اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

یروشلم ۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فائرنگ کر کے ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور ایک اور کو زخمی کر دیا۔ فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی شہر نابلس میں پیر کے روز پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کے بیانات کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی شہریوں پر پتھراؤ کررہے تھے اور فوجیوں نے ان پر فائرنگ کرنے سے پہلے وارننگ کے طور پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ فلسطینی سکیورٹی حکام کے بقول یہ نوجوان اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کر رہے تھے۔