مختلف وجوہات کے سبب 3 افراد کی خودکشی

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) مالی پریشانی ، بڑے بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ اور خرابی صحت کے سبب تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات اپل ، منگل ہاٹ اور میڑچل پولیس حدود میں پیش آئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 20 سالہ راجو جو سری نگر کالونی اپل کے ساکن آنند کا بیٹا تھا ۔ کل رات اس نے ایسیڈ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 14 سالہ سائی پورنا جو جمعرات بازار علاقہ کے ساکن آنند راؤ کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا پیشہ سے مزدور تھا اور کام پر نہیں جارہا تھا اور آوارہ گردی میں مصروف تھا اس کے بڑے بھائی نے گذشتہ روز اسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکے نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 24 سالہ ودیا بھوشن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پروتاپور میں رہتا تھا ۔ 30 مارچ کے دن اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔