برازیل کی قدیم کرنسی فروخت کرنے کی کوشش ‘12 گرفتار

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز)کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے 12 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو برازیل کی قدیم دور کی کرنسی( کروزا ڈوز) جس کا ان دنوں چلن نہیں ہے شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ ایم رادھا کرشنا مورتی ساکن یوسف گوڑہ اپنے ساتھی حاجی پاشاہ ساکن شمع ٹاکیز جہا نماں نے برازیل کی 9 ہزار قدیم کرنسی حاصل کی اور انہیں اپنے ساتھی محمد سلطان الدین متوطن ضلع نظام آباد کی مدد سے شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ معصوم عوام کو (کروزاڈوز) برازیلی کرنسی جس کا ان دنوں چلن نہیںہے کو اصلی ظاہر کرتے ہوئے شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ برازیلی کرنسی جس کی مالیت 2 کروڑ 7 لاکھ بتائی جاتی ہے ملزمین کے قبضہ سے اس وقت برآمد کرلی جب وہ عابڈس علاقہ میںفروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے ٹی موہن داس ‘ محمد نظیر ‘محمد منہاج الدین ساکن کالی قبر دارالشفاء ‘ جی شیشا گری ساکن بڈن پیٹ ‘سید خالد ساکن ایم ایس مقطہ ‘ویکٹر سیرل رچرڈ‘ جے وینکٹا چاری ‘پی سرینواسلوا ریڈی ‘شیخ مولانا کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ پولیس کو وینکٹ ریڈی ‘سریکانت ‘ حبیب اور مُنا کی تلاش ہے۔