حالت نشہ میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) حالت نشہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میرپیٹ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں 35 سالہ لکشمی نارائنا نے یہ اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حڈا کالونی میرپیٹ کا ساکن لکشمی نارائنا پیشہ سے مزدور تھا ۔ جس نے آج خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔