ایمسیٹ ناکام مسلم امیدواروں کے لیے رینک کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیکل اور آئی سٹ) ناکام مسلم اقلیتی طلباء وطالبات کیلئے رینک کے حصول کیلئے 300 روپئے کا ڈی ڈی داخل کرتے ہوئے رینک پانے کی 17 جون آخری تاریخ ہے ۔ 19 جون سے ویب سائٹ رینک دے دیا جائے گا ۔ اس کیلئے مانصاحب ٹینک گورنمنٹ پالی ٹیکنیک پر صبح 10 تا 4 بجے شام رجوع ہوں ۔۔

ماہ رمضان میں سیاست کیرئیر گائیڈنس سیل کے اوقات کار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سیاست کیرئیر گائیڈنس سیل کے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس میں ماہ رمضان میں اوقات کار بجائے 5 تا 7بجے کے 2 بجے تا 4 بجے رہیں گے ۔ ایم اے حمید سے ایمسیٹ کونسلنگ ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ، تعلیم اور روزگار سے متعلق گائیڈنس حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

دھونی کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے تیار

ڈھاکہ ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک ماہ طویل وقفہ کے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی کررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کا جمعرات کو آغاز ہورہا ہے جس کیلئے ٹیم میں 8 کھلاڑیوں کی شمولیت ہوئی ہے ۔ فتح اﷲ میں میزبان ٹیم کے خلاف منعقدہ واحد ٹسٹ کے بعد ہندوستانی ونڈے ٹیم میں کپتان مہندر سنگھ دھونی

پاکستان ۔ سری لنکا آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

کولمبو۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ریکارڈس کے اعتبار سے پاکستان کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے جیسا کہ مہمان ٹیم نے19 ٹسٹ میچوں کی سیریز میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے صرف 6 ٹسٹ سیریز ہی اپنے نام کئے ہیں اور 5 سیریز ڈرا ثابت ہوئیں۔ بیٹنگ ریکارڈ کی

گلینڈیل اکیڈیمی نے تھری آف تھری ٹورنمنٹ جیت لیا

حیدرآباد۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)گلینڈیل اکیڈیمی انٹرنیشنل نے انڈر 14 اوپن اسکولس اینڈ کلب میں تھری آف تھری ون ڈے باسکٹ بال ٹورنمنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے رحیم پورہ کلب کو شکست دی۔ گلینڈیل نے 33پوائنٹس بنائے تھے۔ رحیم پورہ نے 15پوائنٹس اسکور کئے۔ گلینڈیل کی ٹیم عمیر احمد، پرنب ریڈی، مونیش اور نیرج پر مشتمل تھی۔ سی سی او بی نے سٹی کا