عراق میں حکومتی فورسز کی کامیاب پیشقدمی

بغداد 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام)عراقی فوج اور اس کی اتحادی ملیشیا نے صلاح الدین کے علاقے میں اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا ہے۔ روئٹرز نے بغداد حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ دریائے دجلہ کے نزدیک واقع اس علاقے میں اتوار کے دن کارروائی شروع کی گئی تھی اور پیر کی شام جہادی وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سرکاری افواج نے شدت پسندوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔