اساتذہ کی انجمنوں کا تعاون قابل ستائش

کریم نگر۔ 16 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں کام کررہے اساتذہ کی مختلف انجمنوں کی جانب سے کئے گئے تعاون کو مَیں بھول نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار کے لنگیا جن کا تبادلہ نظام آباد ہوا، ان کی وداعی تقریب آج بھگوتی اسکول کریم نگر میں مائناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن شاخ کریم نگر تلنگانہ و تلنگانہ اُردو ٹیچرس اسوسی ایشن اور دیگر اساتذہ کی

اضلاع میں نماز تراویح کا اہتمام

یلاریڈی :یلاریڈی مستقر کی مساجد میں رمضان المبارک کے موقع پر نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جامع مسجد پر جناب حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی و قادری روزانہ نماز تراویح میں سوا پارہ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ 16 رمضان المبارک سے جامع مسجد پر ہی حافظ سید رفیق اللہ قادری، نماز تراویح میں روزانہ سوار پارہ سنائیں گے۔ مسجد عثمانیہ یل

بیدر میں آج جلسہ ٔ اِستقبالِ رمضان

بیدر۔16جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب سید ظہور ہاشمی نوری شریکِ معتمد کے بموجب کاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی ضلع بیدر کرناٹک کے زیرِ اہتمام مورخہ17؍جون بروز چہارشنبہ بوقت بعد نمازِ عشاء بمقام مسجدِ عثمانیہ قدوائی روڈ بیدر میں سالانہ جلسہ’’ استقبالِ ماہِ رمضان المبارک و عظمتِ قُرآن‘‘زیرِ صدارت جناب الحاج محمد لئیق الدین ایڈ

طلبہ میں شعور بیدار کرنے کا مشورہ

یلاریڈی۔ 16جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شفافیت، پاکیزگی پر طلباء کو مکمل طریقہ سے شعور پیدا کرنے یلاریڈی ایم ای او مسٹر وینکٹیشم نے مشورہ دیا۔ یلاریڈی مستقر پر بوائز ہائی اسکول میں یلاریڈی،ناگی ریڈی پیٹ اور نظام ساگر منڈلوں کے پرائمری، اپرپرائمری، ہائی اسکولوں صدر مدرسین کو سوچھ اسکول واچ پروگرام میں تربیت دی گئی۔ اس موقع پر یلاریڈی ا

خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد

یلاریڈی۔ 16جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل تاڑوائی کے کونڈا پور علاقہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ عالمی یوم خون کا عطیہ کے موقع پر ریڈ کراس تنظیم، چائیلڈ فنڈ تنظیم کی زیرصدارت خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرکے اس موقع پر 31 نوجوانوں سے خون کا عطیہ حاصل کرتے ہوئے محفوط کیا گیا۔ اس موقع پر سرپنچ رامو، نائب سرپنچ بالراجو، ٹی آر ا

عابد علی خان آئی ہاسپٹل میں جلد ایم ڈی ایف ووکیشنل سنٹر کے قیام کا اعلان

حیدرآباد۔15جون ( دکن نیوز) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر ’سیاست‘ نے اعلان کیا کہ عابد علی خان آئی ہاسپٹل ( دارالشفا) میں عنقریب ایم ڈی ایف کا ایک ووکیشنل سنٹر قائم کیا جائے گا جس میں ابتداً لڑکیوں کی تربیت کیلئے 5 سیونگ مشین دیئے جائیں گے اور جیسے زیر تربیت امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ‘ مشینوں کی مزید سربراہی کا انتظام کیا جائے گا ۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون (راست) محترمہ صبیحہ پروین (تبسم) زوجہ جناب محمد محی الدین حسین فاروقی کا انتقال 14 جون 2015 کو انتقال ہوگیا ۔ بروز پیر بعد نماز فجر مسجد چیونٹی شاہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد چیونٹی شاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد چیونٹی شاہ چادر گھاٹ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر

پٹرول 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ڈیزل میں 1.35 روپئے کی کمی

نئی دہلی ۔ 15 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول کی قیمت میں آج 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن ڈیزل کی قیمت میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے رجحان کے مطابق 1.35 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ نظرثانی شدہ شرحوں پر آج نصف شب سے عمل شروع ہوچکا ہے ۔ ماہ مئی سے اب تک تیسری مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ تاہم ڈیزل کے معاملے میں گزش