بچپن کا زمانہ

اک بچپن کا زمانہ تھا
جس میں خوشیوں کا خزانہ تھا
چاہت چاند کو پانے کی تھی
پر دل تتلی کا دیوانا تھا
خبر نہ تھی کچھ صبح کی
نہ شام کاٹھکانہ تھا
تھک ہار کے آنا اسکول سے
پر کھیلنے بھی جانا تھا
ماں کی کہانی تھی
پیاروں کا فسانہ تھا
بارش میں کاغذ کی ناو تھی
ہر موسم سہانا تھا
ہر کھیل میں ساتھی تھے
ہر رشتہ نبھانا تھا

معلومات کا خزانہ

بچو! کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا طویل ترین سمندری پل کہاں ہے ؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ چین میں جی ہاں چین کے پاس سب سے طویل ترین دیوار ‘ دیوار چین تو تھی ہی مگر اب اس ملک نے دنیا کا طویل ترین سمندری پل بھی بنالیا ہے ۔

بچوں کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کریں

کوئی خاموشی کی صورت میں ، کوئی چیختا چلاتا ہے تو کوئی غلط کا موں کی طرف متوجہ کراتا ہے لیکن سب کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ والدین ہماری طرف دیکھیں یا ہمارے اوپر توجہ دیں ۔ بچوں کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ والدین ان کی الٹی سیدھی حرکتوں پر ہنسیں ۔ ایک وقت تھا کہ جب ماں بچوں کے بتائے بغیر ان کے درد ، بھوک اور پیاس کو محسوس کرلیتی تھی لیکن اب ماؤں

حیدرآباد و اضلاع میں اردو دانی‘زبان دانی امتحانات کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد ۔ 14 ؍ جون ( سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام چلائے جانے والے عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد ‘ تلنگانہ و آندھرا کے علاوہ کرناٹک و مرھٹواڑہ نے اردو کی ترقی و ترویج کیلئے جاری مساعی کے ایک حصہ کے طور پر اردو دانی و زبان دانی کے امتحانات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ ان امتحانات میں

دال کے سموسے

اجزاء :تلی ہوئی مونگ کی دال 200 گرام ‘ نمک حسب ذائقہ ‘ پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد ‘ہر ا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گھٹی ‘ پودینہ باریک کٹا ہوا آدھی گھٹی ‘ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چار سے چھ عدد ‘ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ ‘ سموسے کی پٹیاں دو درجن ‘ میدہ دو چائے کے چمچ ‘ کوکنگ آئیل تلنے کیلئے ۔

کمسن لڑکا موسی ندی میں بہہ گیا

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز)اولڈ ملک پیٹ شنکر نگر میں پیش آئے واقعہ میں 7 سالہ کمسن لڑکا موسی ندی میں غرقاب ہوگیا ۔ چادر گھاٹ پولیس کے بموجب ترون آج دوپہر اپنے بھائی ورون کے ہمراہ شنکر نگر کے قریب موسی ندی کے کنارے کھیل رہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر ندی میں گر پڑا اور غرقاب ہوگیا ۔ ورون نے اپنے بھائی کے موسی ندی میں بہہ جانے کی اطلاع والدی