مہنکالی علاقہ سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) مہیشورم پولیس نے مہنکالی کے علاقہ سے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کا قتل کرنے کے بعد اسے مہنکالی کے علاقہ میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس نے ایک اطلاع کے بعد علاقہ میں پہونچکر نعش کا پنچنامہ کے بعد برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ یہ مزدور خاتون کی نعش ہوگی ۔

جس کا کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو مہنکالی میں پھینک دیا گیا اور ایسا سمجھا جارہا ہے کہ 48 گھنٹے قبل اس خاتون کا قتل کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔