اسٹیفن ہاکنگز کا انگلینڈ کو عالمی چیمپین بنانے کا طبیعاتی فارمولا

لندن31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معروف سائنسدان پروفیسراسٹیفن ہاکنگز نے برازیل میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے نیا فارمولا پیش کردیا ہے۔ان کے مطابق انگلش ٹیم صرف اسی صورت میں عالمی چیمپین بن سکتی ہے کہ جب وہ برازیل میں سخت درجہ حرارت سے لڑنے میں کامیاب ہوجائے اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3-3-4 کیاشتراک اختیار کرتے ہوئیحریف ٹیموں پر حملہ آور ہو اور خاص طور پر لال رنگ کی کٹ زیب تن کرے ہیں تو انگلینڈ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن سکتا ہے۔میزبان ملک برازیل 5بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے لیکن اس بار برازیل کو گھریلو میدانوں کا فائدہ حاصل ہوگا اور وہ اس سال ورلڈ کپ کیلئے پسندیدہ ٹیم ہے۔پروفیسر نے مزید کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو زیادہ پر جوش ہونے کی

ضرورت نہیں۔انگلینڈ کے مقابلے میں برازیل میں 5درجہ سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی ہوتی ہے اور انگلش ٹیم اتنی سخت گرمی کی عادی نہیں ہے۔اس لئے انگلینڈ کے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات کم ہے جبکہ برازیل فیفا ورلڈ کپ کا فاتح ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا میں یہ پیش قیاسی کھیل کے معیار کو پرکھتے ہوئے نہیں کررہا نہ ہی میں ’’پال دی آکٹوپس ‘‘ہوں جس نے 2010 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں کئی درست پیش قیاسیاں کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی، بلکہ میں طبیعات کے اصول سامنے رکھتے ہوئے کررہا ہوں۔ اسٹیفن ہاکنگز ماہر طبیعات ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ 1966 کے بعد سے عالمی چیمپین نہیں بن پایا ہے۔ دریں اثناء میکسیکو کے ایک نجومی نے ورلڈ کپ سے قبل قیاسی کی ہے کہ میزبان ٹیم برازیل ایونٹ کی فاتح ہوگی۔