انڈونیشیاء میں غیرشادی شدہ جوڑوں کو برسرعام سزاء

بانڈہ اچے ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کے صوبہ اچے میں جہاں سخت ترین اسلامی قوانین نافذ ہیں، یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے تین غیرشادی شدہ جوڑوں کو آج اس وقت سزاء کے طور پر برسرعام بید کی چھڑیوں سے مارا گیا جب وہ الگ الگ مقامات پر تنہائی میں ایک ساتھ وقت گذارتے ہوئے پکڑے گئے۔ اچے کے صوبائی دارالحکومت بانڈہ اچے

انفوسیس اور ٹی سی ایس کیخلاف ویزا بے قاعدگیوں کی تحقیقات

نیویارک ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکومت نے ہندوستان کی دو بڑی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے خلاف امریکی H1-B ویزا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کئے جانے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق دی ڈپارٹمنٹ آف لیبر نے ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس (TCS) اور انفوسیس کے خلاف بیرونی ٹیکنالوجی ورکرس کے لئے ویزوں کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا

پاکستان نے امریکہ کو ’’را‘‘ پر تفصیلات پیش نہیں کیا

واشنگٹن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے جاریہ ماہ امریکی اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران پاکستان میں مبینہ ہندوستانی سرگرمیوں سے متعلق کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔ ملنے والی رپورٹس کے برعکس جسے پاکستانی میڈیا میں اعزاز چودھری کے دورہ امریکہ سے قبل شائع کیا گیا تھا، جہاں یہ سمجھا جارہا ہیکہ اعز

نیویارک میں دوپاکستانی بھائیوں کو سزا

نیویارک۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں دوپاکستانی بھائیوں کو دہشت گردی کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی۔ دونوں پر نیویارک میں بم دھماکے کی سازش کا الزام تھا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 22سالہ رئیس قاضی اور 32سالہ شہریار قاضی پاکستانی نڑاد امریکی ہیں۔ رئیس قاضی کو 35سال اور شہریار کو 20سال قید کی سزا سنائی گئی، دونوں بھائیوں پ

تھائی لینڈ کے 5مسلم طلباء پاکستان میں گرفتار

بنکاک ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے پانچ مدرسہ طلباء کو پاکستان میں پستول اور گولہ بارود بذریعہ طیارہ بنکاک اسمگل کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان کو شبہ ہیکہ ان کے مقامی شورش پسندوں اور دولت اسلامیہ دہشت گرد گروپ سے روابط ہیں۔ دریں اثناء بنکاک پوسٹ نے بھی انٹلیجنس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تھائی سیکوریٹ

دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ کا یومیہ خرچ 90 لاکھ ڈالر

واشنگٹن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں یومیہ 90 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ دو ارب 70 کروڑ ڈالر اب تک ہونیوالے فضائی حملوں میں خرچ ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ بین الاقوامی اتحادی فوجیں گذشتہ سال اگست سے شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔دولتِ اسلامیہ کے خ

آسٹریلیا میں ملائیشیا طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ملبورن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایر لائنز کے ایک طیارہ نے جس میں 300 مسافرین سوار تھے، نے اطلاعات کے مطابق انجن میں معمولی آگ لگنے کا پتہ چلنے پر ملبورن ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارہ ملبورن سے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوا تھا۔ تاہم یہ اچھا ہوا کہ انجن میں آگ لگنے کا فوری پتہ چل گیا اور ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ تمام مسافریان بح

بوکوحرام کے حملے، 37 افراد ہلاک

باوچی ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے سمبیسا جنگلات میں بوکوحرام سے تعلق رکھنے والے انتہاء پسندوں نے کم سے کم 6 دیہاتوں کو نذرآتش کردیا اور ان کے حملوں میں تقریباً 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ بوکوحرام کے خلاف لڑنے والے ایک گروپ کے جنگجو احمد اجمی نے کہا کہ چہارشنبہ کی شب کے حملوں کے اکثر متاثرین مقامی کسان ہے جو رواں سال کے اوائل میں بوکو

امریکہ میں بیوی پر قاتلانہ حملہ ،شوہر کو سزائے قید

سنگاپور ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 29 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کو اپنی ہی علحدگی اختیار کی ہوئی بیوی کو اپنے دو بچوں کے روبرو چاقو گھونپ دینے کی پاداش میں 10 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ سال اکٹوبر میں رونما ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سریش ڈیوڈ نرسمہلو اپنی بیوی وسنتا کماری کے ساتھ دیوالی کی شاپنگ میں مصروف تھا۔ 30 سالہ و

خاتون وکیل حالت نشہ میں مدہوش

ممبئی۔/12 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کارپوریٹ وکیل جھانوی گڈکر جنہوں نے حالت نشہ میں ویسٹرن فری وے پر اپنی کار سے ایک ٹیکسی کو ٹکر دے دی تھی اور اس حادثہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان کے خون میں الکحل کی سطح مقررہ حد سے 4گنا زائد تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فارنسک رپورٹ میں یہ توثیق کردی گئی ہے کہ 35سالہ وکیل 9جون کو پیش آئے حادثہ

معروف وکیل محمود پراچہ کوراجستھان اے ٹی ایس کی دھمکی

جئے پور۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کے معروف وکیل محمود پراچہ کو راجستھان کی جئے پور کورٹ میں راجستھان اے ٹی ایس کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کی خبر وصول ہوئی ہے۔ محمود پراچہ ملک بھر میں ان مسلم نوجوانوں کے مقدمات لڑرہے ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے مقدمات کے اخراجات جمعیت العلماء برداشت کررہی ہے ک

امرناتھ یاترا کیلئے فوج اور حکومت کا مشترکہ لائحہ عمل

جموں۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں ۔ سرینگر شاہراہ پر سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران بھکتوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور شہری حکام نے آج ایک لائحہ عمل کو قطعیت دینے کا فیصلہ کیا تاکہ یاتریوں کے قافلوں کی حفاظت اور غذا اور طبی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ یاتریوں کی سیک

برقی تار چھونے سے 16بس مسافرین ہلاک

جئے پور۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں ضلع ٹونک کے علاقہ پچھاور میں آج ایک بس برقی تار سے چھوگئی، بس میں سوار 16مسافرین برقی رو گذرنے سے فوت ہوگئے۔ ضلع کلکٹر ریکھا گپتا نے بتایا کہ 16اموات کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر مسافرین جھلس جانے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور ضلع حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں ۔ ایس پی دیپک کمار نے بتایا کہ م

آئی آئی ٹی ٹاپر نے کارپوریٹ ملازمت کو ٹھکرادیا

کولکتہ۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کھرگپور کے ایک بی ٹیک طالب علم نے جوکہ انسٹی ٹیوٹ کے تمام شعبوں میں سرفہرست ( ٹاپر ) رہا ، ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے مزید تعلیم اورتحقیقات سے وابستہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کا طالب علم سکھر پترا بنس نے جاریہ

خسر کے خلاف عصمت ریزی کا الزام

بہرائچ ( اترپردیش ) ۔ 12 ۔ جون : (سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ فخر پور میں ایک 25 سالہ خاتون کی اس کے خسر نے مبینہ عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت کے مطابق اس کا 65 سالہ خسر گذشتہ چند ماہ سے مسلسل عصمت ریزی کررہا تھا ۔ اس خاتون کا شوہر ممبئی میں مقیم ہے ۔ جس نے کل ضلع مجسٹریٹ ابھئے کمار سے رجوع ہوکر یہ شکایت کی تھی ج

کوئمبتور طیرانگاہ پر 23 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط

کوئمبتور ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : طیرانگاہ کوئمبتور پر آج 2 مسافروں کو گرفتار کر کے 23 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا ۔ جو کہ ایرعربیہ کی فلائٹ کے ذریعہ شارجہ سے یہاں پہنچے تھے ۔ عہدیداروں کے اصرار کے باوجود یہ مسافرین ایمیگریشن چیکنگ سے انکار کررہے تھے ۔ شبہ کی بنیاد پر انہیں قریبی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں پر معائنہ کے دو

ممبئی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

ممبئی ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ممبئی میں مانسون داخل ہوتے ہی گرمی اور رطوبت سے پریشان حال عوام کو راحت محسوس ہوگئی جب کہ کل رات اور آج صبح یہاں زور دار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ چار پانچ دن کے بعد ہی شہر میں باقاعدہ بارش شروع ہوگی ممبئی ریجنل میٹرو لوجیکل سنٹر کے ڈائرکٹر جنرل وی کے راجیش نے

ماہ رمضان میں مساکین کے ساتھ حسن سلوک کریں

نئی دہلی ۔ 12 ۔ جون : ( فیاکس ) : شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ ماہ رمضان کا توبہ و استغفار سے استقبال کریں اور رمضان میں روزوں اور تراویح کی پابندی کے ساتھ مساکین کے ساتھ حسن سلوک کریں ۔ شاہی امام نے کہا 17 جون شاہی مسجد فتح پوری میں روایت قدیم

شہریان دہلی کے ساتھ عام آدمی پارٹی کی دغا بازی۔ مرکزی وزیر قانون کا الزام

بنگلور۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی حکومت پر شہریان دہلی کے ساتھ دغا بازی کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون ڈی وی سدانند گوڑا نے آج کہا ہے کہ روز اول سے ہی چیف منسٹر کجریوال مرکز کے خلاف تصادم کی راہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مسٹر گوڑا نے عام آدمی پارٹی کے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ جعلی ڈگری کیس میں دہلی کے ایک وزیر جتن

کوئمبتور میں اردو اکیڈیمی کا افتتاح اور کُل ہند مشاعرہ

کوئمبتور۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام) علاقہ میں اردو کو فروغ دینے کیلئے ایک اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ علامہ اقبال اردو اکیڈیمی کا افتتاح 14جون کو عمل میں آئے گا جس کے زیر اہتمام شہر اور ضلع کے اہم ٹاؤنس میں اسٹڈی سنٹرس شروع کئے جائیں گے۔ جو لوگ اردو بولتے ہیں یا دلچسپی رکھتے ہیں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ صدرنشین اردو اکیڈیمی