ورلڈ کپ میں جرمنی، نیدرلینڈس اور نیوزی لینڈ کی کامیابی

ہیگ2 جون(سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک نیدرلینڈ میں جاری ہاکی کے 13 ویں عالمی کپ میں گروپ بی کے تین میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کو 4-0 گول سے شکست دی۔دوسرے میچ میں میزبان ملک نیدرلینڈ نے ارجنٹینا کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی کوریا سے ا1-2 دو گول سے جیت گئی۔ خواتین کے ہاکی ورلڈ کپ کے

ایورسٹ کو پہلی مرتبہ سر کئے 61 برس مکمل

کھٹمنڈو۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پہلی مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو29 مئی 1953 سر کیا گیا تھا۔ یہ کارنامہ ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے نے انجام دیا تھا۔ آج اْس پہلی مہم میں شریک صرف ایک شخص زندہ ہے۔61 برس قبل چند دیگر ممالک کے علاوہ نیپال میں بھی اس چوٹی کے پہلی مرتبہ سر کئے جانے کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی، جس کی قیادت ایور

جوز بٹلر تیز ترین ونڈے سنچری بنانے والے بیٹسمین

لندن ۔یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) جوز بٹلر انگلینڈ کے ونڈے کرکٹ میں تیز سنچری بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے سری لنکا کیخلاف چوتھے میچ میں 61 گیندوں پر سنچری بنائی ۔ قبل ازیں کیون پیٹرسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف 69 بالز پر سنچری بنائی تھی۔

کولکتہ اور پنجاب کے درمیان آج آئی پی ایل 7 کا فائنل

بنگلور 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کنگس الیون پنجاب جس نے رواں سیزن غیرمعمولی مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین پریمیر لیگ کے فائنل میں پہلی مرتبہ رسائی حاصل کی ہے، کل اس کا یہاں مقابلہ سابق چمپئن کولکتہ نائیٹ رائیڈس سے ہوگا۔ سیزن کے آغاز پر ٹورنمنٹ کے متعلق کچھ تنازعات ضرور ہوئے لیکن منتظمین کو اب راحت کی سانس ملے گی کیونکہ ٹورنمنٹ پُرسکون طریقہ

ترکی اور پیرا گوائے کامیاب‘جارجیا کے خلاف سعودی کو شکست

واشنگٹن31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے فیفا ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں ہونڈراس کو0-2 سے شکست دی۔کیمرون ٹیم کی ورلڈ کپ تیاریوں کی قلعی کھل گئی کیونکہ وارم اپ مقابلے میں کیمرون کو پیراگوائے کے خلاف 1-2 کی شکست کا سامناکرنا پڑا۔جارجیا نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کسی گول کے برابر رہا۔

راڈوانسکا بھی فرنچ اوپن سے باہر

پیرس 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن سے سرفہرست اور خطاب کی مضبوط دعویدار ٹیموں کا مسلسل اخراج عمل میں آرہا ہے اور اس کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جیسا کہ 25 سالہ پولینڈ کی اگنس زکا راڈوانسکا بھی حیران کن طور پر ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ہیں اور انھیں کروشیا کی غیرمعروف کھلاڑی اجلا ٹام لجناویک نے 6-4 ، 6-4 سے شکست دی ہے۔ راڈوانسکا سے قبل عالمی

پنجاب کیا چینائی کے خلاف تیسری مرتبہ خوش قسمت ثابت ہوگا؟

ممبئی۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کے خلاف 7وکٹوں کی جامع کامیابی کے بعد دو مرتبہ کی سابق چمپئن چینائی سوپر کنگس کا مقابلہ پہلے کوالیفائر مقابلے میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف شکست برداشت کرنے والی کنگس الیون پنجاب کے خلاف کل یہاں اور اس مقابلہ میں کامیاب ہونے والی ٹیم کو یکم جون کو بنگلور میں کھیلے جانے والے فا