مودی کی حکمرانی میں خوف اور دہشت کی فضاء

نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ تیور دکھاتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ الزام عائد کیاکہ اپنے رفقاء کو فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کھلی چھوٹ دے کر خوف و دہشت کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ ایک خطرناک کھیل ثابت ہوگا۔ اُنھوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ مرکزی حک

مودی حکومت نے منصوبہ بندی کمیشن کو جلد بازی میں ختم کردیا

نئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے منصوبہ بندی کمیشن کو جلد بازی میں برخواست کرنے نریندر مودی حکومت کے فیصلے کو غلط اور نامناسب قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی کمیشن نے ملک میں کمزور ریاستوں اور غریب علاقوں کی ترقی میں مدد کی تھی ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کانگریس چیف منسٹروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

دہلی کے وزیرقانون کی گرفتاری ‘ عآپ حکومت پر سخت تنقید

نئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے وزیر قانون جتیندر سنگھ تومر کی گرفتاری کے پس منطر میں عام آدمی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ وزیرقانون کی فرضی ڈگری رکھنے کے الزام میں گرفتاری ریاست کی سیاسی تاریخ کاسیاہ دن ہے ۔ دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپادھیائے نے چیف منسٹرا روند کجریوال سے مطالبہ کیا کہ و

بہار :قیادت کے تعلق سے مناسب وقت پر فیصلہ

پٹنہ 9 جون ( سیات ڈاٹ کام ) جنتادل یو کی جانب سے نتیش کمار کو بہاراسمبلی انتخابات میں چیف منسٹرکے عہدہ کا امیدواربنائے جانے کے بعد سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ بی جے پی کی جانب سے این ڈ ی اے کی قیادت پر مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائیگا ۔ سشیل کمار مودی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مرکزی قائدین کی جانب سے ر

تومر کی گرفتاری قانون کے مطابق : کمشنر

نئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے کمشنر پولیس بی ایس بسی نے آج کہا کہ وزیرقانون جتیندر سنگھ تومر کی فرضی ڈگری کیس میں گرفتاری پوری طرح قانونی اوردرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ۔ بہت جلد انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تومر کی گرفتا

این آئی اے ٹیم کا چنڈیل ضلع کا دورہ

نئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم نے منی پور کے چنڈیل ضلع میں فوجی عملہ پر گھات لگاکرکئے گئے حملے کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں سے کچھ دھماکو مادے ضبط کئے جو پھٹنے نہیں تھے اور کچھ گولیوں کے کیس بھی برآمد کرلئے گئے ۔ این آئی اے نے منی پور پولیس سے اس کیس کی تحقیقات کا ذمہ قبول کیا ہے ۔ ٹیم نے علاقہ کی اس حملہ

کجریوال کی مرکز سے 3 ہزار کروڑ کی امداد طلبی

ئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین ‘ ڈاکٹرس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی اجرائی کیلئے 3000 کروڑ روپئے مرکز سے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کجریوال کی جیٹلی کے ساتھ ملاقات ایک گھنٹہ کی رہی ۔ ملاقات کے وقت ڈپٹی چیف منسٹر منیش س

اراضی بل میں ترامیم کی مخالفت ، 2013ء کا قانون بدلنے پر اعتراض

نئی دہلی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پانچ کسان تنظیموں کے قائدین نے آج اراضی آرڈیننس میں رضامندی کے فقرہ کو حذف کردینے اور استقدامی فقرہ میں ترمیم پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی سے اپیل کی کہ اس مسئلہ کا جائزہ لیتے ہوئے ان ترامیم سے دستبرداری کی سفارش کی جائے۔ ان تنظیموں راشٹریہ کسان یونین اور کسان مزد

سوریہ نمسکار کے مخالفین سمندر میں غرق ہوجائیں یا کوٹھری میں خود کو بند کرلیں

وارناسی ؍ لکھنو 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ کہتے ہوئے ایک اور تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ جو لوگ سوریہ نمسکار کی مخالفت کررہے ہیں انھیں سمندر میں غرق کردینا چاہئے۔ ان کا یہ ریمارک 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر یوگا کی مشق کے خلاف مسلم تنظیموں کے احتجاج پر آیا ہے۔ آر ایس ایس نے بھی یو

زیردریافت قیدی کے پاس راشٹرپتی بھون کا نقشہ

لکھنو ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ایک زیردریافت قیدی کے قبضے میں راج پتھ اور راشٹرپتی بھون سے متعلق نقشے اور ہند۔ بنگلہ سرحد پر بی ایس ایف چوکیوں کے خاکے پائے گئے، جس کے بعد اتر پردیش پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم مشرقی ریاست کو بھیجی ہے۔ 7 جون کو جیلوں کی ریاست گیر جانچ کے دوران پولیس حکام کو راج پتھ اور راشٹرپ

مودی کے دورِ حکومت میں جھوٹے وعدوں کی تشہیر : کانگریس

جمشیدپور۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت ’’جھوٹے وعدوں‘‘ پر بھاری رقومات صرف کررہی ہے جبکہ مختلف اسکیموں کیلئے مختص بجٹ میں کٹوتی کردی گئی ہے۔ اے آئی سی سی ترجمان اجئے ماکن نے بتایا کہ مودی حکومت جوکہ سوٹ بوٹ کی سرکار سے مشہور ہوچکی ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران فراہمی روزگار اور روزگار ک

ہندوستان کا نوکریاں دینے کے معاملے میں بدستور دوسرا مقام

نئی دہلی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کمپنیوں کے نوکری دینے کے رجحان کے معاملے میں عالمی سطح پر اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے لیکن نوکریوں میں اضافہ کی رفتار آئندہ تین ماہ میں سست تر ہوجائیگی ، گلوبل اسٹافنگ فرم میان پاور گروپ نے آج یہ بات کہی۔ تائیوان نے سہ ماہی سروے میں اپنا اول مقام قائم رکھا اور ہندوستان میں 2015ء کے ستمبر

سیاسی کشیدگی : دہلی حکومت نے معتمد داخلہ کا تبادلہ کردیا

نئی دہلی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کشیدگی میں اضافہ کرنے والے اقدام میں عام آدمی پارٹی حکومت نے آج معتمد داخلہ دھرم پال کا تبادلہ کردیا، جبکہ چند گھنٹے گزرے تھے کہ انھوں نے ایک اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر دہلی پولیس ایم کے مینا کو نئے سربراہ اینٹی کرپشن برانچ کے طور پر مقرر کیا جس کا حکم لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف آیا تھا

ہنومان کو مندر چھوڑنے کی نوٹس!

بھنڈ ( ایم پی ) ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) عوام کو سرکاری زمین پر غاصبانہ قبضہ پر نوٹسیں جاری کرنا سرکاری حکام کیلئے عام بات ہے لیکن مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں عہدیداروں نے لارڈ ہنومان کو تک نوٹس جاری کردیا ہے!

کوسٹ گارڈ کا طیارہ 3 رکنی عملہ کیساتھ لاپتہ تملناڈو کے سمندر میں بحریہ کی تلاشی مہم

چینائی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ساحل پر لاپتہ کوسٹ گارڈ کی ورینرا ایئر کرافٹ (نگرانکار طیارہ) کے 3 رکنی عملہ کی سلامتی پر اندیشے بڑھتے جارہے ہیں گوکہ طیارہ کا پتہ چلانے کیلئے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ کوسٹ گارڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ لاپتہ طیارہ CG-791 کو تلاش کرنے کیلئے کشتیوں اور ایر کرافٹس کی خدمات ح

گیس قیمت کی تجویز نامنظور

نئی دہلی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام)وزارت فینانس نے وزارت تیل کی یہ تجویز لوٹا دی ہے کہ مختلف کمپنیوں جیسے او این جی سی اور ریلائینس انڈسٹریز کی جانب سے مختلف کنوؤں سے حاصل کردہ قدرتی گیس کے کچھ حصہ کیلئے مارکٹ کی قیمت مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس تبدیلی سے راست طورپر باخبر ایک معتبر ذریعہ نے بتایا کہ وزارت فینانس نے اس تجویز پر بعض تاث

گیلانی کی علیحدگی پسند قائدین، سکھ گروپوں کو سمینار کیلئے دعوت

سرینگر ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کٹرپسند حریت کانفرنس جس کی قیادت سید علی شاہ گیلانی کرتے ہیں، ایک سمینار منعقد کررہی ہے جس کیلئے کئی علیحدگی پسند قائدین بشمول سکھ گروپوں، اور عیسائی برادری کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ علیحدگی پسند اجتماعی تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ حریت کانفرنس نے سرینگر میں 14 جون کو سمینار کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہ

2013ء فساد کا گینگ ریپ کیس ایس آئی ٹی کی رپورٹ مسترد

مظفرنگر ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے یہاں ستمبر 2013ء میں پیش آئے فسادات کے دوران ایک ریپ کیس کے سلسلے میں پانچ ملزمین کو اس معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی کیس کو بند کردینے کی رپورٹ مسترد کردینے کے بعد سمن جاری کردیئے ہیں۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نریندر کمار نے کل ہدایت دی کہ پانچ ملزمین اس گینگ ریپ کیس کے سلسلے میں 3 اگسٹ کو

ذبیحہ گاؤ پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ امتناعی قانون کی خلاف ورزی کا الزام

ممبئی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) تین اشخاص پر یہاں مدن پورہ علاقہ میں مبینہ ذبیحہ گاؤ کی پاداش میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ مویشیوں کے بچاؤ میں کام کرنے والے جہدکار چیتن شرما کی شکایت پر دھاوا منعقد کرنے کے بعد چاند قریشی، سلطان قریشی اور حسین لنگڑا کے خلاف کل مہاراشٹرا کے تحفظ مویشیان (ترمیمی) قانون کی متعلقہ دفعات

پُرجوش مہم ’ 2025ء میں بہار ‘ کا آغاز، نتیش پُرعزم

پٹنہ ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی حکومت نے آج یہاں پُرجوش مہم ’ بہار 2025ء میں‘ کا آغاز کیا تاکہ پالیسی سازی میں عوامی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے آئندہ 10 سال کیلئے ویژن دستاویز برائے ترقی پیش کیا جاسکے۔ یہ مہم جسے چیف منسٹر نتیش کمار کی ذہنی اختراع اور شہریوں کی زبردست شراکت کے ذریعے شراکتی ایجنڈے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مہم قرار دیا ج