ممبئی حملہ کیس : لکھوی کے وکلاء کا دوگواہوں سے جرح
لاہور۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے اصل سازشی ذہن ذکی الرحمن لکھوی کے وکلاء نے آج پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دو گواہوں سے جرح کی۔ ان دو گواہوں میں مقامی کمپنی کا ایک مالک بھی شامل ہے جس نے لکھوی کے آدمیوں کو 2008ء کے دہشت گرد حملوں کیلئے 8 یاماہا کشتیوں کے انجن فروخت کئے تھے۔ لکھوی کے وکلاء نے اس کمپنی کے مالک سے جرح