عثمان آباد میں احتجاجی ریالی

عثمان آباد۔/29جنوری، ( تبارک نیوز) اقلیتوں کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل مسلم کمیونیٹیز مہاراشٹرا کی جانب سے نلدرگ تا عثمان آباد ایک احتجاجی ریالی کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے راستہ روکو دھرنا دیا گیا جس کی قیادت حافظ سید کوثر پاشاہ جاگیردار نے کی۔ اس احتجاجی دھرنا میں مختلف مذہبی تنظیموں

آتشزدگی حادثہ میں پانچ بکریاں زندہ جل گئیں

یلاریڈی۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی موضع میں منگل کی رات 10بجے پیش آئے آتشزدگی حادثہ میں ایک کسان بالیا کی جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی جس کے قریب بندھی ہوئی پانچ بکریاں بھی زندہ جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بالیا اپنے خاندان کے ساتھ منڈل نا گی ریڈی پیٹ کے موضع واڑی میںاپنے رشتہ داروں کے پاس گیا ہوا تھا

میڈیا کیمرہ مینس پر حملے میں ملوث 6افراد کی گرفتاری

کریم نگر۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مستقر پر الکٹرانک میڈیا کیمرہ مینس پر حملہ کے الزام میں 6افراد کو کریم نگر پولیس نے گرفتار کرلیا اور انہیں میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ سب انسپکٹر موگلی نے بتایا کہ 23جنوری کو رات پونے بارہ بجے تصویر کشی کیلئے رام نگر پہنچنے والے کیمرہ مین پر الویالا کرونا کر ( مہا ٹی وی )، محمد اعظم 10ٹی وی کی

ارکان اسمبلی کی رائے کے بغیر تلنگانہ بل کی منظوری بھی ممکن

کاماریڈی: 29؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے مسودہ بل پر اسمبلی کی رائے پیش کرنے کیلئے پیش کردہ بل کی معیاد 30؍ جنوری کو مکمل ہورہی ہے ۔ لہذا اس میں کسی قسم کی تاخیر کئے بناء بل کو پارلیمنٹ میں پیش کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ جاگرتی صدر شریمتی کے کویتا آج کاماریڈی میں صحافیوں سے بات چیت

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’فجر کی دو سنتیں نہ چھوڑو! اگرچہ تم کو گھوڑے روندتے اور دفع کرتے ہوں‘‘۔ (ابوداؤد)

آئی سی سی نے ٹسٹ چمپین شپ کا منصوبہ ختم کردیا

دبئی ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) تازہ ترین صورتحال کے کے بموجب ٹسٹ کھیلنے والے تین بڑے ممالک کی اجارہ داری قائم ہوگی اور بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ مرحلہ وار کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے، جس پر آئی سی سی کی علامتی ربر اسٹمپ ثبت ہوچکی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی

صمد فلاح مستقبل میں ظہیرخان کے جانشین : کوچ نعیم

حیدرآباد۔ 29 جنوری ۔ ( سیاست نیوز ) فاسٹ بولر ظہیرخان کے بعد ہندوستانی ٹیم ایک باصلاحیت بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام ہے لیکن مہاراشٹرا کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر صمد فلاح میں وہ تمام خوبیاں ہیں جوکہ بین الاقوامی سطح پر انھیں ظہیرخان کا جانشین بناسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر کوچ محمد ن

بوپرا کی برق رفتار بیٹنگ رائیگاں ، آسٹریلیا 13 رنز سے فاتح

ہوبارٹ ۔ 29 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلش آل راؤنڈر روی بوپرا کی 7 چھکوں پر مشتمل ناقابل تسخیر نصف سنچری بھی آسٹریلیا کی فتوحات کے سلسلہ کو روک نہیں پائی جیسا کہ میزبان ٹیم نے پہلے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں 13 رنز کی کامیابی حاصل کرلی ۔ 214رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کئے حالانکہ بوپرا نے لوور آرڈر میں محض 27 گین

نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا آج وزیراعظم افتتاح کریں گے

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ کل بروز چہارشنبہ نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ وزارت اقلیتی امور کے تحت نیا سنٹرل پبلک سیکٹر ادارہ ہوگا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ وقف جائیدادوں کو موثر طور پر فروغ دیتے ہوئے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اس ادا

اظہرالدین، مغربی بنگال سے مقابلہ کریں گے

نئی دہلی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حلقہ مرادآباد کے کانگریس رکن لوک سبھا اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین توقع ہے کہ 2014 ء لوک سبھا انتخابات کے دوران مغربی بنگال کے کسی حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ اظہرالدین جو فروری 2009 ء میں رسمی طور پر کانگریس میں شامل ہوئے تھے، گزشتہ عام انتخابات میں مغربی اترپردیش کے حلقہ لوک سبھا م

امریکہ میں برفباری ، درجہ حرارت منفی34 ، پروازیں منسوخ

شکاگو/ ونسٹن ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے جنوبی علاقے آج تازہ برفباری کی وجہ سے بری طرح متاثر رہے اور اسکولس کو بند کردیا گیا جبکہ کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایمرجنسی عہدیداروں نے سڑکوں پر برف کی تہہ جم جانے کا انتباہ دیا۔ برفباری کی وجہ سے شمال مشرقی اور شمالی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور بعض مقامات پر درجہ حر

ہم جنس پرستی پر امتناع برقرار، سپریم کورٹ میں درخواست نظرثانی مسترد

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیئے جانے اور دفعہ 377 کے قانونی جواز کی توثیق سے متعلق اپنے فیصلہ پر نظرثانی سے انکار کردیا ہے ۔ اس سے حکومت کی ہم جنس پرستی کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کی کوشش کو دھکا پہونچا جبکہ ہم جنس پرستوں کے حق میں مہم چلا رہی تنظیموں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو مایوس

شردپوار،مجید میمن،حسین دلوائی کا بلا مقابلہ انتخاب یقینی

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر شرد پوار، کانگریس لیڈر مرلی دیورا، آر پی آئی کے رام داس اٹاولے اور بی جے پی کے وجئے گوئل کے بشمول مختلف ریاستوں سے 21 دیگر امیدواروں کا راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ انتخاب یقینی ہے۔ آج اس دوڑ میں ڈگ وجئے سنگھ اور کماری شلیجا بھی شامل ہوگئے ہیں۔ 16 ریاستوں میں 55 امیدواروں کے منجملہ کم از کم 2

سعودی عرب سے السیسی کی تائید نہ کرنے کا مطالبہ :القرضاوی

دوحہ ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے ایک عالم دین نے سعودی عرب سے مصر میں السیسی حکومت کی تائید سے دستبردار ہوجانے کا مطالبہ کیا۔ مصری نژاد قطر کے یوسف القرضاوی نے مصر کے فوجی حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ منتخبہ اسلام پسند صدر کو معزول اور احتجاج کرنے والوں کو ہلاک کرنے کیلئے سعودی رقم کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو می