سعودی پولیس کو مطلوب شخص گرفتار

ریاض 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کو 2011ء میں مملکت کے مشرقی صوبہ میں شیعہ افراد کی ایک احتجاجی تحریک کے انعقاد میں مطلوب تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منتظر علی صالح الثابتی کو عوامیہ ٹاون میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ سرکاری ایس پی اے خبرر

صدر ترکی کے دفتر پر نامعلوم شخص کی فائرنگ

استنبول۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے صدر ترکی کے دفتر پر فائرنگ کردی اور ایک دستی بم بھی پھینکا۔ تاہم بم پھٹ نہیں سکا ۔ مجرم کو موقع واردات پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ سی این این ۔ ترک نیوز ٹی وی کی خبر کے بموجب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صدر ترکی رجب طیب اردغان حملہ کے وقت موجود تھے یا نہیں۔ حملہ آور کی شناخت بھی معلوم نہیں ہوسکی۔

سعودی عرب میں نئے سال کی اولین سزائے موت

ریاض ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم کو سعودی عرب میں برسرعام سرقلم کرنے کی سزاء دی گئی۔ ملک بن سعید السیاری کو ضلع الحسا میں برسرعام تلوار سے سر قلم کرنے کی سزاء پر عمل آوری کی گئی۔ وہ منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم ثابت ہوا تھا۔ وزارت داخلہ کے بموجب اس نے سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر حشیش درآمد کی تھی۔

مکہ: توسیع حرم کیلئے تعمیراتی کام عروج پر

مکہ المعظمہ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) مسجد حرام میں توسیع کے عظیم شاہ عبداللہ منصوبے کا تیسرا مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس مرحلے میں مطاف کی توسیع شامل ہے، اس مقصد کیلئے تعمیراتی کام ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔اس امر کا اظہار حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کی طرف سے اس منصوبے کیلئے مقرر کردہ انڈر سیکرٹری محمد الوقدانی نے کیا ہے۔ان کے بقول

شاہ عبداللہ میڈیکل ٹسٹ کیلئے اسپتال داخل

ریاض ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو علالت کے باعث ریاض اسپتال داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹسٹ کئے جا رہے ہیں۔شاہی دیوان سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے سعودی حکمران کی علالت سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق: ’’91 سالہ خادم ا

عراق میں حکومتی فورسز کی کامیاب پیشقدمی

بغداد 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام)عراقی فوج اور اس کی اتحادی ملیشیا نے صلاح الدین کے علاقے میں اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا ہے۔ روئٹرز نے بغداد حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ دریائے دجلہ کے نزدیک واقع اس علاقے میں اتوار کے دن کارروائی شروع کی گئی تھی اور پیر کی شام جہادی وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سرکاری افواج نے شدت پس

برطانوی فوجیوں کی مقابلۂ حفظ قرآن میں شرکت

ریاض ۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی حکومت کے زیراہتمام حفظ قرآن کریم کے ایک عالمی مقابلے میں پہلی مرتبہ دو برطانوی مسلمان فوجیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ دونوں فوجیوں کو برطانوی محکمہ دفاع کی جانب سے حفظ قرآن پاک کیلئے خصوصی طور پر اس مقابلے میں شامل کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حفظ قرآن کریم کا پانچ روزہ ‘شہزادہ س

داعش کا گیس پلانٹ پر کار بم حملہ، 8 افراد ہلاک

دمشق۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے وسطی صوبہ حمص میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے ایک گیس پلانٹ کے نزدیک کار بم حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس بم دھماکے میں چار فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے بمبار نے صوبہ حمص میں واقع

اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

یروشلم ۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فائرنگ کر کے ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور ایک اور کو زخمی کر دیا۔ فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی شہر نابلس میں پیر کے روز پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی شہریوں پر پتھراؤ کررہے

نواز شریف کی قومی منصوبہ عمل پر میٹنگ

اسلام آبا د۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اعلیٰ عہدیداروں اور حکومتی وزراء کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ کل طلب کی ہے تاکہ انسداد دہشت گردی سے متعلق منصوبہ عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کی میٹنگ میں وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی ای انٹر سرویسیس ا

اسرائیلی آرمی نے فلسطینی کو ہلاک کیا

نابلس ، 29 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی آرمی نے آج مقبوضہ مغربی کنارے میں شمالی شہر نابلس کے قریب پتھراؤ کے واقعہ کے بعد ایک فلسطینی کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔دونوں طرف کے ذرائع کے مطابق آرمی نے انتباہی فائرنگ کے بعد احتجاجیوں پر گولی چلادی۔

قتل پر سعودی شہری کا سرقلم

ریاض ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج ایک شخص کا اپنے رشتہ دار کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردینے کی پاداش میں سر قلم کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری مسفر بن ناصر کو حماد بن علی کے قتل کا مرتکب پایا گیا۔ سعودیہ میں اس سال 86 افراد کو سزائے موت پر عمل درآمد ہوا ہے۔

انٹرنیٹ پر سعودی شہری اوسطاً آٹھ گھنٹے ضائع کرتے ہیں

ریاض، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی شہری عام طور یومیہ بنیادوں پر آٹھ گھنٹے انٹرنیٹ کیلئے ضائع کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف انٹرنیٹ کے صارفین کے حوالے سے ایک مقامی ماہر راشد فقیہ نے کیا ہے۔ ہیومن ڈیولپمنٹ اکسپرٹ نے بتایا 76 لاکھ سعودی صارفین فیس بک کے صارف کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ 48 لاکھ ٹوئٹر صارفین کے طور پر موجود ہیں، جبکہ دس لاکھ سے زائد س

فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستی گرانے کا حکم

یروشلم ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سپریم کورٹ نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی آبادکاروں کی تعمیر کردہ سب سے بڑی غیر قانونی بستی کو ہر صورت میں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدلت کی طرف سے یہ حکم گزشتہ روز سنایا گیا جس کی تفصیلات اسرائیلی ذرائع ابلاغ