راہول سے لالو کی ملاقات ، اتحاد کی قیاس آرائیاں

نئی دہلی ۔27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد نے رواں مہینہ کے دوران کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے آج دوسری مرتبہ ملاقات کی اس دوران یہ اشارے بھی مل رہے ہیں کہ کانگریس اور آر جے ڈی بہار میں ’سیکولر اتحاد‘ کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس ملاقات کو نمایاں اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ ایل جے پی کے سربراہ

صنعت نگرکے سینکڑوں نوجوانوں کی وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت

حیدرآباد 27جنوری( سیاست نیوز) ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈرو ی رام موہن کا کہنا ہے کہ وائی آر ایس کانگریس پارٹی کے اقتدار میں ہی عوامی مسائل کا حل ممکن ہے۔ رام موہن آج صنعت نگر میںسینکڑوں نوجوانوں کی وائی ایس آر سی پی میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر رام موہن نے کہا کہ آج حکمران جماعت

دبیر پورہ دروازہ حیدرآباد کے عظمت رفتہ کی یادگار

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد دنیا بھر میں اپنی کئی خصوصیات کے لیے شہرت رکھتا ہے ۔ ہندوستان میں اسے چھوٹا ہندوستان اور عالمی سطح پر ہندوستان میں اردو کا مرکز کہا جاتا ہے ۔ یہ شہر باغات ، محلات ، دیوڑھیوں ، جامعات ( یونیورسٹیز ) اور تعلیمی ادارہ جات ، تالابوں ، کنٹوں ، جھیلوں کے لیے بھی مشہور ہے جب کہ تاریخی کتب میں ہ

تقسیم ریاست کو لمحہ آخر میں روکنے کرن کمار کی چندرا بابو کے ساتھ سازش

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی ریاست کی تقسیم کو روکنے کیلئے لمحہ آخر میں تلگو دیشم قائد چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ سازش کر رہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو کے ڈائرکشن پر کرن کم

اسمبلی کو تلنگانہ کی نقلی بل ، پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی اصل بل روانہ کرنے مرکز سے مطالبہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اسمبلی کو نقلی ( مسودہ بل ) وصول ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے اصلی بل کو روانہ کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر جئے رام رمیش کے ریمارکس کو ان کے شخصی ریمارکس قرار دیا ۔ اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئ

تلنگانہ مسودہ بل کو واپس کرنے کی چیف منسٹر کی نوٹس پر اعتراض

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی جانب سے مسودہ تلنگانہ بل کو واپس کرنے کے لیے اسپیکر اسمبلی کو دی گئی نوٹس پر اعتراض کیا ۔ بل کے خلاف قرار داد منظور کرنے اور رائے دہی کرانے پر کوئی اعتراض نہ ہونے کا اعلان کیا ۔ سیما آندھرا کے چند وزراء اور کانگریس کے ارک

دفتر سیاست میں کل ایس ایس سی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سیاست ایس ایس سی کوئسن بنک انگلش میڈیم کی رسم اجرائی کل چہارشنبہ 29 جنوری شام 4 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں مقرر ہے ۔ جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ریٹائرڈ اور نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ماہر اساتذہ نے جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپ

مہدی پٹنم ، بازار گھاٹ اور اعظم پورہ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈیویژنل انجینئر الیکٹریسٹی کنسٹرکشن سنٹرل سرکل کے بموجب 28 جنوری کو ایک تا 2 بجے دن مہدی پٹنم فیڈر کے تحت آصف نگر اور 3 تا 4 بجے دن یوسفین فیڈر کے تحت نامپلی علاقہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

چیف منسٹر کی معطلی پر ڈپٹی چیف منسٹر کے بیان کی مذمت

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر مسٹر جی سرینواس نے چیف منسٹر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرنے والے ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا کی سخت مذمت کی اور ڈپٹی چیف منسٹر پر صرف ایک ہی علاقہ کی نمائندگی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ آندھرا کے کٹر حامی ریاستی وز

ٹی آر ایس راجیہ سبھا نشست میں کامیابی کیلئے مختلف جماعتوں سے حصول تائید

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ریاست میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے انتخابات میں ایک نشست پر اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے مختلف جماعتوں کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پارٹی نے سینئر قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کیشو راؤ کل 28 جنوری کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ٹی آر ایس ا

حلقہ اسمبلی مشیر آباد میں رکن پارلیمنٹ جناب ایم انجن کمار یادو کا دورہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے مختلف محلے جات کا رکن پارلیمنٹ سکندرآباد جناب ایم انجن کمار یادو نے زیر التواء تعمیراتی پراجکٹس کا ڈپٹی مئیر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد جناب جی راج کمار ، اسٹانڈنگ کمیٹی رکن و کارپوریٹر جناب ایم پربھاکر ریڈی اور بھولکپور وارڈ کارپوریٹر جناب ایس محمد واجد حسین کے ہمراہ دورہ کر

اقلیتی اداروں کی کارکردگی پر شکایتی سیل کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اقلیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قائم کئے گئے شکایتی سیل کا آج حج کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پروفیسر ایس اے شکور نے شکایتی سیل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر اقلیتی فینانس کارپوریشن، کرسچین فینانس کارپوریشن ، وقف بورڈ ، اردو اکیڈیمی اور حج کمیٹی کے عہدید

شادی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : مفسر قرآن مجید پیر و مرشد حضرت سید محمود ؒ اکیلوی سجادہ نشین دائرہ ظہیر آباد کے فرزند سید شاہ زیب خوندمیری کا عقد نکاح جناب سید ابراہیم خوندمیری (صادق بھائی ) کی دختر کے ساتھ 26 جنوری کو ایس ایس گارڈن میں انجام پایا ۔ پیر و مرشد حضرت سید خدا بخش میاں جی صاحب سجادہ نشین دائرہ نو کے فرزندو جانشین حضرت سید مح

اقلیتوں اور دیگر طبقات کا خود روزگار اسکیمات پر جوش و خروش

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اقلیتوں اور دیگر طبقات کو خود روزگار اسکیم کے تحت مختلف یونٹس کے قیام کیلئے سبسیڈی کی فراہمی سے متعلق اسکیم کے سلسلہ میں اقلیتوں میں کافی جوش و خروش پایاجاتا ہے۔ حکومت نے اس اسکیم کے تحت درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی ہے۔ تاہم مختلف گوشوں سے نمائندگی کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ حکومت آخری

ایم سریش ترپاٹھی نے ڈی سی پی ساوتھ زون کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مسٹر ایم سریش ترپاٹھی نے آج ساوتھ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کی حیثیت سے اپنی خدمات کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ سال 2006 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر ایس ترپاٹھی جو قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریلوے پولیس سکندرآباد کی خدمات پر مامور تھے ۔ حالیہ تبادلوں کے دوران ریاستی حکومت نے انہیں ساوتھ زون کے ڈی

جابر و غاصب اسرائیل سے متعلق ہندوستان کی پالیسی میں نرمی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : سماجی جہد کار محترمہ گیتا ہری ہرن نے کہا کہ ہندوستان کی پالیسی ملک کی آزادی کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارانہ اصولوں پر بن رہی ہے لیکن 90 کی دہائی کے ابتداء سے حکومت ہند کی پالیسیوں میں جابر و غاصب اسرائیل کے تعلق سے ان کے رویہ میں نرمی پیدا ہونے لگی اور اس تعلق سے سابق وزیر اعظم ہند مسٹر نر

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب فضل حسن علی خان انور ڈپٹی ڈائرکٹر اگریکلچر موظف ولد رنجیت خان مرحوم متوطن لنگم پیٹ ( ضلع نظام آباد ) حال مقیم شکاگو امریکہ کا بوجہ علالت جمعرات 23 جنوری کو انتقال ہوا ۔ تدفین بعد نماز جمعہ شکاگو میں عمل میں آئی ۔ معلومات کیلئے 9848250920 پر ربط کریں ۔۔

ہندوستان میں دعوت دین کا کام کرنا آسان

حیدرآباد۔ 27 جنوری(پریس نوٹ) آندھراپردیش کے مشہور وکیل وسیم احمد نے کہاکہ ہمارے پیارے ملک ہندوستان کے دستور میں بہت زیادہ مذہبی آزادی کا حق دیا گیا ہے۔ یہاں کا دستور اور قانون ہم پر اللہ سبحانہ تعالی کی جانب سے عائد دعوت دین کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کافی مددگار ہے۔ہمیں صرف اس دستور کو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وہ یہاں یو ا