مصر میں سابق صدر مرسی کے مقدمہ کی 15 فبروری سے تازہ سماعت

قاہرہ ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے برطرف صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے دیگر 10 قائدین و 15 فبروری سے مقدمہ کی تازہ سماعت کا سامنا ہوگا۔ ان پر انتہائی خفیہ راز کی دستاویزات کا قطر اور الجزیرہ ٹی وی پر افشاء کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

دوبئی میں فیملی ویزا فیس میںاضافہ

دوبئی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام)تارکین وطن کو فیملی ویزا کیلئے درخواست کے ساتھ اضافی 220 درہم کی رقم ادا کرنی ہوگی تاکہ جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریسیڈنسی اینڈ فارن افیرس میں فائیل کھولی جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق ویزا کیلئے جو فیس معمول کے مطابق دی جاتی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اضافی رقم پہلی مرتبہ فی خاندان ادا کرنی ہوگی۔ ت

دولت اسلامیہ کے قیدی پائلٹ سے مجاہدین قیدیوں کے تبادلے سے اردن کا اتفاق

عمان۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اردن نے پیشکش کی ہے کہ دولت اسلامیہ کے قیدی اپنے پائلٹ کو بچانے کے لئے اس کی قید میں موجود مجاہدین کا دولت اسلامیہ سے تبادلہ کرنے پر حکومت رضامند ہے جب کہ اس کی قید میں جاپانی صحافی کو جہادیوں نے آج قتل کردیا ہے۔ حکومت کے ترجمان محمد المؤمنی نے آج سرکاری خبر رساں ادارہ ’پیٹرا‘ سے کہا کہ حکومت اپنے

مصر: فوج کی فائرنگ میں 3 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ تین عسکریت پسند جو شورش زدہ شمالی سینائی کی ایک فوجی چوکی پر حملہ آور ہوگئے تھے، فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیئے گئے۔ عسکریت پسند مارٹر شیل اور راکٹ سے پھینکے جانے والے دستی بموں کے علاوہ مشین گنیں استعمال کررہے تھے۔ بریگیڈیئر جنرل محمد سمیر نے کہا کہ چند دن قبل ایک خونریز حملہ میں کم

جنوری میں عراق میں تشدد سے 1375 ہلاک

بغداد۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ کے سفارت خانہ برائے عراق نے آج کہا کہ ملک میں تشدد سے اور انتہا پسند دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کے دوران جنوری میں کم از کم 1375 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی سفارت خانہ برائے عراق نے ان میں شامل شہریوں کی تعداد 790 ظاہر کی ہے جب کہ باقی سپاہی تھے۔ سفارت خانہ کے بموجب کم از کم 1469

سعودی عرب کے ساتھ زیادہ طاقتور تعلقات کی توقع

جدہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان، سعودی عرب سے تمام شعبوں میں زیادہ قریبی دفاعی تعلقات اور تعاون کا منتظر ہے۔ شاہ سلمان کی نئی قیادت کے تحت جو گزشتہ ماہ تخت نشین ہوئے ہیں، ہندوستان کو توقع ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ شاہ عبداللہ مرحوم کے جنوری 2006ء میں تاریخ

داعش نے سعودی عرب پر قبضہ کا منصوبہ بنایا تھا

واشنگٹن ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : داعش نے سعودی عرب میں اقتدار کی تبدیلی کے وقت اس ملک پر قبضہ کا منصوبہ بنایا تھا ۔ فاکس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ان دہشت گردوں نے جو داعش میں شامل ہوئے ہیں ، یہ بیان جاری کیا ۔ داعش نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں سعودی عرب میں ان سے ہمدردی رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اندرون ملک حملہ کریں ۔ ماہری

مرسی کے خلاف غداری کے مقدمہ کا 16 مئی کو فیصلہ

قاہرہ ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے خلاف غداری کے مقدمہ میں 16 مئی کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اگر وہ قصور ہوں تو انہیں سزائے موت ہوسکتی ہے ۔ سابق فوجی سربراہ اور موجودہ صدر عبدالفتح السیسی نے 2013 میں محمد مرسی کو معزول کردیا تھا ۔ ان کے اور اخوان المسلمین کے سرکردہ قائدین کے خلاف کئی مقدمات چ

آجرین کے پاس تارکین وطن کی دستاویزات خلاف ِ قانون

ریاض ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی مجلس وزراء نے حال میں اعلان کیا کہ تارکین وطن کے پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کا ان کے آجرین کے پاس محفوظ کردیا جانا قانونی زاویہ سے ایک خلاف ورزی ہے۔ کئی سعودی اسپانسرس بدستور اپنے تارکین وطن ملازمین کے پاسپورٹس اور سرکاری دستاویزات اپنے پاس ہی رکھتے ہیں تاکہ اس ملک میں ان کا قیام ا

حوثیوں کی ہٹ دھرمی ، یمنی بحران جاری

دبئی۔ 31جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت اور حوثی شدت پسندوں کے مابین مفاہمتی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہو گئی ہیں۔ العربیہ کے مطابق یمن کے حوثی شدت پسندوں نے عبد ربہ منصور ھادی کے منصب صدارت سے استعفیٰ پر غیر لچک دار رویہ اختیار کیا ہے جس کے بعد بحران کے خاتمے کی کوششی

کردوں کا حملہ ، اعلیٰ عہدہ دار ہلاک

کرکک /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی کرد فوج نے دولت اسلامیہ کے ایک بڑے حملہ کو پسپا کردیا، جس میں ایک اعلی عہدہ دار ہلاک ہوگیا، جب کہ دیگر مقامات پر تشدد میں کم از کم 19 ہلاکتیں ہوئیں۔ بریگیڈیر جنرل شرکو رؤف کردوں کے حملہ میں ہلاک ہو گئے۔

کرد جنگجوؤں کے ہاتھوں 22 داعش جہادی ہلاک

دمشق ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرد جنگجووں نے داعش کے جہادیوں پر حملہ کر کے 22جہادیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کوبانی سے داعش کا قبضہ واپس لینے کے بعد کرد جنگجووں کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ تاہم کوبانی کے ارد گرد اب بھی سینکڑوں دیہات پر داعش کا قبضہ جاری ہے۔شام کی صورتحال کو مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق ان

کرناٹک کے وزیر کا دورہ امارات

دبئی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صحت و تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ کی کوشش کے طور پر کرناٹک کے ایک وفد نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ کرناٹک کے وزیرصحت و خاندانی بہبود یوٹی قادر کی زیرقیادت وفد نے اس خلیجی ملک کا دورہ کرتے ہوئے طبی، تعلیم، تربیت اور نرسنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ یوٹی قادر نے عجما

عراق میں داعش حملے کرد بریگیڈیئر پانچ جنگجو ہلاک

کرکک ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی مملکت (داعش) سے وابستہ جہادیوں نے عراقی صوبہ کرکک میں کئے گئے اپنے ایک بڑے حملے میں کرد کے ایک سینئر کمانڈر اور دیگر پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ شمالی شہر کے جنوبی و مغربی علاقوں پر داعش کے حملے نصف شب کے بعد کئے گئے تھے جس کے ساتھ ہی کرد جنگجوؤں اور داعش جہادیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی چھڑ گئی ج

عراق میں حملے ، 16 ہلاک

بغداد۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بم حملوں اور فائرنگ سے عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقوں میں کم از کم 16 افراد بشمول فوجی اور نیم فوجی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ پولیس عہدیداروں کے بموجب مہلک ترین حملہ آج دوپہر ہوا جبکہ خودکش بم برداروں نے دھماکوں مادوں کے اپنے بیلٹ ایک نیم فوجی تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں شہر میشادا میں دھماکہ سے اُڑا دی

مصری پولیس کیخلاف خواتین کا جلوس

قاہرہ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ کی وسطی چوک میں کئی خواتین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی چوک میں ایک خاتون احتجاجی کو 2011ء کی شورش کی سالگرہ کے موقع پر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ شائما الصباغ بائیں بازو کے ایک احتجاجی جلوس پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔حکومت اور پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شہر پر شامی فضائی حملے ، 8 ہلاک

بیروت۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے انسانی حقوق کارکنوں نے حکومت کے فضائی حملوں سے شمالی قصبہ میں جو دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ ہے، کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ بھی ہے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حلب میڈیا سنٹر نے کہا کہ چار فضائی حملوں میں جو پرہجوم بکرا منڈی پر کئے گئے تھے، امری