نیک نام پور میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ نیک نام پورہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا اور اس کی نعش کو سوٹ کیس میں بند کردیا گیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ فاطمہ بیگم اپنے شوہر کے مبینہ حملے میں ہلاک ہوگئی۔

بیوی کا قاتل شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) لنگرحوض کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کا قتل کرنے کے بعدخودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ آج کی اولین اوقات میں پیش آئی اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی جہاں ویرا بابو نامی 50 سالہ شخص نے اپنی 45 سالہ بیوی نوکارتنم کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا اور اس کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیشہ

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ میرچوک پولیس کے مطابق 45 سالہ کنیز شبانہ جو کوٹلہ عالیجاہ کے ساکن حیدر حسین کی بیوی تھی دارالشفاء کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 29 سالہ بالا کرشنا جو

ٹرین حادثہ میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) عمدہ نگر اور بدویل ریلوے لائن کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تاہم ریلوے پولیس کاچیگوڑہ ذرائع کا کہنا ہیکہ اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

رائے درگم میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) رائے درگم کے علاقہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 19 سالہ چنائیلو جو پیشہ سے لیبر تھا، گولی دوڈی میں رہتا تھا۔ وہ پیشہ سے لیبر تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس رائے درگم مصروف تحقیقات ہے۔

بلندی سے چھلانگ کے ذریعہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 32 سالہ سنیتا جو رحمت نگر علاقہ کے ساکن ناگی ریڈی کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

ماہ جنوری میں 8 مسلمانوں کا مسلمانوں کے ہاتھوں قتل

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( نمائندہ خصوصی ) : شہر میں معمولی بحث و تکرار معمولی معمولی باتوں پر قتل کے واقعات عام سی بات ہوگئے ہیں ۔ ایکدوسرے کو گھور کر دیکھنے ، چھوٹی سی رقم کی ادائیگی میں ناکامی ، اور چھوٹے چھوٹے علاقوں میں اثر و رسوخ جیسے مسئلوں پر لوگ ایکدوسرے کی جانیں لینے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں ۔ نفسا نفسی میں ہم ایکدوسرے کے جان ک

نوجوان کے قتل میں ملوث چار افراد گرفتار ،راجندر نگر اے سی پی کی پریس کانفرنس

شمس آباد 31 جنوری (سیاست نیوز) میلار دیو پلی کے علاقہ دانما کمپاونڈ کے عقب میں 14 جنوری کو ایک نعش پائی گئی تھی۔ میلار دیو پلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ راجندر نگر اے سی پی متیم ریڈی نے بتایا کہ سید محمد 35 سالہ ساکن سیفی کالونی وٹے پلی راجندر نگر میں رہتا تھا ان کا پڑوسی محم

نلگنڈہ میں سرپنچ کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد۔ 30 جنوری (پی ٹی آئی) ضلع نلگنڈہ میں نامعلوم افراد نے ایک سرپنچ کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب جے پلیندر ریڈی، مقامی سی پی آئی ایم لیڈر و سرپنچ صبح 9:30 بجے کوداڑ پولیس اسٹیشن کے حدود میں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پانچ چھ افراد کے گروپ نے کار میں مسٹر ریڈی کا تعاقب کیا اور کوداڑ بائی پاس روڈ پر انہیں روک کر فوراً تیز دھاری ہتھ

خواتین کا اغواء اورعصمت ریزی کی کوشش کرنے والے دو افراد گرفتار

شمس آباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس اور ایس او ٹی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خواتین کا اغواء کرکے ان کی عصمت ریزی کی کوشش کرنے اور ان کے پاس موجود رقم چھین کر فرار ہونے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی کے رمیش نائیڈو نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی جگن 26 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن تکوگوڑہ

عادی رہزنوں کی دو رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد 30 جنوری (سیاست نیوز) میلاردیو پلی پولیس اور سی سی ایس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کل شام ایک شخص کو بغیر نمبر کی گاڑی پر گھومتے ہوئے مشتبہ حالت میں دیکھ کر حراست میں لیا۔ دوران تفتیش محمد سمیر 19 سالہ انٹرمیڈیٹ طالب علم ساکن نواب صاحب کنٹہ نے اقبال جرم کرتے ہوئے اس کے ساتھی شہباز احمد خان 21 سالہ ویلڈنگ ورکر ساکن وٹے پلی راجند

فرضی سی بی آئی عہدیدار گرفتار

حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے فرضی سی بی آئی عہدیدار کو گرفتار کرلیا جو اپنے قریبی رشتہ دار کو سمنٹ کمپنی سے بڑے پیمانے پر پراجکٹس دلانے کا خواہشمند تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر پالا راجو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سالہ ایس کرشنا چیتنیا متوطن ضلع نیلور پین

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک، ایک کی عدم شناخت

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نارسنگی معین آباد رائے درگم اور میڑچل حدود میں حادثات پیش آئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 22 سالہ عبدالفرید جو حیدر شاہ کوٹ کے ساکن عبدالحمید کا بیٹا تھا پیشہ سے ویلڈر بتایا گیا ہے ۔ 25 جنوری کے دن یہ نوجوان

میڑچل میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو پھینک دیا گیا ۔ میڑچل پولیس نے بس اسٹاپ کے قریب سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 45 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد میڑچل پولیس کا کہنا ہے کہ ایت وی

ٹرین کے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش ،ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) جامعہ عثمانیہ کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 40 سالہ ارون کمار جو عنبر نگر کا ساکن تھا کل جامعہ عثمانیہ کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران نامعلوم ریل گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

قتل کی سازش ناکام ، مہلک ہتھیار کے ساتھ دو افراد گرفتار

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے ایک سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ عود بن عثمان اور میمن بن زید ساکنان بارکس کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو مہلک ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہے تھے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ عثمان گروپ کے افراد کی ایک اراضی کا مقدمہ میں

حالت نشہ میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) حالت نشہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میرپیٹ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں 35 سالہ لکشمی نارائنا نے یہ اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حڈا کالونی میرپیٹ کا ساکن لکشمی نارائنا پیشہ سے مزدور تھا ۔ جس نے آج خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر کو ملازمت نہ ملنے پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی جانب سے ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ سجاتا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر پہاڑی شریف پولیس مسٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ سجاتا مامڑپلی علاقہ کے ساکن راجندر پرساد کی بیوی تھی جو ملازمت کرنا چاہتی

سوپر مارکٹ ملازمہ کی ہاسٹل میں خودکشی

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے ہاسٹل میں زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس ہمایوں نگر کو اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر بکشم ریڈی نے بتایا کہ 20 سالہ لڑکی مونیکا جو ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھتی تھی ۔ اس لڑکی نے آج اپنے ہاسٹل میں نامعلوم زہری

مہنکالی علاقہ سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) مہیشورم پولیس نے مہنکالی کے علاقہ سے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کا قتل کرنے کے بعد اسے مہنکالی کے علاقہ میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس نے ایک اطلاع کے بعد علاقہ میں پہونچکر نعش کا پنچنامہ کے بعد برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ یہ مزدور خاتون کی نعش ہوگی ۔