ریونت ریڈی کے خلاف 8 مقدمات درج

حیدرآباد 2 جولائی ( سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام کیس کے ملزم اور تلگودیشم رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی کے خلاف حیدرآباد و سائبر آباد پولیس نے 8 مقدمات درج کئے ہیں ۔ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کئے جانے پر ریونت ریڈی کی چرلہ پلی جیل سے رہائی عمل میں آئی تھی جس کے پیش نظر سائبر آباد پولیس نے جیل کے احاطہ کے قریب دفعہ 144 کے تحت امت

طیارہ تنازعہ، حکومت کا اظہارمعذرت

نئی دہلی ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیہہ سے دہلی جانے والے طیارہ سے ایک خاندان کے 3 ارکان کو اتار کر مرکزی وزیر کرن رجیجو اور جموں کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ کو جگہ فراہم کرنے کے تنازعہ پر آج زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس واقعہ پر اظہارمعذرت کیا۔ میڈیا میں اس واقعہ پر زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔ اس طرح کا واقعہ سابق میں چیف م

قرآن قرأت مقابلہ میں 9 سالہ بچہ کو تیسرا مقام

رتلم ایم پی ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب جدہ میں حالیہ منعقدہ بین الاقوامی قرآن قرأت مقابلہ میں ایک 9 سالہ بچہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ ان کے والد نے آج یہ بات بتائی۔ مسجد کے امام محمد رئیس نے بتایا کہ میرے فرزند عامر نے بین الاقوامی قرآن قرأت مقابلہ میں تلاوت قرآن کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ 29 جون کو جدہ میں

چھتیس گڑھ کے لیے 3000 کروڑ کا معاشی پیاکیج منظور کرنے کا مطالبہ

رائے پور ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر چھتیس گڑھ مسٹر رمن سنگھ نے آج نکسلائٹس سے متاثرہ بستر ڈیویژن جو کہ 7 اضلاع پر محیط ہے کی مجموعی ترقی کے لیے نیتی ایوگ کے ذریعہ مرکزی حکومت سے 3000 کروڑ روپئے کے خصوصی پیاکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ چیف منسٹر نے کل نئی دہلی میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات

کونسلنگ سنٹر کی افتتاحی تقریب ۔ نماز کا وقت تبدیل، بیانر میں انگریزی کی غلطی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست نیوز) یوں تو محکمہ اقلیتی بہبود کی دگر گوں صورتحال سے عوام اچھی طرح واقف ہیں لیکن محکمہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بھی آج اس کا اعتراف کرلیا۔ حج ہاؤز میں گھریلو تنازعات کی یکسوئی کیلئے قائم کردہ کونسلنگ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں سکریٹری اقلیتی بہبود کو اسٹیج پر کرسیاں جماتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ پروٹوکول کے اعتبا

مہاراشٹرا میںسرکاری ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال

ممبئی ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا بھر میں تقریبا 4000 ڈاکٹروں نے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی ہے جس کے باعث شہر ممبئی اور دیگر مقامات پر سرکاری دواخانوں میں طبی خدمات متاثر ہوگئیں ۔ مہاراشٹرا اسوسی ایشن آف ریزڈینٹ ڈاکٹرس کے صدر ڈاکٹر ساگر منڈاڈا نے بتایا کہ حکومت کو 10 نکاتی مطالبا

ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری فنڈس کا بیجا استعمال

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکاری تشہیر اور فراہمی اطلاعات کے لیے مختص فنڈس میں متواتر اضافہ پر اپوزیشن نے عاپ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ذاتی تشہیر کے لیے عوامی رقومات کے اصراف سے کرپشن بڑھے گا ۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر مسٹر اجئے ماکن نے کہا کہ جاریہ سال سرکاری تشہیر اور اطلاعات کے لیے حکومت دہلی نے 526 ک

جموں و کشمیر میں سیلاب کے متاثرین کے لیے ممکنہ امداد مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا تیقن

سرینگر ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یہ ادعا کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہ تیقن دیا ہے کہ گذشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے ممکنہ امداد فراہم کی جائے گی ۔ پہاڑی غار میں واقع امرناتھ مندر میں درشن کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے

ایم جے اکبر جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کیلئے منتخب

رانچی ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی ترجمان ایم جے اکبر نے آج جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف جے ایم ایم کے حاجی حسین انصاری کو 19 ووٹوں سے شکست دی۔ 80 رائے دہندوں کے منجملہ 78 نے اپنے حق ووٹ کا استعمال کیا۔ ایک ووٹ غیرکارکرد ثابت ہوا۔ اس کے بعد 77 ووٹ ہی باقی رہ گئے۔ ریٹرنن

بہار میں 1400 جعلساز اساتذہ کا استعفی

پٹنہ۔/2جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں 1400 سے زائد پرائمری ٹیچرس نے جعلی تعلیمی اسنادات رکھنے پر حکومت کی کارروائی کے اندیشہ سے استعفی دے دیا۔ محکمہ تعلیمات کے ایک عہدیدار نے آج یہ اطلاع دی اور کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید جعلساز اساتذہ کے استعفی کا امکان ہے کیونکہ حال ہی میں پٹنہ ہائی کورٹ نے جعلی تعلیم ڈگری رکھنے والے اساتذہ کو

آبپاشی پر 50 ہزار کروڑ کے صرفہ کا منصوبہ : حکومت

نئی دہلی ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زرعی پیداوار میں بہتری لانے کے مقصد سے حکومت نے آئندہ پانچ سال میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت 50 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کابینہ کے فیصلے سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے آئندہ 5 سال میں مرکزی بجٹ سے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت 50