تلنگانہ ریاست کے زیر التواء امور کی یکسوئی کی درخواست

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) نئی دہلی میں تلنگانہ حکومت کے خصوصی نمائندے رام چندروڈو نے آج مرکزی کابینی سکریٹری پی کے سمہن سے ملاقات کی اور تلنگانہ ریاست کے زیر التواء امور کی یکسوئی کی درخواست کی۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ ریاست کے زیر التواء پراجکٹس کی منظوری اور فنڈس کی اجرائی جیسے امور پر کابینی سکریٹری سے نمائندگی کی گئی ہ

DEECET-2015 کی مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( راست ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (سی ای ڈی ایم ) جامعہ عثمانیہ کی جانب سے DEECET-2015 اردو میڈیم کے لیے حسب ذیل مراکز پر 22 جولائی تا 7 اگست مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ (1) مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبق

ٹی آر ایس قائدین مایوسی کا شکار ، ڈی سرینواس کی شمولیت سے ڈھیر ساری امیدیں بے کار ثابت

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) نظام آباد سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینئر قائد ڈی سرینواس کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر پارٹی میں اس بات کی چہ مہ گوئیاں جاری تھیں کہ سابق صدر پردیش کانگریس کے ہمراہ ضلع کے کسی اہم قائد نے پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ ٹی آر ایس قیادت کو توقع تھی کہ ضلع سے تعلق رکھنے والے بعض سابق ارکان اسم

اے کے خاں کو ڈائرکٹر جنرل پولیس کا عہدہ متوقع

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام کے خلاف ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو مسٹر اے کے خان کی بہترین کارکردگی سے مطمئن ہوکر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ انہیں ڈائرکٹر جنرل پولیس کے عہدہ پر فائز کرنے کیلئے غور کررہے ہیں ۔ ریاست بھر میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی کیلئے انہیں اسپیشل ٹاسک

ایرانڈیا کی ملازمہ کے طلائی زیورات لوٹنے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) ایرانڈیا کی ملازمہ کے طلائی زیورات اور نقد رقم لوٹنے کے واقعہ میں ملوث آٹو ڈرائیور کو ویسٹ زون پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 57 سالہ پی ریڈی سیمانتنی جو ایرانڈیا میں کسٹمرس سرویس کی ملازمت کرتی ہے /5 جولائی کو رات 8 بجے وہ وشاکھاپٹنم سے بذریعہ فلائی

واٹس اپ پر مسلسل چاٹنگ، بیوی کے کردار پر شبہ اور قتل

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) واٹس اپ پر مسلسل چیاٹنگ کرنے کے سبب کردار پر شبہ کرتے ہوئے ایک شوہر نے اپنی بیوی کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ یہ واقعہ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ انسپکٹر مسٹر سرینواس کے بموجب 34 سالہ سریتا کی شادی سیتارام پیٹ کے ساکن راجیش شرما سے ہوئی تھی اور انہیں دو بچے تولد ہوئے ۔ گزشتہ چند دنوں سے س

طالبہ سے دست درازی کرنے والے پروفیسر کو 3 سال کی سزاء

حیدرآباد ۔ /8 جولائی (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے انگلش اینڈ فارن لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) کے پروفیسر کو طالبہ سے دست درازی کرنے کے الزام میں تین سال کی سزاء سنائی ۔ ایفلو کے گیسٹ فیکلٹی پروفیسر رجت کمار موہنتی کے خلاف یونیورسٹی پولیس نے 2011 ء ڈسمبر میں طالبہ سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرکے انہیں

چیف منسٹر کا 9 اور 10 جولائی کو دورہ ورنگل و کھمم

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ حکومت کی جانب سے منظم کئے جانے والے ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ لینے کیلئے 9 اور 10 جولائی کو اضلاع ورنگل و کھمم کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ 11 جولائی کو ضلع میدک کے پٹن چیرو میں منعقد ہونے والے ہریتاہارم پروگرام میں شرکت کریں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بت

کشائی گوڑہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شحص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم اس شخص کے قتل میں اس کے ساتھیوں پر شبہ کیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ اے ٹونی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ خانہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ ٹونی کل رات اپنے ساتھیوں کرن سنگھ اور اپیندر کے ہمراہ مئے نوشی کر رہا تھا ۔ مئے نوشی کے دور

گھریلو مسائل اور جھگڑوں پر خودسوزی

حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل اور روزآنہکے خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ نریش جو پیشہ سے خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ یہ شخص کیسرا کے علاقہ احمد نگر میں رہتا تھا ۔ جس نے گذشتہ روز جھگڑے سے تنگ آکر اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالیا اور

ونستھلی پورم میں کمسن کی عصمت ریزی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ ونستھلی پورم میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کیاب ڈرائیور نے کمسن کو اپنی محبت کے جال میں پھانس کر اس کی بار بار عصمت ریزی کی اور اس کا علاج بھی کروایا ۔ ایسے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کمار کے خلاف پولیس ونستھلی پورم نے تحقیقات کا آغ

سوتیلی ماں کے ہاتھوں لڑکی کا قتل

حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے ایک سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس پر سنگین الزام ہے کہ اس نے اپنی سوتیلی بیٹی کو ایک سال تک گھر میں محروس رکھا اور طرح طرح کی اذیتیں پہونچایا کرتی تھی ۔ انسپکٹر ایل بی نگر مسٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ 19 سالہ لڑکی ہریتوشا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن رمیش کی بیٹی تھی ۔ رمیش پ

کے ایف سی کے غذائی ٹسٹ کے نتائج افشاء نہ کرنے کی ہدایت

حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد ہائیکورٹ نے کے ایف سی کے غذائی ٹسٹ کے نتائج کا افشاء نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کے ایف سی کی جانب سے داخل کردہ ایک درخواست پر یہ حکم التواء جاری کیا۔ جسٹس پی وی سنجے کمار نے کے ایف سی کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی سماعت کے بعد اس بات کا فیصلہ دیا کہ 10 یوم تک کے ایف سی کی تحقیقاتی رپورٹ کو

ٹی آر ایس اور مجلس کو دیا جانے والا ووٹ کانگریس کے خلاف ہوگا

حیدرآباد /8 جولائی (سیاست نیوز) ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس ملو بٹی وکرا مارک نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس اور مجلس کو دیا جانے والا ووٹ کانگریس کے خلاف ہوگا، جس کا راست فائدہ بی جے پی کو ہوگا۔ آج گاندھی بھون میں نئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین کے لئے منعقدہ تق

صدرجمہوریہ حیدرآباد میں 10 روزہ تعطیلات گذار کر دہلی واپس

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی جو دس روزہ چھٹیاں منانے کیلئے حیدرآباد آئے ہوئے تھے۔ اپنے 10 روزہ قیام کے اختتام پر آج صبح 11 بجے دن ایرفورس کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ حکیم پیٹ ایرفورس ایرپورٹ سے دہلی کیلئے روانہ ہوگئے۔ حکیم پیٹ ایرپورٹ پر صدرجمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کو شاندار وداع کیا گیا۔ ریاستی گورن

ٹی آر ایس کی چالبازی اور بی جے پی کی فرقہ پرستی نہیں چلے گی

حیدرآباد /8 جولائی (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ ٹی آر ایس کی چالبازی اور بی جے پی کی فرقہ پرستی نہیں چلے گی۔ کانگریس واحد جماعت ہے، جس نے کبھی فرقہ پرستی سے سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی بی جے پی سے اتحاد کیا۔ انھوں نے نئی ذمہ داریاں حاصل کرنے کے بعد گاندھی بھون میں اپنے چیمبر میں پر

ایک کھانا۔ ایک میٹھا مہم کے مثبت نتائج، عوام میں شعور بیدار،22 رمضان المبارک کو یوم عہد، مساجد میں اعلانات، تحریک مسلم شبان کا ب

حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) نکاح کی تقاریب میں ہورہے اسراف کو روکنے کے لئے شروع کردہ ایک کھانا اور ایک میٹھا مہم کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور عوام میں اس بات کا شعور اجاگر ہونے لگا ہے کہ نکاح کی تقاریب میں لاکھوں روپئے کے اسراف سے کچھ حاصل نہیں ہورہا ہے لیکن امت مسلمہ کی غریب لڑکیوں کے نکاح کے لئے مسائل پیدا ہونے لگے ہیں۔ اس

چارمینار تک مدینہ بلڈنگ سڑک ڈمپنگ یارڈ میں تبدیل!!

حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ماہ مئی کے دوران سوچھ حیدرآباد مہم چلاتے ہوئے سرکاری عہدیدار شہر کی سڑکوں کی صفائی کرتے تصاویر میں نظر آئے لیکن اب جبکہ شہر کو حقیقت میں صفائی کی ضرورت محسوس ہورہی ہے کوئی اس جانب توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے صفائی عملہ کی جان

شولڈر ری سرفیسنگ کے ذریعہ علاج میکس کیور ہاسپٹلس کا کارنامہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : میکس کیور ہاسپٹلس مادھا پور نے ایک نیا سنگ میل طئے کیا ہے جہاں آرتھوپیڈکس ماہرین کی نہایت کارکرد ٹیم نے ایکلپس ، پراستھیسیس سے متاثرہ شولڈر کے لیے ایک بہت ہی پیچیدہ سرجری کے ذریعہ ری سرفیسنگ جوائنٹ کو تبدیل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ شہرت یافتہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سنیل ایپنگی اور ان کی ٹیم نے 65 سا