55 رنزبناکرٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، بنگلادیش کی پوری ٹیم 232 رنزبناکرآؤٹ

نیوکلیر معاملت پر اختلافات میں کمی: جاپان

نئی دہلی۔/26جنوری( سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ سیول نیوکلیر معاہدہ پر اختلافات کم ہورہے ہیں اور دونوں ممالک علاقائی موضوعات جیسے چین کے بڑھتے فوجی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی مشیر کی سطح پر مذاکرات کے ذریعہ ایک نئے میکانزم کے امکانات بھی تلاش کئے جائیں گے۔ ہندوستان کی جانب سے جاپان کو

انڈومان نکوبار میں سیاحتی کشتی غرقاب

پورٹ بلیر ۔ /26 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جزیرہ انڈومان و نکوبار میں پورٹ بلیر کے قریب ایک کشتی جس میں 45 افراد سوار تھے غرقاب ہوگئی جس کے نتیجہ میں21 افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت کا تعلق ٹاملناڈو سے بتایا گیا ہے ۔ مرکزی زیرانتظام اس علاقہ کے انتظامیہ نے بتایا کہ 21 نعشوں کو نکالا جاچکا ہے اور 13 افراد کو زندہ بچالیا گیا ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو

ہندوستان کی تمام ریاستوں میں پُرجوش یوم جمہوریہ تقاریب

نئی دہلی۔ 26؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک گیر سطح پر قومی پرچم لہرانے، پُرجوش پریڈ تمام ریاستوں کی یوم جمہوریہ تقاریب کی خصوصیات تھیں، صرف منی پور میں 4 طاقتور بم دھماکوں اور جموں و کشمیر میں خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ہڑتال کے اعلان کے سوائے تمام ریاستوں میں یوم جمہوریہ تقاریب پورے جوش و خروش، خوشی و مسرت کے ساتھ پُرامن طور