شولڈر ری سرفیسنگ کے ذریعہ علاج میکس کیور ہاسپٹلس کا کارنامہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : میکس کیور ہاسپٹلس مادھا پور نے ایک نیا سنگ میل طئے کیا ہے جہاں آرتھوپیڈکس ماہرین کی نہایت کارکرد ٹیم نے ایکلپس ، پراستھیسیس سے متاثرہ شولڈر کے لیے ایک بہت ہی پیچیدہ سرجری کے ذریعہ ری سرفیسنگ جوائنٹ کو تبدیل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ شہرت یافتہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سنیل ایپنگی اور ان کی ٹیم نے 65 سالہ مرد مریض کی یہ سرجری کامیاب طور پر انجام دی ہے ۔ جنہیں شدید درد اور معذوری کا سامنا تھا ۔ ایک گھنٹہ طویل سرجری کے ذریعہ ان کی تکلیف کو دور کردیا گیا ہے ۔ میکس کیور ہاسپٹل نے فیصلہ کیا ہے کہ جملہ شولڈر آرتھرو پلاسٹی کی بجائے درست شولڈر ری سرفیسنگ کے ذریعہ علاج کیا جائے جو کامیاب ثابت ہوا ہے ۔۔