سوڈان میں 50 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

خرطوم ۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سوڈان کی فوج صوبہ جنوبی کردفان میں باغیوں سے لڑائی کے دوران 50 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، سرکاری فوج کے ترجمان نے بتایا۔ان کے مطابق منگل کو باغی جماعت عوامی تحریک برائے آزادی سوڈان نے شہر کادقلی کے قریب دو گاؤنوں پر حملہ کیا تھا۔ 2011 ء میں اس تحریک نے جنوبی سوڈان کی آزادی کے لئے جنگ جیت لی

یمن: ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر کار بم دھماکہ، ایک ہلاک

صنعا۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) یمنی دارالحکومت میں آج ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔ایک اطلاع میں ایک ہلاکت کی توثیق ہوئی ہے ۔ ’’العربیہ‘‘کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور ایک بارود سے لدی گاڑی پر آیا اور

سعودیہ میں مساجد کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

ریاض ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سلطنت سعودی عرب نے مساجد عنقریب کلوز سرکٹ کیمروں کے تحت ہوجائیں گی اور ایک اسمارٹ کنٹرول سسٹم آئمہ اور مؤذن صاحبان پر نمازوں، مذہبی رسوم کی ادائیگی اور خطابات کے دوران نظر رکھے گا۔ اس اقدام سے مسجد میں کوئی بے ضابطگی یا کسی قسم کی خلاف ورزی کو ریکارڈ کرنے میں مدد ملے گی۔ عبداللہ الھویمل نائب معتمد برائ

شام پر اختلافات کے درمیان پوتین کی ترکی آمد

انقرہ۔ یکم ؍ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ان کے ترک میزبان صدر رجب طیب اردغان توقع ہیکہ آج بات چیت کے دوران شام اور یوکرین کے بحرانوں کے بارے میں اپنے سخت اختلافات کو ختم کرنے کی سعی کریں گے اور اس کے بجائے اپنے ملکوں کی پھلتے پھولتے معاشی اور تجارتی روابط پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پوتین ایک بڑے وفد بشمول 10 وزرا

سعودیہ: منشیات کے کیس میں 392 افراد گرفتار

ریاض، یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مملکت بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں میں منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزام 392 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد منشیات کی اسمگلنگ اور خرید وفروخت میں ملوث تھے۔ ان میں 103 س

شام کے شہر کوبانی میں شدید لڑائی‘ 4 خودکش حملے، 50 افراد ہلاک

دمشق۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ترکی کی سرحد کے ساتھ شامی قصبہ کوبانی میں پھر سے شدید لڑائی شروع ہوگئی ہے جہاں پر کرد فوج سے ستمبر سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ دولتِ اسلامیہ نے کم از کم چار خودکش حملے کئے جس میں اطلاعات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم 50 دولت اسلامیہ کے جنگجو ہلاک ہوگئے۔ پہلا حملہ ترکی ک

عراق کی فوج میں 50 ہزار پراسرار سپاہیوں کی موجودگی کی تحقیقات

بغداد۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق حیدر العبادی نے آج اعلان کیا کہ عراق کی فوج میں 50 ہزار سے زائد پراسرار سپاہیوں کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کروائی جائیں گی۔ انہوں نے عراق میں بڑے پیمانے پر رشوت ستانی کا خاتمہ کرنے کا وعدہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا انکشاف کیا کہ عراق کی فوج میں 50 ہزار فرضی ناموں سے سپاہی کام کر

حرمین سے منسلک جامعہ کا جلد آغاز ہو گا

مکہ المعظمہ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کے صدر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی دونوں مقامات مقدسہ یعنی حرمین الشریفین سے منسلک ایک جامعہ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس مجوزہ جامعہ میں مختلف دینی کورسز کی تعلیم کا بطور خاص اہتمام کیا جائے گا۔السدیس نے اس امر کا اعلان حرمین سے منسلک تعلیم

قاہرہ میں مظاہرین اور پولیس میں خونریز جھڑپیں، 5 ہلاک

قاہرہ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلام پسندوں کے حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران تشدد کے واقعات میں ایک فوجی سمیت چار افراد مارے گئے ہیں جبکہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فوج کے ایک بریگیڈئیر جنرل کو ہلاک کردیا ہے۔مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرنے والے سلفی محاذ نے صدر عبدالف

اسلامک اسٹیٹ کمزور نہیں ہوئی، دمشق حکومت

دمشق ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کی بمباری شام میں فعال اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کو کمزرو بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ایک لبنانی نیوز چینل سے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے جاری فضائی حملوں کے باوجود یہ انتہا پسند کمزور نہیں ہوئے ہیں۔ اگر

اسرائیل نے یورپی پارلیمانی وفد کو غزہ جانے سے روک دیا

غزہ۔ 29 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی حکام نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ارکان اور انسانی حقوق کے مندوبین کو جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں جانے سے روک دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی پارلیمانی کونسل کے زیرانتظام مشرق وسطیٰ وعالم عرب کمیٹی کے ارکان جمعرات کی شام اردن کے راستے مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے تھے جہاں انہوں نے

سعودی عرب میں مفرور تارکین وطن کو واپسی کی سہولت

دوبئی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اعلان کیا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے جن تارکین وطن کو نااہل قرار دیا گیا ہے اور وہ مفرور ہیں انھیں قید کی سزا نہیں دی جائے گی بلکہ کوئی فوجداری مقدمات نہیں ہیں تو وطن واپسی کی اجازت دیدی جائیگی ۔ میڈیا کے بموجب مذکورہ شرائط میں رہنے والے مفرور تارکین وطن کو وطن واپس ہونے جرمانہ کی ادائیگ