تومر نے اودھ یونیورسٹی سے گریجویشن نہیںکیا : رجسٹرار

فیض آباد ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سابق وزیرقانون جتیندر سنگھ تومر کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، جنہیں جعلی ڈگری تنازعہ پر گرفتار کیا گیا ہے۔ آر ایم ایل اودھ یونیورسٹی رجسٹرار آفس نے تومر کے یہاں سے گریجویشن کرنے کی تردید کی۔ تومر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسی یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔ انہیں آج دہلی پولیس اترپردیش کے ضلع فیض آباد لے

سہراب الدین انکاونٹر تحقیر عدالت کی کارروائی پر التوا

نئی دہلی۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سینئر جرنلسٹ راج دیپ سر دیسائی کے خلاف مجرمانہ تحقیر عدالت کارروائی پر حکم التواء عائدکیا ہے۔ یہ مقدمہ 2007ء سہراب الدین انکاونٹر کیس میں سینئر حیدرآبادپولیس عہدیدار کو مبینہ طو رپر غلط ماخوذ کرنے سے متعلق ہے۔ بنچ نے اس مقدمہ سے متعلق 7 دیگر کی دائر کردہ درخواستوں کے ساتھ راج دیپ سر دیسائی

یوگا پر اصلی شکل میں عمل ’گناہ ِ کبیرہ ‘ کے مترادف

لکھنو ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوگا اور سوریہ نمسکار کے بارے میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے آج کہا کہ یوگا پر اس کی اصلی شکل میں عمل کرنا مسلمانوں کیلئے ’’گناہِ کبیرہ‘‘ کا ارتکاب ہوگا۔ ’’وہ لوگ جن کا اسلام پر ایمان ہے صرف اللہ تعالیٰ کے حضور عبادت کرسکتے ہیں، جس نے

روہنگی مسلمانوں کی امداد کیلئے ترکی کی پیشکش

کویت 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزیر خارجہ مولود کاؤسوگلو نے میانمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی بازآبادکاری اور بستیوں کی تعمیر کیلئے ملائیشیا اور انڈونیشیا سے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہیں۔ خلیجی ملک کویت میں تنظیم اسلامی تعاون (آئی او سی) کے 42 ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر ترکی کی وزیر خارجہ نے اپنی ملائیشیائی ہم منصب عنیف

میانمار میں کارروائی دہشت گردی کیخلاف جغرافیائی سرحد سے تجاوز کا مظاہرہ

ممبئی ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے اندرون عسکریت پسندوں پر جو باور کیا جاتا ہے کہ منی پور میں 4 جون کو 18 سپاہیوں کی ہلاکت میں ملوث ہوئے، یکایک انڈین آرمی کے انجام دیئے گئے حملے کے ایک روز بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ اس معاملے میں مملکت کا جواب ان گوشوں کیلئے سبق ہوگا جو دہشت گردی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ ’’ میانماری حکو

شرد پوار صدر این سی پی برقرار، اجیت پوار غیرحاضر

پٹنہ ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) طاقتور مراٹھا لیڈر شرد پوار کو آج متفقہ طور پر صدر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی حیثیت سے پھر ایک بار منتخب کرلیا گیا، جس عہدہ پر وہ کانگریس کے ساتھ راہیں علیحدہ کرلینے کے بعد 1999ء میں یہ پارٹی تشکیل دینے کے بعد سے فائز ہیں۔ 74 سالہ پوار کے دوبارہ انتخاب کا اعلان این سی پی جنرل سکریٹری ٹی پی پیتامبھر ما

آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ، 1 لاکھ 95 ہزار افراد متاثر

گوہاٹی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں سیلاب کی صورتحال بھیانک حد تک ابتر ہوگئی ہے۔ آج تقریبا 550 دیہاتوں کے ایک لاکھ 95 ہزار افراد متاثر ہوئے اور 8200 سے زیادہ ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں وادی برہمپتر میں تباہ ہوگئیں۔ ریاست آسام کے آفات سماوی انتظامیہ کے روزنامہ میں سیلاب کے بارے میں رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے بموجب 553 دیہاتوں کے 1 لاکھ 95 ہ

پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں بھی میانمار جیسی کارروائی کی توقع

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج فوج کے صبح سے پہلے میانمار میں حملے کی ستائش کی جس میں 38 ناگاسورش پسند ہلاک کردیئے گئے اور کہا کہ اس سے نریندر مودی حکومت کی سخت عدم رواداری برائے دہشت گردی کی پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔ تمام دہشت گرد گروپس بشمول پاکستان کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ وشوا ہندو پریشد نے بھی حکومت کی ستائش کی اور

انگلینڈ408 ‘نیوزی لینڈ198

نیوزی لینڈ کے خلاف 202رنز کی کامیابی رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کی سب سے بڑی کامیابی ہے‘ جس کی بدولت میزبان
ٹیم نے 1975ء ورلڈ کپ میں ہندوستان کو 202رنز سے شکست دینے کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ۔ میان آف دی میچ
بٹلر (129) اور آل راونڈر عادل رشید(69) کے درمیان ساتویں وکٹ کیلئے 177رنز کا عالمی ریکارڈ بنا۔

سابق ٹسٹ کھلاڑی ہیمنت کا انتقال

ممبئی۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے سابق ٹسٹ کھلاڑی ہیمنت کانٹکر جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15برس تک کرکٹ کھیلنے کے علاوہ 1974-75ء میں کلائیولائیڈ کی قیادت میں ہندوستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 2ٹسٹ مقابلے کھیلے تھے گذشتہ رات ان کا پونے میں انتقال ہوگیا ۔ مہاراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن ذرائ

ورلڈ کپ کوالیفائرس میں آج ہندوستان کو عمان کا چیلنج

بنگلور ۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فٹبال ٹیم جو کہ کل یہاں 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائر مقابلہ میں عمان کی میزبانی کررہی ہے لیکن اس مقابلہ میں میزبان ٹیم کو ایک سخت چیلنج درپیش رہے گا ۔ ہندوستانی فٹبال ٹیم جس نے انگلش کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن سرپرستی میں بہتر مظاہرے کئے ہیں جیسا کہ اس سنے مارچ میں منعقدہ اپنے مقابلہ میں نیپال کو

ٹیم میں کوئی میچ ونر بولر نہیں:محمد حفیظ

لاہور۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کوئی میچ ونر بولر نہیں جو تشویشناک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ سری لنکا میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کوایک اکائی ہو کر پورے جذبے سے کھیلنا ہوگا۔حفیظ نے کہا کہ سری لنکا کی نسبت پاکستانی بولنگ زیادہ مضبوط نہیں ہے اور ٹ

دھون کی سنچری ‘ ہندوستان 239/0

فتح اللہ۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرس خصوصاً بائیں ہاتھ کے بیٹسمین شکھر دھون نے کمزور بنگلہ دیشی بولنگ کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم میں واپسی کے موقع پر شاندار 150رنز کی اننگز کھیلی ہے جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے بارش سے متاثرہ دن میں 56اوورس کے کھیل کے بعد بغیر کسی

ورلڈ کپ 2026کی بولی ملتوی

زیورخ۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈ کپ 2026 بولی لگانے کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ 2018 اور 2022 میں ہونے والے ٹورنمنٹس سے متعلق الزامات کے درمیان کیا گیا ہے۔2026 کے ورلڈ کپ کی بولی لگانے کا فیصلہ مئی 2017 میں کوالا لمپور میں ہونا تھا۔سوئٹزلینڈ کے حکام قطر اور روس کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کے فیصلے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقی

ڈراویڈ کا فیصلہ پاکستان کے لئے ایک مثال:اکرم

کراچی۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی بڑا کرکٹر انڈر19 یا اے ٹیم کا کوچ بننے کے لئے تیار نہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے پاکستانی ٹیم کا کوچ بنادیا جائے۔وسیم اکرم نے اپنے والد کے نام سے منسوب فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان می

جیک وارنر کی امریکہ پر جوابی تنقید

پورٹ آف اسپین ‘بیونس آئرس۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کرپشن اسکینڈل میں حیران کن انکشافات کا سلسلہ جاری ہے جیسا کہ ایک رپورٹ کے مطابق متنازعہ جیک وارنر نے زلزلہ زدگان کو بھی نہیں بخشا، وہ ہیتی میں متاثرہ افراد کیلیے7 لاکھ 50 ہزارڈالرز کی امداد بھی ہڑپ کرگئے تھے۔اسکینڈل میں ملوث امریکہ کو مطلوب تین ارجنٹائنی باشندوں میں سے ایک نے ا

پاکستان کے آج سہ روزہ ٹور مقابلہ کا آغاز

کولمبو۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کیخلاف ٹسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، پہلا میچ 17 جون سے شروع ہو گا۔ پاک‘ سری لنکا یہ ٹسٹ سیریز تین مقابلوں پر مشتمل ہے۔ پہلا ٹسٹ 17 تا 21 جون تک گال میں ہو گا۔ دوسرا 25 تا29 جون تک کولمبو جبکہ تیسرا ٹسٹ 3 تا 7 جولائی تک کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں حصہ لینے کیلئے مصباح الح

اقلیتوں، کمزور طبقات کو ترقیاتی اسکیمات کے ذریعہ روزگار

سنگاریڈی ۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے سنگاریڈی میں بی بی پاٹل رکن پارلیمان ظہیرآباد چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی، بابو موہن رکن اسمبلی اندول، مرلی یادو ضلع صدر ٹی آر ایس، محمد جلیل الدین بابا، محمد لیاقت علی، یوسف بن عمر مجیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلگودیشم کابی

پالمور لفٹ اریگیشن کی تعمیر، چیف منسٹر آج سنگ بنیاد رکھیں گے

ونپرتی۔/10جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر کے عوام کیلئے پالمور۔ رنگاریڈی لفٹ ایریگشن پراجکٹ ایک انعام ہے، اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد چیف منسٹر کے سی آر بھور پور منڈل کے کروینہ دیہات میں رکھیں گے۔ اس کی اطلاع تلنگانہ ریاست کے پلاننگ کمیٹی کے نائب صدر سی نرنجن ریڈی نے دی۔ آج مستقر ونپرتی میں ان کی رہائش گاہ میں نامہ نگاروں سے بات کر