بلندی سے گرنے پر مزدورکی موت

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں بلندی سے گرکر ایک مزدور فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ٹی رام لال جو این بی ٹی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ روڈ نمبر 12 پر زیر تعمیر ایک عمارت میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بیوی کے مائیکے جانے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی بچوں کے ساتھ مائیکے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ سریکانت گوڑ جو آکاش نگر عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ 27 مارچ کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا ۔ جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ گوڑ کی بیوی اپنے بچوں کو لیکر مائیکے گئی تھ

تین لاکھ روپئے مالیتی سگریٹوں کے ساتھ تین مسافر گرفتار

شمس آباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر تین مسافروں کو گرفتار کرتے ہوئے تین لاکھ روپئے مالیتی سگریٹس ضبط کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے ایک فلائیٹ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچی جہاں کسٹمس کی چیکنگ میں تین مسافرین کے لگیج سے ممنوعہ سگریٹس برآمد ہوئے ۔ جن کی قیمت تین لا

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور اپل پولیس حدودمیں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 50 سالہ یاداماں جو توکوگوڑہ امبیڈکر نگر کالونی کے ساکن جنگیا کی بیوی تھی ۔ 25 مارچ کے دن یہ اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 18 سالہ نندنی جو لکشم

پانچ رکنی بین ریاستی سارقین کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل ٹیم نے 5 رکنی بین ریاستی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اور ان کے قبضے سے 50 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر سری روی ورما نے بتایا کہ محمد رضوی عرف کفتن اپنے دیگر ساتھیوں شاداب علی ‘ نوشاد احمد

سابق کانسٹبل سی آر پی ایف کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ سنگارینی آفیسرس کالونی میں سی آر پی ایف کے سابق کانسٹبل نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس کے بموجب 43 سالہ ایس رویندر راؤ جو عادی شرابی ہے، 35 سالہ بیوی سامتا سے اکثر جھگڑا کیا کرتا تھا اور اسے ہراساں کرتے ہوئے مارپیٹ بھی کرتا تھا۔ کل رات میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں رو

چیف منسٹر پیشی کی اہم عہدیدار ظاہر کرنے والی خانگی اسکول ٹیچر گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) خود کو چیف منسٹر پیشی کے اہم عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے ایک خانگی اسکول ٹیچر کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ 36 سالہ بنگارو سریش جو پیشہ سے خانگی ٹیچر ہے اور اس کا تعلق ضلع اننت پور سے ہے وہ خود کو چیف

کمسن لڑکے کے اغواء کا معمہ حل ہوگیا، پانچ اغوا کنندگان بشمول جونئیر آرٹسٹ گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ علاقہ میں کل رات پیش آئے 9 سالہ کمسن لڑکے کے اغواء کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے اندرون 9 گھنٹے 5 اغواء کنندگان بشمول 2 جونیر آرٹسٹ کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر وی بی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ نارائن گوڑہ پولیس اور کمشنر ٹاسک فورس کی ایک مشترکہ کارروائی میں چوتھی جما

فیشن ڈیزائننگ کی طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) عشق میں ناکامی کے سبب علاقہ نارائن گوڑہ میں فیشن ڈیزائننگ کی طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 20 سالہ برہم رامبیکا متوطن ضلع نظام آباد ، حمایت نگر میں واقع ہیمس ٹیک فیشن ڈیزائننگ انسٹیٹیوٹ کی طالبہ تھی اور وہ حمایت نگر اسٹریٹ نمبر 13 میں واقع گرلز ہاسٹل میں رہتی تھی۔ آج شام 4 بجے اس نے

پولیس کمشنر آفس کے روبرو اقدام خود سوزی

حیدرآباد۔ یکم اپریل، ( سیاست نیوز) شہر میں پولیس کی عوام دوست پالیسیوں کی عمل آوری کے باوجود برعکس اقدامات منظر عام پر آرہے ہیں۔ سائبر آباد حدود میں کل ایک اے سی پی کی معطلی کے بعد ایک اور واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں اے سی پی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے کمشنر یٹ کے روبرو خود سوزی کا اقدام کیا۔ شاہ عنایت گنج علاقہ کے ایک

چٹھی کی رقم طلب کرنے پر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ

حیدرآباد ۔ یکم اپریل ۔ ( سیاست نیوز) چٹھی کے بقایہ جات کی رقم طلب کرنے پر ایک خاتون کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرتے ہوئے اُسے بیت الخلاء میں بند کردیا گیا ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا اور پولیس نے قصوروار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب جوبلی ہلز ، یادگیری نگر کا ساکن نرسمہلو چٹھیوں کا کاروبار چلاتا ہے اور

نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک شخص زخمی

حیدرآباد ۔ یکم اپریل، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ سرور نگر میں نامعلوم افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں 55سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ آج دوپہر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 55سالہ شخص ناگاراجو شدید زخمی ہوگیاجس کے پیر اور پیٹھ میںتین گولیاں پیوست ہوگئیں۔ نامعلوم افرادنے آج اچانک نا

اننت پور میں وائی ایس آر کانگریس کے مقامی لیڈر کا قتل

اننت پور 31 مارچ (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایک مقامی لیڈر بھاسکر ریڈی کا چند نامعلوم افراد نے آج دن دہاڑے قتل کردیا۔ اننت پور کے ایس پی راج شیکھر بابو نے پولیس کو ہدایت کی کہ خاطیوں کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کیا جائے۔

سائبرآباد پولیس کے پاسپورٹ ویریفکیشن طریقہ کار کی مقبولیت

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی جانب سے شروع کردہ پاسپورٹ ویریفکیشن نظام پر جہاں ایک طرف ملک بھر میں عمل آوری کی تیاریاں جاری ہیں وہیں ڈی جی پی ریاست تلنگانہ نے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اس پراجکٹ کو وسعت دینے اور اس پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس خصوص میں 5 روزہ تربیت پروگرام برائے پاسپورٹ ویریفکیشن کا آغاز سائبر