چین نے دنیا کا پہلا الیکٹرک طیارہ ایجاد کرلیا
بیجنگ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) الیکٹرک بس اور الیکٹرک ٹرین کے بعد اب الیکٹرک طیارہ بھی تیار کیا گیا ہے جو دنیا کا پہلا مسافر بردار طیارہ ہوگا جسے حال ہی میں چین نے تیار کیا ہے اور جسے مسلمہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔ مذکورہ طیارہ صرف 3000 میٹر کی بلندی تک ہی پرواز کرسکتا ہے اور اس کے پر کا حصہ صرف 14.5 میٹر چوڑا ہوگا۔