ارجنٹیناکے میسی عالمی چیمپئن بننے کیلئے پر عزم

بیونس آئرس31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی عالمی ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 2014ورلڈ کپ اس لئے نہیں جیتنا چاہتے کہ عوام کا ان کے بارے میں خیال تبدیل ہوجائے بلکہ وہ میگا ایونٹ جیت کراپنے ٹرافیوں کی تعدادبڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فٹبال پسندکرتے ہیں اور شوق سے اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں۔جس دن وہ کھیلوں سے لطف اندوز ہونا چھوڑ دینگے وہ اس دن فٹبال کی دنیا کو بھی خیر باد کہہ دینگے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لیجنڈ فٹبالرس ڈیاگو میراڈونا ،پیلے اورفرینز بیک بیور نے بین الاقوامی میچز میںٹیم کی کامیابی اہم کردار اداکیالیکن وہ ان تمام فٹبالرس کی کامیابیوں سے حسد و جلن محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔اگر کوئی میری کارکردگی پرنکتہ چینی بھی کرتا ہے تو اپنی اصلاح کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کیا کہ فیفا ورلڈ کپ میںدنیا کے عظیم اور ٹاپ فٹبالرس نیمر، انسیٹا، زاوی، رونالڈو، ریبری اورروبن جیسے کھلاڑیوںشامل ہونگے۔