مرسی کے خلاف غداری کے مقدمہ کا 16 مئی کو فیصلہ

قاہرہ ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے خلاف غداری کے مقدمہ میں 16 مئی کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اگر وہ قصور ہوں تو انہیں سزائے موت ہوسکتی ہے ۔ سابق فوجی سربراہ اور موجودہ صدر عبدالفتح السیسی نے 2013 میں محمد مرسی کو معزول کردیا تھا ۔ ان کے اور اخوان المسلمین کے سرکردہ قائدین کے خلاف کئی مقدمات چلائے جارہے ہیں ۔ اس مقدمہ میں محمد مرسی اور دیگر 35 کے خلاف بیرونی طاقتوں بشمول حماس ، حزب اللہ اور ایران کے ریولشنری گارڈس کے ساتھ مل کر مصر کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک بڑی سازش کا حصہ رہنے کا الزام ہے ۔۔