فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ

ثانیہ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ‘نڈال چوتھے راونڈ میں
لندن۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ساتھی کارا بلیک کے ساتھ فرنچ اوپن کے ویمنس ڈبلس کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ پانچ سیڈیڈ نے ایک گھنٹہ 18 منٹ میں سربیا ۔ روس کی جوڑی جلینا جینکووچ اور الیسا کلیبانووا کو تیسرے راؤنڈ میں 6-3 ، 6-3 سے ہرا دیا۔ پہلے سیٹ میں ثانیہ اور کارا نے ایک اضافہ بریک حاصل کیا اور جلینا اور الیسا کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔ ہندوستان و زمبابوے کی جوڑی نے تیسری گیم اہم ترین بریک حاصل کیا۔ انہوں نے اس کے بعد سرویس گیم میں بہ آسانی کامیابی حاصل کرکے 3-1 کی سبقت حاصل کرلی ۔ ثانیہ اور کارا کا کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ سووی شی (تائیپی) اور شوائی پینگ(چین) سے مقابلہ ہوگا۔ ان دونوں نے امریکی 15 سیڈ لیزل ہیوبل اور لیزا ریمنڈ کو ہرا دیا۔ ہندوستان ۔

سلوانیا سیکنڈ سیڈ روہن بوپنا اور سریبوٹنک کا میکسڈ ڈبلس کوارٹر فائنل مقابلہ جرمنی ۔ سربیا آٹھویں سیڈ جولیا جارجیس اور نینارڈ زیمونجک سے مقابلہ ہوگا۔ ومبلڈن چمپئن اینڈی مرے نے پانچ سیٹ میں فلپ کولشریبر(جرمنی) کو ہراکر فرنچ آخری 16 میں جگہ بنا لی ہے۔ ساتویں سیڈ جن کا تعلق برطانیہ سے ہے، اتوار کو 40 منٹ کے کھیل کے بعد 3-6 ، 6-3 ، 6-3 ، 4-6 ، 12-10 سے کامیابی حاصل کی۔ عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے ٹینس کھلاڑی لیو نیارڈو میئر کو 6-2 ، 7-5 ، 6-2 سے ہراکر فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ اب ان کا مقابلہ سربیا کے ڈوسان لیجووک سے ہوگا جنہوں نے امریکی جیک ساک کو 6-4 ، 7-5 ، 6-3 سے ہرایا۔ اس دوران سابق ومبلڈن چمپین پیٹرا وٹووا کو 2009ء فرنچ اوپن ونر سویتلانہ کوزنیٹسووا کے مقابلے شکست ہوئی حالانکہ پہلا سیٹ ٹائی بریک ہونے پر انہوں نے کامیابی حاصل کرلی تھی لیکن پاؤں کے زخم کی وجہ سے وہ مزید کامیابی حاصل نہیں کرپائی اور انہیں 6-7(3-7) ، 6-1 اور 9-7 سے شکست ہوئی۔ سویتلانہ کوزنیٹسووا کا مقابلہ چیک جمہوریہ کی لوسی سفورووا سے ہوگا جنہوں نے آئنا ایوانووِک 6-3 ، 6-3 سے ہرایا۔